ہفتہ, ستمبر 12, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

ہر طرف کرپشن اور جرائم عروج پر ہیں اور لینڈ مافیا کا راج ہے : جولی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-09-23
in قومی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی سے ملے پرنس رحیم، صحت، زراعت، دیہی ترقی اور خواتین کو بااختیار بنانے پر ہوئی گفتگو

ملک و بیرون ملک تعلیمی چھٹی کے دوران اسکالرشپ، بھتہ کوچھٹی کی تنخواہ میں ایڈجسٹ کیا جائے گا: ڈی او پی ٹی

الور، 22 ستمبر (یو این آئی) راجستھان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر تکارام جولی نے کہا ہے کہ ریاست میں لینڈ مافیا کا راج ہے اور امن و امان پوری طرح سے تباہ ہو چکا ہے ۔
مسٹر جولی نے پیر کو الور میں واقع اپنے موتی ڈنگری کے دفتر میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ ریاست میں ہر جگہ بدعنوانی اور جرائم عروج پر ہیں۔ حکومت مکمل طور پر ناکام ثابت ہو رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں کھاٹو شیام جی میں ہریانہ کی پولیس پر حملہ کا واقعہ پیش آیا، جب کہ وزیر اعلیٰ کے آبائی ضلع بھرت پور میں پولیس اہلکاروں پر حملہ کیا گیا۔ مسلسل بڑھتے ہوئے جرائم ثابت کرتے ہیں کہ لا اینڈ آرڈر پر حکومت کا کوئی کنٹرول نہیں ہے اور جرائم پیشہ عناصر کھلے عام سرگرم ہیں۔
مسٹر جولی نے الزام لگایا کہ مافیا تیزی سے حاوی ہوتا جا رہا ہے ۔ زمینوں پر قبضے ، غیر قانونی کان کنی اور بدعنوانی کے واقعات آئے روز رپورٹ ہو رہے ہیں لیکن حکومت آنکھیں بند کیے ہوئے ہے ۔ عوام کو تحفظ اور ریلیف کی امید ہے لیکن حکومت محض وعدوں تک محدود ہے ۔
مسٹر جولی نے مرکزی وزیر بھوپیندر یادو سے بھی ڈیری انتخابات کے تعلق سے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ حکمراں پارٹی ڈیری انتخابات میں مداخلت کرنے کی کوشش کر رہی ہے جو کہ جمہوری نظام کے خلاف ہے ۔ انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت شفاف انتخابات کرانے میں ناکام رہی ہے ۔
اسمبلی کے معاملے پر مسٹر جولی نے کہا کہ اسمبلی کے اسپیکر نے اب ان چیزوں کو بھی ریکارڈ کرنے کے لیے کیمرے لگائے ہیں جو روایتی طور پر ریکارڈ نہیں کی جاتی تھیں۔ جب اپوزیشن نے اس معاملے پر جواب طلب کیا تو اسمبلی کے اسپیکر اور حکومت کے پاس کوئی ٹھوس جواب نہیں تھا۔
انہوں نے کہا کہ ریاست میں بدعنوانی کی جڑیں گہری ہوتی جا رہیٓں ہیں۔ ہر سطح پر گھپلے ہو رہے ہیں۔ عوام کا حکومت سے اعتماد اٹھ چکا ہے اور انتظامیہ مکمل طور پر مافیا کے زیر اثر ہے ۔ مسٹر جولی نے کہا کہ کانگریس عوام کی آواز بلند کرتی رہے گی اور سچائی کو بے نقاب کرنے کا کام کرتی رہے گی۔ اب وقت آگیا ہے کہ ریاست کے عوام سچائی کو سمجھیں اور حکومت سے جواب طلب کریں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

نابالغ بچی کے اغوا کے معاملے میں ایک لیکچرر بیٹی اور بیٹے سمیت گرفتار

Next Post

ٹی ای ٹی لازمیت کی مخالفت لیکن درس و تدریس میں خلل نہیں

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

مودی سے ملے پرنس رحیم، صحت، زراعت، دیہی ترقی اور خواتین کو بااختیار بنانے پر ہوئی گفتگو
قومی خبریں

مودی سے ملے پرنس رحیم، صحت، زراعت، دیہی ترقی اور خواتین کو بااختیار بنانے پر ہوئی گفتگو

2026-09-11
ملک و بیرون ملک تعلیمی چھٹی کے دوران اسکالرشپ، بھتہ کوچھٹی کی تنخواہ میں ایڈجسٹ کیا جائے گا: ڈی او پی ٹی
قومی خبریں

ملک و بیرون ملک تعلیمی چھٹی کے دوران اسکالرشپ، بھتہ کوچھٹی کی تنخواہ میں ایڈجسٹ کیا جائے گا: ڈی او پی ٹی

2026-09-11
ہیرو موٹرز شیئر بازار میں درج فہرست ہوگی، 16 ستمبر کو کھلے گا آئی پی او
قومی خبریں

ہیرو موٹرز شیئر بازار میں درج فہرست ہوگی، 16 ستمبر کو کھلے گا آئی پی او

2026-09-11
ہندوستان کے پاس 190 ایٹمی ہتھیاروں کا ذخیرہ: امریکی رپورٹ
قومی خبریں

ہندوستان کے پاس 190 ایٹمی ہتھیاروں کا ذخیرہ: امریکی رپورٹ

2026-09-11
مرکز نے ملازمین کے لیے خصوصی ہوائی سفر والی ایل ٹی سی اسکیم ستمبر 2028 تک بڑھائی
قومی خبریں

مرکز نے ملازمین کے لیے خصوصی ہوائی سفر والی ایل ٹی سی اسکیم ستمبر 2028 تک بڑھائی

2026-09-11
قبائلی برادریاں ہندوستان کا مستقبل بنانے میں شراکت دار ہیں: رادھا کرشنن
قومی خبریں

قبائلی برادریاں ہندوستان کا مستقبل بنانے میں شراکت دار ہیں: رادھا کرشنن

2026-09-11
قومی خبریں

صاف ستھری اور گرین دہلی کے لیے حکومت پرعزم: سرسا

2026-09-11
قومی خبریں

راج ناتھ کا سری لنکا سے سمندری تعاون بڑھانے کا مطالبہ

2026-09-11
Next Post

ٹی ای ٹی لازمیت کی مخالفت لیکن درس و تدریس میں خلل نہیں

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.