سرینگر/(ڈیسک)
سعودی عرب میں ذوالحجہ سن۱۴۴۳ ہجری کا چاند نظر آگیاہے جبکہ وقوف عرفہ ۸ جولائی ہو گا ۔
اس دوران جموں کشمیر میں عیدالضحیٰ ۱۰ جولائی کو منائی جائیگی ۔
سعودی عرب کے چیف ماہر فلکیات عبداللہ خدیری نے اجلاس کی سربراہی کی جس کے بعد ملک کے مختلف حصوں سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہونے کا اعلان کیا گیا۔
سعودی گزٹ کے مطابق چاند نظر آنے کے بعد یکم ذوالحجہ۳۰ جون بروز جمعرات جبکہ حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ۸ جولائی کو ادا کیا جائے گا جس کے بعد ۹ جولائی کو عید الاضحیٰ منائی جائے گی۔
اس دوران مفتی اعظم جموں و کشمیر مفتی ناصر الاسلام نے بدھ کی شام کو ذی الحج کا چاند نظر نہ آنے کے بعد عید الاضحیٰ ۱۰ جولائی کو منانے کا اعلان کیا۔
ایک مقامی خبر رساں ایجنسی سے بات کرتے ہوئے مفتی اعظم نے کہا کہ بدھ کی شام ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد عید الاضحیٰ ۱۰ جولائی کو منائی جائے گی۔
اسلام نے کہا’’ذی الحج کا چاند آج شام نظر نہیں آیا اس لیے عید الاضحیٰ۱۰ جولائی کو منائی جائے گی۔ کچھ لوگوں میں یہ خیال پایا جاتا ہے کہ قربانی کے جانور مہنگے ہیں اور وہ صدقہ پیش کریں گے جو کہ اسلام میں کسی بھی طرح قابل قبول نہیں ہے کیونکہ اس دن کی شرط صرف جانور کی قربانی ہے‘‘۔