پیر, ستمبر 7, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

پونزی اسکیم کا ماسٹر مائنڈ، وکیل گرفتار؛ 100 کروڑ کی دھوکہ دہی بے نقاب

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-09-19
in قومی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اساتذہ بچوں کے رویے، اسکرین ٹائم اور نشے کی عادت پر بھی توجہ دیں: مودی

خواتین کو بااختیاربنانے ، طلباء کے معاملے پر دکھاوے کی سیاست کرتے ہیں کانگریس اور انڈیا اتحاد: بی جے پی

نئی دہلی، 18 ستمبر (یو این آئی) دہلی پولیس کے اقتصادی جرائم ونگ (ای او دبلیو) نے شیئر بازار میں سرمایہ کاری کے نام پر زیادہ منافع کا لالچ دے کرعوام سے دھوکہ دہی کرنے والے ایک بین ریاستی پونزی اسکیم کو بے نقاب کیا ہے ۔ اس کارروائی میں اصل ملزم سنجے (36) کو گرفتار کیا گیا، جس نے ٹریڈ کوپ پورٹ فولیو ایل ایل پی کے ذریعے تقریباً 200 لوگوں کو تقریباً 100 کروڑ روپے کی دھوکہ دہی کی۔
ایڈیشنل کمشنر آف پولیس امرتا گگولوتھ نے جمعرات کو کہا کہ اب تک 56 شکایت کنندگان نے مجموعی طور پر 2.5 کروڑ روپے کی دھوکہ دہی کی شکایت درج کرائی ہے ۔ شکایت کنندگان گورو گوئل اور دیگر نے بتایا کہ سنجے اور ان کے ساتھیوں نے 25 مہینوں میں سرمایہ کاری کو دوگنا کرنے کے وعدے کے ساتھ، 8 فیصد ماہانہ فکسڈ ریٹرن، 4 فیصد سود اور 4 فیصد واپسی کا وعدہ کرتے ہوئے ،ٹریڈ کوپ پرائیویٹ لمیٹیڈ اور ٹریڈ کوپ فائننشیل سروسز جیسی کمپنیوں کے ذریعے سرمایہ کاری کی اسکیمیں شروع کیں۔ ملزم نے خود ساختہ الگورتھم کا استعمال کرتے ہوئے سرمایہ کاروں کو 20 فیصد سے زائد ماہانہ منافع کے وعدوں کے ساتھ لالچ دیا۔ شروع میں کچھ منافع دیا گیا لیکن بعد میں ملزمان غائب ہو گئے ۔
تفتیش میں انکشاف ہوا کہ ملزم نے نئے سرمایہ کاروں کی رقم کو پونزی اسکیم کے تحت موجودہ سرمایہ کاروں کو فائدہ پہنچانے کے لیے استعمال کیا۔ یہ رقم مختلف کمپنیوں کو منتقل کی گئی اور متھرا کی چھتہ تحصیل میں 10 کروڑ روپے کی زمین خریدی گئی۔ رقم ضبط کرنے کی کارروائی جاری ہے ۔ سیبی نے 2 ستمبر 2022 کے ایک سرکلر میں ایسی اسکیموں پر پابندی لگا دی ہے ۔
ملزم سنجے ، جو دہلی یونیورسٹی کا گریجویٹ ہے اور سی سی ایس یونیورسٹی سے ایل ایل بی ہے ، نے ککڑڈوما کورٹ میں دو سال تک قانون کی پریکٹس کی۔ اس نے ماسٹر مائنڈ دیپک ٹھاکر کے ساتھ کام کیا۔ سنجے کی بیوی بھی مفرور ہے ۔ ان کے خلاف ہریانہ اور اتراکھنڈ میں چار دیگر مقدمات درج ہیں۔ ای او ڈبلیو کی ایڈیشنل کمشنر امریتا گگولوتھ نے عوام کو مشورہ دیا کہ وہ زیادہ منافع کا وعدہ کرنے والے اشتہارات سے گریز کریں اور سرمایہ کاری کرنے سے پہلے آر او سی ، سیبی، این ایس ای اور بی ایس ای کے ساتھ رجسٹریشن کی جانچ کرلیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

معذور چائے فروش دہلی پولیس کی گاڑی سے کچل کر ہلاک

Next Post

دفاعی سروس کے انجینئرز چیلنجز سے نمٹنے کے لیے نئی ٹیکنالوجی پر زوردیں: سکریٹری دفاع

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’آرٹیکل۳۷۰ کی منسوخی ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی شہادت کو سب سے بہترین خراجِ عقیدت‘
قومی خبریں

اساتذہ بچوں کے رویے، اسکرین ٹائم اور نشے کی عادت پر بھی توجہ دیں: مودی

2026-09-06
گلا نائب صدر کون ہوگا ؟ بی جے پی کے ممکنہ امیدواروں میں کون کون ہو سکتے ہیں دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ اور بہار کے گورنر آریف محمد خان کے علاوہ جموںکشمیر کے ایل جی منوج سنہا کا بھی نام لیاجارہاہے
قومی خبریں

خواتین کو بااختیاربنانے ، طلباء کے معاملے پر دکھاوے کی سیاست کرتے ہیں کانگریس اور انڈیا اتحاد: بی جے پی

2026-09-06
اڈانی ڈیفنس نے اے کے-203 رائفلوں کے گولہ بارود کی فراہمی کے لیے پانچ سالہ معاہدہ کیا
قومی خبریں

اڈانی ڈیفنس نے اے کے-203 رائفلوں کے گولہ بارود کی فراہمی کے لیے پانچ سالہ معاہدہ کیا

2026-09-06
دہلی میں بھاری بارش کے باعث ریڈ الرٹ، آئی جی آئی ہوائی اڈے پر 9 پروازیں ڈائیورٹ کی گئیں
قومی خبریں

دہلی میں بھاری بارش کے باعث ریڈ الرٹ، آئی جی آئی ہوائی اڈے پر 9 پروازیں ڈائیورٹ کی گئیں

2026-09-06
قومی خبریں

کھرگے اور راہل نے یومِ اساتذہ پر اساتذہ کو مبارکباد پیش کی

2026-09-06
قومی خبریں

بی ایل ٹی ایم 2026 میں سری لنکا نے اپنی ایم آئی سی ای سیاحتی صلاحیتوں کا کیا مظاہرہ

2026-09-06
قومی خبریں

یومِ اساتذہ پر مودی نے معاشرے کے تئیں اساتذہ کے تعاون کی ستائش کی، ڈاکٹر رادھا کرشنن کو خراجِ عقیدت پیش کیا

2026-09-06
قومی خبریں

بچوں کی شادی کی ممانعت کی مہم پر لگی اقوام متحدہ کی مہر، 27 نومبر بچوں کی شادی کے خلاف بین الاقوامی دن قرار

2026-09-06
Next Post
دفاعی سروس کے انجینئرز چیلنجز سے نمٹنے کے لیے نئی ٹیکنالوجی پر زوردیں: سکریٹری دفاع

دفاعی سروس کے انجینئرز چیلنجز سے نمٹنے کے لیے نئی ٹیکنالوجی پر زوردیں: سکریٹری دفاع

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.