کراچی //
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے نئی رینکنگ میں ٹی ٹوئنٹی نمبر ون بیٹر کی پوزیشن برقرار رکھی ہے جبکہ بابر اعظم ون ڈے میں بھی نمبر ون بیٹر ہیں۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی ہے۔
پاکستان کے کپتان بابر اعظم سب سے طویل عرصے تک نمبر ون ٹی ٹوئنٹی بیٹر بن گئے، بابر اعظم نے بھارت کے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
ٹی ٹوئنٹی بیٹرز میں ایشان کشن کی 2 درجے تنزلی ہوئی ہے، وہ پانچویں سے ساتویں نمبر پر چلے گئے۔
آسٹریلوی کپتان ایرن فنچ چھٹے سے پانچویں نمبر پر آگئے جبکہ نیوزی لینڈ کے ڈیون کونوے ساتویں سے چھٹے نمبر پر پہنچ گئے۔