بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

سرینگر جموں قومی شاہراہ کی بندش نے ضروری اشیاء عوام کی پہنچ سے دور کر دیں

قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں ‘ انتظامیہ کو سانپ سونگھ گیا ‘شاہراہ کو بحال کرنے کی کوششیں جاری‘ خراب موسم پھر رکاوٹ بن گیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-09-09
in اہم ترین, ٹاپ سٹوری, مقامی خبریں
A A
سرینگر جموں قومی شاہراہ کی بندش نے ضروری اشیاء عوام کی پہنچ سے دور کر دیں
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

سرینگر جموں شاہراہ بند ہونے کی وجہ سے وادی میں گراں بازاری اور مہنگائی نے سنگین رخ اختیار کر لیا ہے جس کے نتیجے میں عام لوگوں کا جینا از بس مشکل ہو کر رہ گیا ہے ۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ سرینگر،جموں قومی شاہراہ کی مسلسل بندش کے نتیجے میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں دو سو فیصد تک کا اضافہ کیا گیا ہے ۔
لوگوں نے کہا کہ مرغ کا فی کلو ریٹ دو سو روپے تک جا پہنچا ہے جبکہ سبزیوں اور دالوں کی قیمتیں بھی آسمان کو چھو رہی ہیں۔ اس صورتحال نے خاص طور پر غریب اور متوسط طبقے کو شدید مشکلات میں مبتلا کر دیا ہے ۔
ان کا کہنا ہے کہ پالک جو عام حالات میں۳۰ روپے فی کلو دستیاب تھی، اب۷۰روپے سے اوپر بیچی جا رہی ہے ۔ ساگ اور مٹر کی قیمتوں میں بھی دوگنا اضافہ درج کیا گیا ہے ، جبکہ دالیں عام شہریوں کی پہنچ سے باہر ہو چکی ہیں۔
لال بازار کے ایک شہری ریاض احمد میر نے یو این آئی کو بتایا’’ہم روزانہ کی بنیاد پر سبزیاں خریدنے جاتے ہیں لیکن اب حالات یہ ہیں کہ پانچ سو روپے میں اتنی سبزی بھی نہیں آتی جو چار افراد کے گھر کیلئے ایک دن کافی ہو۔ ان کا کوئی پوچھنے والا نہیں‘‘۔
حول کے ایک رہائشی ذوالفقارعلی نے کہا’’مرغ فی کلو دو سو روپے میں مل رہا ہے ، جبکہ دو ہفتہ پہلے یہی مرغ۱۱۰روپے فی کلو فروخت ہورہا تھا۔ یہ سیدھی سیدھی لوٹ ہے اور پرائس کنٹرول کمیٹیاں صرف نام کی ہیں‘‘۔
عوامی حلقے اس بات پر شدید برہمی کا اظہار کر رہے ہیں کہ پرائس کنٹرول کمیٹیاں قیمتوں کو اعتدال پر رکھنے میں پوری طرح ناکام ہو گئی ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ بازاروں میں نہ کوئی چیکنگ ٹیم دکھائی دیتی ہے نہ ہی گراں فروشوں کے خلاف کوئی کارروائی ہوتی ہے ۔ اس کا خمیازہ سیدھا عام شہریوں کو بھگتنا پڑ رہا ہے ۔
دوسری جانب، وادی کے کئی علاقوں میں حالیہ سیلابی صورتحال نے کاروبار کو مزید مفلوج کر دیا ہے ۔ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں لوگ پہلے ہی مشکلات سے دوچار ہیں، اور اب مہنگائی نے ان کی کمر توڑ دی ہے ۔
ادھر شہریوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر گراں فروشوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائے اور مارکیٹ چیکنگ کو یقینی بنائے تاکہ قیمتوں کو اعتدال پر لایا جا سکے ۔
لوگوں نے کہا کہ اگر یہ صورتحال اسی طرح جاری رہی تو آنے والے دنوں میں وادی میں غذائی بحران پیدا ہوسکتا ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ وادی کشمیر کی۹۰فیصد رسد جموں سے آنے والی شاہراہ پر منحصر ہے ۔ جب بھی شاہراہ بند ہوتی ہے تو سب سے پہلے اس کا اثر ضروری اشیاء کی قلت اور قیمتوں کے بے قابو ہونے کی صورت میں ظاہر ہوتا ہے ۔
عوامی حلقے مسلسل اس بات کا تقاضا کر رہے ہیں کہ سرکار یا تو متبادل راستے بحال کرے یا پھر اشیائے ضروریہ کی ترسیل کے لیے خصوصی انتظامات کرے تاکہ غریب اور متوسط طبقے کو اس گران بازاری کے عذاب سے نجات مل سکے ۔
ادھر وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی۲۷۰کلو میٹر طویل سرینگر، جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل مسلسل بند ہے تاہم بحالی کا کام جنگی بنیادوں پر جاری ہے ۔
ادھر مغل روڈ اور سرینگر لیہہ شاہراہ پر حسب ایڈوائزری ٹریفک جاری ہے ۔
حکام نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ بحالی کا کام مکمل ہونے تک قومی شاہراہ پر سفر کرنے سے احتراز کریں اور افواہوں پر کان نی دھریں۔
ٹریفک حکام نے اتوار کی صبح بتایا کہ قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بند ہے تاہم بحالی کا کام جنگی بنیادوں پر جاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے راجوری اور پونچھ اضلاع کے ساتھ جوڑنے والے مغل روڈ اور وادی کو لداخ یونین ٹریٹری کے ساتھ جوڑنے والی سرینگر ، لیہہ شاہراہ پر ٹریفک کی نقل وحمل حسب ایڈوائزری جاری ہے ۔
حکام نے لوگوں سے کہا کہ وہ بحالی کا کام مکمل ہونے تک قومی شاہراہ پر سفر کرنے سے احتراز کریں اور افواہوں پر کان نی دھریں۔انہوں نے لوگوں سے کہا کہ وہ سڑکوں کے متعلق تازہ اپ ڈیٹ حاصل کرنے کے لئے ٹریفک پولیس کے ٹویٹر ہینڈل، فیس بک پیج اور ٹریفک کنٹرول یونٹوں کی طرف رجوع کریں۔
قومی شاہراہ مسلسل بند رہنے کے باعث تین ہزار سے زائد گاڑیاں، جن میں تقریباً ۵۰۰میوہ بردار ٹرک بھی شامل ہیں، درماندہ ہو کر رہ گئے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ خراب موسمی صورتحال کی وجہ سے کئی مقامات پر مٹی کے تودے گر آنے اور چٹانیں کھسک آنے کی وجہ سے قومی شاہراہ پر گذشتہ قریب دو ہفتوں سے ٹریفک کی نقل و حمل متاثر ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

این ڈی ایے کی جیت یقینی‘ نائب صدر کے انتخاب کیلئے آج ووٹنگ

Next Post

متاثرین سیلاب مرکز سے ریلیف پیکیج کے منتظر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘
اہم ترین

’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘

2026-07-22
’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘
اہم ترین

’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘

2026-07-22
’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘
اہم ترین

’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘

2026-07-22
جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی  گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع
اہم ترین

جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع

2026-07-22
وزیر اعلیٰ کا جموں و کشمیر کیلئے مزید سرمایہ کاری کا مطالبہ
اہم ترین

 بارش کے بعد آبی جماؤ  پر وزیر اعلیٰ کا  اسمارٹ سٹی  منصوبے کی تحقیقات کا اعلان

2026-07-22
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

 چہرہ شناختی نظام کی مدد سے یو اے پی اے کا ملزم اننت ناگ میں گرفتار

2026-07-22
Next Post
بجٹ : بحیثیت مجموعی اطمینان بخش

متاثرین سیلاب مرکز سے ریلیف پیکیج کے منتظر

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.