بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

میزائل پروگرام کو محدود کرنے کا مطالبہ مذاکرات میں رکاوٹ‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-09-04
in عالمی خبریں
A A
میزائل پروگرام کو محدود کرنے کا مطالبہ مذاکرات میں رکاوٹ‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہم نے اردن میں امریکی طیاروں کو نشانہ بنایا:آئی آر جی سی

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور اہلیہ اوشا وینس کے ہاں چوتھے بچے کی پیدائش

ایران نے کہا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان ایٹمی مذاکرات کا راستہ بند نہیں ہے ، لیکن امریکہ کی جانب سے ایران سے بیلسٹک اور ہائپر سونک میزائل پروگرام کو محدود کرنے کے مطالبات بات چیت کے امکانات میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔
برطانوی خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کی رپورٹ کے مطابق ایران اور امریکہ کے درمیان چھٹے دور کے مذاکرات اس وقت معطل ہوگئے تھے ، جب اسرائیل اور امریکہ نے ایران کی فوجی اور ایٹمی تنصیبات پر حملے کیے اور ایران نے جواباً اسرائیل پر بیلسٹک اور ہائپر سونک میزائلوں کی بارش کر دی تھی۔
ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی نے ’ایکس‘ پر اپنے بیان میں کہا کہ ‘ہم واقعی معقول مذاکرات کے خواہاں ہیں، لیکن جب وہ میزائل پابندیوں جیسے معاملات اٹھاتے ہیں تو یہ ایک ایسا راستہ اپناتے ہیں، جو کسی بھی بات چیت کو ختم کر دیتا ہے ۔’
مغربی ممالک کا دعویٰ ہے کہ ایران کا یورینیم افزودگی پروگرام ایٹمی ہتھیار کے لیے مواد پیدا کرسکتا ہے اور ایران ایسا بیلسٹک میزائل بنانا چاہتا ہے جو ایٹمی ہتھیار لے جانے کے قابل ہو۔
ایران کا کہنا ہے کہ اس کا ایٹمی پروگرام صرف بجلی کی پیداوار اور دیگر سول مقاصد کے لیے ہے اور وہ انہی مقاصد کے لیے یورینیم کو ایندھن کے طور پر افزودہ کر رہا ہے ۔
ایران نے ایسے میزائل بنانے کی تردید کی ہے جو ایٹمی ہتھیار لے جانے کے قابل ہوں، اور کہا ہے کہ اس کی دفاعی صلاحیتیں کسی بھی طرح کے ایٹمی پروگرام سے متعلق مذاکرات میں زیر بحث نہیں آسکتیں۔
لاریجانی کے یہ تبصرے اس وقت سامنے آئے ہیں، جب پچھلے ہفتے فرانس، جرمنی اور برطانیہ نے اسنیپ بیک میکانزم شروع کیا تھا، جس کے تحت ایران کے ایٹمی پروگرام پر اقوامِ متحدہ کی پابندیاں دوبارہ عائد کی جا سکتی ہیں۔
ان تینوں ممالک نے دیگر شرائط کے ساتھ ایران پر زور دیا ہے کہ وہ امریکا کے ساتھ ایٹمی مذاکرات میں شامل ہو تاکہ اسنیپ بیک پابندیوں کے نفاذ کو۶ماہ کے لیے مؤخر کیا جا سکے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی صحت سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیا

Next Post

نیو ورلڈ آڈر اور…؟

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

اسرائیل ہماری دفاعی صلاحیتوں سے متعلق ایک خیالی خطرہ گھڑ رہا ہے : ایران
عالمی خبریں

ہم نے اردن میں امریکی طیاروں کو نشانہ بنایا:آئی آر جی سی

2026-07-21
ایران ایک ہی ہفتے تک رویہ بہتر رکھ کر معاہدے کی پاسداری کر سکا، جی ڈی وینس
عالمی خبریں

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور اہلیہ اوشا وینس کے ہاں چوتھے بچے کی پیدائش

2026-07-21
جموں کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے ، کوئی نقصان نہیں
عالمی خبریں

مغربی ایران میں 5.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

2026-07-21
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم، خام تیل 113 ڈالر فی بیرل سے تجاوز
عالمی خبریں

تیل کی قیمتیں ایک ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

2026-07-21
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

حالیہ امریکی حملوں میں 30 شہری شہید ہوئے: ایران

2026-07-16
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

ایران کے خلاف حملوں کا نیا مرحلہ مکمل کر لیا: امریکی فوج

2026-07-16
غزہ؛ اسرائیل کی بمباری میں تاریخی مسجد ’العمری الکبیر‘ شہید
عالمی خبریں

جنوبی لبنان، غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی کارروائیاں، ایک ہی خاندان کے 4 افراد شہید

2026-07-16
میزائل پروگرام کو محدود کرنے کا مطالبہ مذاکرات میں رکاوٹ‘
عالمی خبریں

امریکہ نے ایران پر فضائی حملوں کا دائرہ کار بڑھادیا

2026-07-14
Next Post
گلا سڑا گوشت:کیا مسئلہ حل ہو گیا ؟

نیو ورلڈ آڈر اور…؟

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.