اتوار, ستمبر 13, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

پنجاب میں سیلاب سے تباہی جاری، تعلیمی اداروں میں سات ستمبر تک تعطیلات کا اعلان

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-09-04
in قومی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور

چنڈی گڑھ، 03 ستمبر (یواین آئی) ہماچل پردیش، جموں و کشمیر اور پنجاب میں گزشتہ تین دن سے جاری بارش کے باعث بھاکھڑا اور پونگ ڈیم میں سطح آب بڑھ گئی ہے ۔
ریاست کے تمام 23 اضلاع کے 1200 سے زائد گاؤں سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔سیلاب نے اب تک 30 لوگوں کی جان لے لی ہے ۔ گھگر ندی کا پانی خطرے کے نشان کے قریب پہنچ گیا ہے ۔
موہالی میں ضلع انتظامیہ نے الرٹ کر دیا ہے ۔ریاستی حکومت نے پورے پنجاب کو آفت زدہ قرار دے دیا ہے ۔
چیف سکریٹری اے پی سنہا کے خط کے مطابق تمام ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔اسکولوں اور کالجوں میں تعطیلات بھی سات ستمبر تک بڑھا دی گئی ہیں۔
پنجاب کے وزیر تعلیم ہرجوت سنگھ بینس نے کہا، ‘‘وزیراعلیٰ بھگونت سنگھ مان کے احکامات کے مطابق، سیلاب کی صورتحال کے پیش نظر پنجاب کے تمام سرکاری/ معاونت یافتہ/ تسلیم شدہ اور نجی اسکول، کالج، یونیورسٹی اور پولی ٹیکنک ادارے سات ستمبر 2025 تک بند رہیں گے ۔’’مسٹر سنہا نے ایک سرکاری خط جاری کرکے پوری ریاست کو آفت زدہ قرار دے دیا ہے ۔
خط میں بتایا گیا ہے کہ مسلسل بارش اور ڈیم سے پانی چھوڑنے کی وجہ سے ریاست کے 1200 سے زائد گاؤں سیلاب کی زد میں ہیں اور لاکھوں افراد متاثر ہیں۔
انہوں نے خط میں حکام اور محکموں کو چھ ہدایات بھی دی ہیں۔ضلع مجسٹریٹ کو اختیاردیا گیا ہے کہ اگر کسی علاقے میں سیلاب یا آفت کا خطرہ سنگین ہو جائے تو وہ قانون کے تحت تمام ضروری احکامات جاری کر سکتے ہیں۔اس کا مقصد یہ ہے کہ متاثرہ علاقوں میں جلد اور مناسب اقدامات کیے جائیں تاکہ لوگوں کے جان و مال کی حفاظت ہو سکے ۔
اضلاع کے قدرتی آفات کے یونٹس (ڈی ڈی ایم اے ) فوری طور پر متاثرین کی مدد کریں۔اس میں خوراک، پانی، دوا اور محفوظ مقام فراہم کرنا شامل ہے ۔
ان کا کام یہ ہے کہ لوگ محفوظ رہیں اور امدادی سامان بروقت پہنچایا جائے ۔ریاست کے تمام محکموں کو کہا گیا ہے کہ وہ اپنے ہنگامی فرائض میں مکمل طور پر مصروف رہیں۔
ملازمین کے لیے یہ ضروری ہے کہ وہ چھٹی یا ہفتہ وارتعطیل کی پرواہ کیے بغیر اپنی ڈیوٹی پر حاضر رہیں۔اس سے بچأو اور امدادی کام بروقت اور مؤثر طریقے سے کیے جاسکیں گے ۔
مسٹر سنہا نے کہا کہ پی ڈبلیو ڈی، پانی کے شعبے اور بجلی کا محکمہ فوری طور پر اپنی خدمات بحال کریں۔سڑکیں، بجلی، پانی اور دیگر بنیادی سہولیات متاثرہ علاقوں میں وقت پر دستیاب ہوں۔تمام محکمے یہ بھی یقینی بنائیں کہ اشیاء اور ضروری خدمات لوگوں تک آسانی سے پہنچیں۔تمام ٹیلی کام کمپنیوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ موبائل اور لینڈ لائن خدمات فوری طور پر بحال کریں اور مسلسل برقرار رکھیں۔اس سے سیلاب زدہ علاقوں میں لوگوں کا رابطہ برقرار رہے گا اور ہنگامی مدد آسانی سے پہنچ سکے گی۔
پنجاب میں مسلسل بارش اور سیلاب کے مد نظر، مرکزی وزیر زراعت شیوراج سنگھ چوہان کل جمعرات کو ریاست کا دورہ کریں گے ، یہ اطلاع انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے ۔
اس کے ساتھ ہی اے اے پی کے قائد اروِند کیجریوال آج پنجاب کے دورے پر آنے والے ہیں۔ یہاں وہ سیلاب سے خراب صورتحال اور جاری راحت اور بچاؤکاموں کا جائزہ لیں گے ۔
مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چاہان جمعرات کو پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کریں گے ۔ انہوں نے بدھ کی صبح پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت سنگھ مان، گورنر گلاب چند کٹاریہ اور زراعت کے وزیر سے ٹیلی فون پر گفتگو کی ہے ۔ مرکزی وزیر جمعرات کی صبح امرتسر پہنچیں گے ، اس کے بعد سیلاب زدہ علاقے کا دورہ کریں گے اور واپس آ کر اعلیٰ سطحی میٹنگ کریں گے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بھادرا سرکاری کالج کو آئندہ تعلیمی سیشن میں اپ گریڈ کیا جائے گا: پریم چند بیروہ

Next Post

این جی ٹی نے اجمیر میونسپل کارپوریشن کے کمشنر پر 38.70 کروڑ کا جرمانہ لگایا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بھارت کا پاکستان سے ممبئی حملوں کے ’ ماسٹر مائنڈ ‘حافظ سعید کی حوالگی کا مطالبہ
اہم ترین

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

2026-09-13
برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور
اہم ترین

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور

2026-09-13
برکس بات چیت میں پوتن اور مودی تجارت، دفاع اور یوکرین پر توجہ مرکوز کریں گے
قومی خبریں

برکس بات چیت میں پوتن اور مودی تجارت، دفاع اور یوکرین پر توجہ مرکوز کریں گے

2026-09-13
اناج کے انتظام کو بہتر بنانے کے لیے شعبہ برائے خوراک و عوامی تقسیم اور فوڈ کارپوریشن کے درمیان معاہدہ
قومی خبریں

اناج کے انتظام کو بہتر بنانے کے لیے شعبہ برائے خوراک و عوامی تقسیم اور فوڈ کارپوریشن کے درمیان معاہدہ

2026-09-13
سہارنپور کی قدیم مسجد کا انہدام، غیر قانونی و غیر دستوری،مسلم پرسنل لا بورڈ کی شدید مذمت
قومی خبریں

سہارنپور کی قدیم مسجد کا انہدام، غیر قانونی و غیر دستوری،مسلم پرسنل لا بورڈ کی شدید مذمت

2026-09-13
جموں و کشمیر میں چار نئے ویدر ریڈار نصب ہوں گے؛ ڈاکٹر جتندر سنگھ کا اعلان
قومی خبریں

ملک بھر میں کینسر کے علاج کی سہولیات کی توسیع ضروری: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

2026-09-13
قومی خبریں

وکست بھارت کی تعمیر میں اپنا تعاون دیں نوجوان: وجیندر

2026-09-13
قومی خبریں

خواتین کمیشن کی کانفرنس خواتین کی آواز دبانے اور بی جے پی کی تعریف پر مرکوز رہی: کانگریس

2026-09-13
Next Post

این جی ٹی نے اجمیر میونسپل کارپوریشن کے کمشنر پر 38.70 کروڑ کا جرمانہ لگایا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.