پیرس، 30 اگست (یو این آئی) ساتوک سائی راج رنکی ریڈی اور چراغ شیٹی نے بی ڈبلیو ایف ورلڈ چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں ملائیشیا کی عالمی نمبر دو جوڑی آرون چیا اور سو وئی یک کو شکست دے کر سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا اور ہندوستان کے لیے کم از کم ایک تمغہ یقینی بنا دیا۔
ہندوستانی جوڑی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 43 منٹ تک جاری رہنے والے میچ میں اپنے حریفوں کو سیدھے گیمز میں 21-12، 21-19 سے شکست دی۔ اس کامیابی کے ساتھ ساتوک-چراغ نے اس ایڈیشن میں بھی ہندوستان کے لئے ایک میڈل یقینی بنالیا۔ ٹوکیو میں 2022 کے ایڈیشن میں کانسی کا تمغہ جیتنے کے بعد یہ ان کا دوسرا عالمی تمغہ ہوگا۔






