جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

شبھمن گل ایشیا کپ سے پہلے فٹنس ٹیسٹ کے لئے روانہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-08-31
in کھیل
A A
شبھمن گل نے ون ڈے رینکنگ میں 45 درجے کی چھلانگ لگائی، رینکنگ میں ٹیم انڈیا کو بھی فائدہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

نئی دہلی، 30 اگست (یو این آئی) بھارتی اوپنر شبھمن گل ایشیا کپ سے قبل فٹنس ٹیسٹ دینے کے لئے بنگلورو میں واقع نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے سینٹر آف ایکسیلنس پہنچ گئے ہیں۔ جمعہ (29 اگست) کی شام وہ اس لازمی معائنے کے لئے بنگلورو روانہ ہوئے جو ایشیا کپ جانے والے تمام کھلاڑیوں کے لئے ضروری ہے۔
یہ ابھی واضح نہیں ہے کہ گل بی سی سی آئی کے اس مرکز میں فٹنس ٹیسٹ کب دیں گے، لیکن امکان ہے کہ اگلے چند دنوں میں فٹنیس ٹیسٹ مکمل ہوگا اور اس کے بعد وہ براہ راست یو اے ای روانہ ہوں گے۔
حال ہی میں گل کی طبیعت ناساز رہی تھی اور وہ چنڈی گڑھ میں آرام کر رہے تھے، اسی وجہ سے وہ دلیپ ٹرافی کی انٹر زونل ریڈ بال ٹورنامنٹ میں حصہ نہیں لے سکے۔ صحت یاب ہونے کے بعد انہوں نے اپنے آبائی شہر میں چند دنوں تک مشق کی اور پھر بنگلورو روانہ ہوگئے۔
دوسری جانب، ہندوستانی ٹیم 4 ستمبر کو دبئی میں جمع ہوگی۔ کھلاڑی اپنے اپنے مراکز سے پرواز کریں گے اور پہلے پریکٹس سیشن کے لئے وقت پر دبئی پہنچیں گے۔ ٹیم مینجمنٹ نے پہلا نیٹ سیشن 5 ستمبر کو رکھنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ اگرچہ مقام طے نہیں ہوا ہے لیکن قوی امکان ہے کہ یہ دبئی کی آئی سی سی اکیڈمی میں ہوگا، جہاں ہندوستانی ٹیم نے سال کے آغاز میں چیمپئنز ٹرافی کے دوران کامیاب تیاری کی تھی۔
حال ہی میں انگلینڈ میں ٹیسٹ سیریز مکمل کرنے کے بعد ہندوستانی ٹیم ٹی 20 فارمیٹ میں زیادہ مشق نہیں کر سکی ہے۔ اس کے برعکس باقی تمام ٹیموں نے اپنی تیاری شروع کر دی ہے۔ پاکستان، افغانستان اور یو اے ای شارجہ میں سہ فریقی سیریز کھیل رہے ہیں۔ سری لنکا اس وقت زمبابوے میں دو ون ڈے اور تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کھیل رہا ہے، جبکہ بنگلہ دیش نے حال ہی میں پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریز کھیلی ہے۔ اومان اور ہانگ کانگ بھی پہلے ہی یو اے ای پہنچ چکے ہیں اور پریکٹس میچ کھیل رہے ہیں۔
ایشیاء کپ 9 ستمبر سے شروع ہوگا اور ہندوستان اپنا پہلا میچ 10 ستمبر کو یو اے ای کے خلاف کھیلے گا۔

 

 

متعلقہ

ظہیر خان وینکوور اینکرز کے شریک مالک کے طور پر یوراج سنگھ کے ساتھ شامل

مشکل حالات سے نمٹنے میں ناکامی پر سعود شکیل مایوس، کہا: ہم بار بار وہی غلطیاں کر رہے ہیں

 

 

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پاکستان نے افغانستان کو 39 رن سے شکست دی

Next Post

آئی پی ایل 2026 سے پہلے راہل دراوڑ اور راجستھان رائلز کی راہیں جدا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ظہیر خان وینکوور اینکرز کے شریک مالک کے طور پر یوراج سنگھ کے ساتھ شامل
کھیل

ظہیر خان وینکوور اینکرز کے شریک مالک کے طور پر یوراج سنگھ کے ساتھ شامل

2026-09-11
مشکل حالات سے نمٹنے میں ناکامی پر سعود شکیل مایوس، کہا: ہم بار بار وہی غلطیاں کر رہے ہیں
کھیل

مشکل حالات سے نمٹنے میں ناکامی پر سعود شکیل مایوس، کہا: ہم بار بار وہی غلطیاں کر رہے ہیں

2026-09-11
ہم نے دلیپ ٹرافی کا یہ خطاب ایک ٹیم کے طور پر جیتا ہے: ایشان کشن
کھیل

ہم نے دلیپ ٹرافی کا یہ خطاب ایک ٹیم کے طور پر جیتا ہے: ایشان کشن

2026-09-11
کھیل

بمراہ فٹ، ہرشیت کی جگہ یش ٹھاکر ہندوستانی ٹی-20 ٹیم میں شامل

2026-09-11
کھیل

پاکستان انڈر 19 ٹیم کو پناہ گزین سمجھ کر انگلینڈ میں احتجاج

2026-09-11
کھیل

میرا آندریوا کو شکست دے کر کوکو گاف یو ایس اوپن کے سیمی فائنل میں

2026-09-11
فرانسس ٹیافو نے ایلکس مائیکلسن کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی
کھیل

فرانسس ٹیافو نے ایلکس مائیکلسن کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی

2026-09-10
انتم پنگھل کی ایشیائی کھیلوں میں تمغے پر نظریں
کھیل

انتم پنگھل کی ایشیائی کھیلوں میں تمغے پر نظریں

2026-09-10
Next Post
آئی پی ایل 2026 سے پہلے راہل دراوڑ اور راجستھان رائلز کی راہیں جدا

آئی پی ایل 2026 سے پہلے راہل دراوڑ اور راجستھان رائلز کی راہیں جدا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.