ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

طلبا و ماہرین تعلیم کا ملک کی ترقی میں کلیدی رول ہے

ہمیں ’سب چلتا ہے ‘والے رویے سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہیے:ایل جی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-08-21
in تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
طلبا و ماہرین تعلیم کا ملک کی ترقی میں کلیدی رول ہے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج سینٹرل یونیورسٹی آف کشمیر، تولہ مولہ کیمپس گاندربل میں نئے تعمیر شدہ انتظامی بلاک اور ایمفی تھیٹر کا اِفتتاح کیا۔
اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان اگلے دو دہائیوں میں نمایاں ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور اِس سمت میںماہرینِ تعلیم اور طلباکا کردار نہایت اہم ہے تاکہ۔ان کاکہنا تھا’’ وِکست بھارت@ ۲۰۴۷۷ ‘‘کے ہدف کو حاصل کیا جا سکے۔‘‘
سنہا نے کہا’’ہماری ترقی کا ماڈل اِنسانی وسائل کی تخلیق پر مبنی ہونا چاہیے جو اِقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکے۔‘‘
لیفٹیننٹ گورنر نے طلباء میں سیکھنے کا ایک دِلچسپ ماحول فراہم کرنے ، تخلیقی سوچ، زِندگی کی مہارتوں کو فروغ دینے ،مسائل کے حل اور اِختراع کی اہمیت کو اُجاگر کیا۔
سنہا نے کہا’’ہمیں ’’سب چلتا ہے‘‘ والے رویے سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہیے اورہندوستان کو علمی معیشت میں تبدیل کرنے کیلئے کالجوں اور یونیورسٹیوں کے پرانے نصاب میں اِنقلابی تبدیلیاں لانی ہوں گی ۔ ہماری اوّلین ترجیح اِنسانی سرمایہ، اِختراع اور تحقیق میں سرمایہ کاری ہونی چاہیے۔‘‘
لیفٹیننٹ گورنرسِنہانے بین الشعبہ جاتی کورسز پر بھی زور دیا۔اُنہوں نے کہا کہ یہ کورسز نہ صرف تخلیقی صلاحیتوں، اِختراعات، سوچ اور مہارتوں کو فروغ دیتے ہیں بلکہ طلبا کو ان کی سماجی اور اخلاقی ذمہ داریوں سے بھی آگاہ کرنے میں مدد کرتے ہیں۔
ایل جی نے مزید کہا،’’یونیورسٹی ترقی کا محور ہے اور طلبا اس کے گرد گھومنے والے عناصر ہیں۔ انسانی ترقی کوئی مشینی عمل نہیں بلکہ اس کیلئے بہتر یونیورسٹیاں، قابل اَساتذہ اور ایک مؤثر تعلیمی ماحول کی ضرورت ہے۔‘‘
سنہا نے موجودہ دور میں تیزی سے بدلتی ٹیکنالوجی اور ترقی کے پیش نظر ایسے انسانی وسائل کی ضرورت پر زور دیا جو غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل ہوں ۔اُن کے پاس زِندگی بھر سیکھنے کی مہارت اور رِی ۔سکلنگ اور اَپ ۔سکلنگ کیلئے وقت کے ساتھ بدلنے کی صلاحیت ہونی چاہیے۔
اِس موقعہ پر سینٹرل یونیورسٹی آف کشمیر میں حال ہی میں تعینات اساتذہ کیلئے سات روزہ تعارفی پروگرام کا آغاز بھی کیا گیا۔
اس سے قبل اپنے استقبالیہ خطاب میں وائس چانسلر پروفیسر اے رویندر ناتھ نے یونیورسٹی کے قیام کے بعد سے اس کے سفر کا خاکہ پیش کیا ، جس میں عارضی کیمپس سے کام کرنے کے چیلنجوں اور مستقل گھر حاصل کرنے کی طرف حالیہ مثبت پیش رفت کو اجاگر کیا گیا۔
وائس چانسلر نے اس پیش رفت کے لیے لیفٹیننٹ گورنر کی حمایت اور حوصلہ افزائی کا سہرا دیتے ہوئے کہا’’اس خبر کے ساتھ ایک اہم سنگ میل کا اعلان کیا گیا کہ یونیورسٹی کی نئی عمارت کی تجویز کو پبلک انویسٹمنٹ بورڈ ، محکمہ اخراجات اور وزارت خزانہ کے سامنے حتمی پیشکش مل گئی ہے۔ یہ آخری مرحلے میں ہے ‘‘۔
پروفیسر ناتھ نے کسی بھی ادارے کیلئے ضروری تین ستونوں پر زور دیا: بنیادی ڈھانچہ ، معیاری فیکلٹی اور پرکشش پروگرام۔ان کاکہنا تھا’’بنیادی ڈھانچے کے معاملے میں ، ایک اہم زیر التواء مسئلہ قومی شاہراہ تک ۷۰۰ میٹر تک رسائی والی سڑک کی تعمیر ہے ، جس کے لیے تقریباً۲ ایکڑ نجی زمین کے حصول کی ضرورت ہے۔ تفصیلی پروجیکٹ رپورٹ (ڈی پی آر) ضلعی انتظامیہ کے ذریعے پیش کی گئی ہے اور لیفٹیننٹ گورنر سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ انتظامیہ کو اس عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کریں‘‘۔
مزید برآں ، وائس چانسلر نے پانی اور بجلی کے مستقل کنکشن کی فوری فراہمی کیلئے مداخلت کی درخواست کی ، جس کی ادائیگی یو ٹی حکومت کے پاس زیر التوا ہے۔
اِس تقریب میں وائس چانسلر سینٹر ل یونیورسٹی آف کشمیر پروفیسر اے رویندر ناتھ، ڈی آئی جی سیںٹرل کشمیر رینج راجیور پانڈے، ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل جتن کشور، مختلف شعبہ جات کے سربراہان، اَساتذہ، سٹاف اور طلبا نے شرکت کی

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اے سی بی کیلئے مصروف ترین دن :سابق آئی اے ایس افسر کو آمدنی سے زائد اثاثوں پر ایک سال قید کی سزا

Next Post

۱۳۰ویںآئینی ترمیمی بل جے پی سی کو سپرد

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’بھارت دہشت گردی کیخلاف موقف پر ثابت قدم‘
اہم ترین

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
سانبہ میں گھر گھر تلاشی لوگوں سے پوچھ گچھ
اہم ترین

جموں و کشمیر کے کئی علاقوں میں بارش، بالائی علاقوں میں تازہ برف باری سے پہاڑ سفید

2026-10-16
’سرینگر میں بائر سیلر ملاقات سے برآمدات کو نئی رفتار ملے گی‘
اہم ترین

سونمرگ کو سال بھر ایڈونچر کھیلوں کا مرکز بنانے کا منصوبہ:عمر

2026-10-16
جموں و کشمیر کی ترقی کیلئےاسٹارٹ اپ کلچر پر توجہ ضروری:ایل جی سنہا
اہم ترین

سنہا کی ’جشنِ ڈل‘ کی کامیاب تکمیل پر پولیس کو مبارک باد

2026-10-16
امریکہ ہندوستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے :راج ناتھ
اہم ترین

پاکستان سے کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی کا پہلے سے زیادہ  سخت جواب دیا جائے گا: راجناتھ

2026-10-16
اہم ترین

بی جے پی نے جموں  کشمیر حکومت کے ’دوہرے اقتدار‘ کے مؤقف کو مسترد کردیا

2026-10-16
پولیس نے سرینگر میں ۵ رہائشی مکان مقفل کئے
اہم ترین

سرینگر میں منشیات کے خلاف  کارروائی، ۱۳ء۴۳ کروڑ روپے سے زائد کے اثاثے منسلک

2026-10-16
Next Post
۱۳۰ویںآئینی ترمیمی بل جے پی سی کو سپرد

۱۳۰ویںآئینی ترمیمی بل جے پی سی کو سپرد

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.