جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

افغانستان میں خوفناک سڑک حادثہ 17 بچوں سمیت 76افراد کی موت

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-08-21
in عالمی خبریں
A A
افغانستان میں خوفناک سڑک حادثہ 17 بچوں سمیت 76افراد کی موت
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

حوثیوں اور یمنی فورسز کے درمیان شدید لڑائی، ہر محاذ کیوں اہم ہے؟

انڈونیشیا میں صحافیوں کو لے جانے والی کشتی لاپتہ ہو گئی

افغانستان کے مغربی صوبہ ہرات میں بدھ کو ایک دردناک سڑک حادثہ پیش آیا جس میں 17 بچوں سے 76 لوگوں کی موت ہو گئی۔ یہ حادثہ اس وقت ہوا جب ایک مسافر بس ٹرک اور موٹر سائیکل سے ٹکرانے کے بعد آگ کی نذر ہو گئی۔
صوبائی حکومت کے ترجمان احمد اللہ متقی نے ’ایکس‘ پر اس واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے اسے حالیہ وقت کا سب سے جان لیوا سڑک حادثہ بتایا۔ انہوں نے کہا- ’’ہرات میں بس کے ٹرک اور موٹر سائیکل سے ٹکرانے کے بعد 76 لوگوں کی جان گئی۔‘‘
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں بس آگ کی آغوش میں جاتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے اور آس پاس کھڑے لوگ گھبرائے ہوئے ہیں۔
صوبائی افسر محمد یوسف سعیدی نے اے ایف پی سے کہا کہ بس میں ایران سے جلاوطن کیے گئے افغان شہری سوار تھے، جو اسلام کلا بارڈر پار کرکے کابل کی طرف جا رہے تھے۔ سعیدی نے بتایا کہ بس میں سوار سبھی مسافر تارکین وطن تھے جنہوں نے اسلام کلا سے سفر شروع کیا تھا۔
ترجمان احمد اللہ متقی نے بتایا کہ حادثہ ہرات شہر کے باہر گزارہ ضلع میں بس کی انتہائی تیز رفتار اور لاپروائی کی وجہ سے ہوا۔ بس پہلے موٹر سائیکل سے ٹکرائی اور پھر ایندھن سے بھرے ٹرک سے ٹکرانے کے بعد آگ کے شعلوں میں تبدیل ہو گئی۔ پولیس نے بتایا کہ بس میں سوار لوگوں میں صرف 3 کی جان بچ سکی ہے جبکہ ٹرک اور موٹرسائیکل پر سوار 4 لوگ بھی مہلوکین میں شامل ہیں۔ اے ایف پی کے ایک صحافی نے حادثے کے بعد سڑک پر جلتی ہوئی بس اور دیگر دو گاڑیوں کے تباہ شدہ باقیات دیکھے۔
بی بی سی کے مطابق افغانستان میں سڑک حادثے عام بات ہیں۔ اس کی اہم وجہ دہائیوں سے جاری لڑائی کے بعد خراب سڑکیں، ہائی وے پر خطرناک ڈرائیونگ اور ضابطوں پر سختی سے عمل نہیں کرنا ہے۔
گزشتہ سال دسمبر میں سینٹرل افغانستان میں ایندھن اور ٹینکر اور ٹرک سے جڑے دو حادثوں میں کم سے کم 52 لوگوں کی موت ہو گئی تھی۔
واضح رہے کہ حال کے مہینوں میں ایران کی دباؤ پر مبنی پالیسی کی وجہ سے لاکھوں افغانی تارکین وطن ملک واپس ہو رہے ہیں۔ اقوام متحدہ مائیگریشن ایجنسی کے مطابق اس سال اب تک ایران اور پاکستان سے 1.6ملین سے زیادہ لوگ واپس ہو چکے ہیں۔
ایرانی افسروں نے تحفظ سے متعلق خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے ہزاروں افغانیوں کو جبراً ملک سے باہرکرنا شروع کر دیا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

یوکرین میں امریکی فوج نہیں بھیجیں گے، ٹرمپ کا اعلان

Next Post

ٹرمپ نے نیتن یاہو کو جنگی ہیرو قرار دے دیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حوثیوں اور یمنی فورسز کے درمیان شدید لڑائی، ہر محاذ کیوں اہم ہے؟
عالمی خبریں

حوثیوں اور یمنی فورسز کے درمیان شدید لڑائی، ہر محاذ کیوں اہم ہے؟

2026-09-11
انڈونیشیا میں صحافیوں کو لے جانے والی کشتی لاپتہ ہو گئی
عالمی خبریں

انڈونیشیا میں صحافیوں کو لے جانے والی کشتی لاپتہ ہو گئی

2026-09-11
ہانگ کانگ کی عدالت نے صحافی کو یونین عہدہ سنبھالنے سے روکنے کی کوشش پر ڈاؤ جونز کو قصوروار قرار دیا
عالمی خبریں

ہانگ کانگ کی عدالت نے صحافی کو یونین عہدہ سنبھالنے سے روکنے کی کوشش پر ڈاؤ جونز کو قصوروار قرار دیا

2026-09-11
یمن میں لڑائی تیز، حوثی حملوں سے سعودی عرب میں ہائی الرٹس
عالمی خبریں

یمن میں لڑائی تیز، حوثی حملوں سے سعودی عرب میں ہائی الرٹس

2026-09-11
عالمی خبریں

روسی حملوں میں یوکرین میں 7 افراد ہلاک، کیف کا آرکٹک میں گیس پلانٹس پر حملہ

2026-09-11
عالمی خبریں

فلپائن میں فیری میں آگ لگنے سے پانچ افراد ہلاک اور 80 سے زائد لاپتہ

2026-09-11
امریکہ نے ایرانی ٹینکر ڈبو دیا، ایران نے اردن کے ایئربیس پر میزائل داغے
عالمی خبریں

امریکہ نے ایرانی ٹینکر ڈبو دیا، ایران نے اردن کے ایئربیس پر میزائل داغے

2026-09-10
جب تک حملہ آور پشیمان نہیں ہوتے ایران مزاحمت جاری رکھے گا: پزشکیان
عالمی خبریں

جب تک حملہ آور پشیمان نہیں ہوتے ایران مزاحمت جاری رکھے گا: پزشکیان

2026-09-10
Next Post
ٹرمپ سے ملاقات کے بعد پوتن کا وزیر اعظم مودی کو فون

ٹرمپ نے نیتن یاہو کو جنگی ہیرو قرار دے دیا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.