جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

یوکرین میں امریکی فوج نہیں بھیجیں گے، ٹرمپ کا اعلان

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-08-21
in عالمی خبریں
A A
ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

حوثیوں اور یمنی فورسز کے درمیان شدید لڑائی، ہر محاذ کیوں اہم ہے؟

انڈونیشیا میں صحافیوں کو لے جانے والی کشتی لاپتہ ہو گئی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ یوکرین میں کسی بھی ممکنہ امن معاہدے کی صورت میں امریکہ اپنی فوج نہیں بھیجے گا، تاہم فضائی مدد فراہم کی جا سکتی ہے۔
ٹرمپ کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب انہوں نے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی اور یورپی رہنماؤں کو وائٹ ہاؤس میں مدعو کیا، یہ ملاقات تین روز قبل ولادیمر پوٹن سے ان کی تاریخی ملاقات کے بعد ہوئی۔
ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ پوٹن نے زیلنسکی سے ملاقات پر رضامندی ظاہر کی ہے اور کچھ مغربی سیکیورٹی ضمانتوں کو قبول کیا ہے، تاہم کیف اور مغربی دارالحکومتوں نے ان دعوؤں پر احتیاط کا اظہار کیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق پوٹن نے تجویز دی کہ اجلاس ماسکو میں ہو، لیکن زیلنسکی نے فوراً اس تجویز کو مسترد کر دیا۔
ٹرمپ نے کہا کہ یورپی ممالک جیسے فرانس، جرمنی اور برطانیہ "زمینی افواج تعینات کرنے کے لیے تیار ہیں”، تاہم امریکہ صرف فضائی مدد فراہم کرے گا۔
انہوں نے زور دیا: "آپ کو میری یقین دہانی ہے کہ امریکی فوج زمین پر نہیں ہوگی، اور میں صدر ہوں۔”
یورپی رہنماؤں نے امن کے کسی بھی ممکنہ معاہدے کے لیے تیاریاں تیز کر دی ہیں۔ برطانوی وزیر اعظم کیر اسٹارمر نے اتحادی ممالک کے ساتھ مشاورت کے بعد کہا کہ اگر لڑائی رُک گئی تو "ایک ری ایشورنس فورس” کی تعیناتی کے لیے تیاری کی جائے گی۔ اسی دوران نیٹو کے 32 ممالک کے فوجی سربراہان بھی ویڈیو لنک پر یوکرین کے معاملے پر اجلاس کریں گے۔
ادھر روس نے کہا ہے کہ کسی بھی حل میں اس کے "سیکیورٹی مفادات” کا بھی تحفظ ہونا چاہیے اور یوکرین کی نیٹو میں شمولیت کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی۔ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا کہ سربراہی اجلاس سے قبل انتہائی جامع تیاری” ضروری ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ایران، روس اور چین نے جوہری معاہدے پر ای تھری موقف پر تبادلہ خیال کیا

Next Post

افغانستان میں خوفناک سڑک حادثہ 17 بچوں سمیت 76افراد کی موت

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حوثیوں اور یمنی فورسز کے درمیان شدید لڑائی، ہر محاذ کیوں اہم ہے؟
عالمی خبریں

حوثیوں اور یمنی فورسز کے درمیان شدید لڑائی، ہر محاذ کیوں اہم ہے؟

2026-09-11
انڈونیشیا میں صحافیوں کو لے جانے والی کشتی لاپتہ ہو گئی
عالمی خبریں

انڈونیشیا میں صحافیوں کو لے جانے والی کشتی لاپتہ ہو گئی

2026-09-11
ہانگ کانگ کی عدالت نے صحافی کو یونین عہدہ سنبھالنے سے روکنے کی کوشش پر ڈاؤ جونز کو قصوروار قرار دیا
عالمی خبریں

ہانگ کانگ کی عدالت نے صحافی کو یونین عہدہ سنبھالنے سے روکنے کی کوشش پر ڈاؤ جونز کو قصوروار قرار دیا

2026-09-11
یمن میں لڑائی تیز، حوثی حملوں سے سعودی عرب میں ہائی الرٹس
عالمی خبریں

یمن میں لڑائی تیز، حوثی حملوں سے سعودی عرب میں ہائی الرٹس

2026-09-11
عالمی خبریں

روسی حملوں میں یوکرین میں 7 افراد ہلاک، کیف کا آرکٹک میں گیس پلانٹس پر حملہ

2026-09-11
عالمی خبریں

فلپائن میں فیری میں آگ لگنے سے پانچ افراد ہلاک اور 80 سے زائد لاپتہ

2026-09-11
امریکہ نے ایرانی ٹینکر ڈبو دیا، ایران نے اردن کے ایئربیس پر میزائل داغے
عالمی خبریں

امریکہ نے ایرانی ٹینکر ڈبو دیا، ایران نے اردن کے ایئربیس پر میزائل داغے

2026-09-10
جب تک حملہ آور پشیمان نہیں ہوتے ایران مزاحمت جاری رکھے گا: پزشکیان
عالمی خبریں

جب تک حملہ آور پشیمان نہیں ہوتے ایران مزاحمت جاری رکھے گا: پزشکیان

2026-09-10
Next Post
افغانستان میں خوفناک سڑک حادثہ 17 بچوں سمیت 76افراد کی موت

افغانستان میں خوفناک سڑک حادثہ 17 بچوں سمیت 76افراد کی موت

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.