ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

شوپیاں میں زہر دے کر ۵۰ہزار مچھلیاں ہلاک ہو گئیں

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-08-20
in مقامی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان میں رواں سال کے دوران فش فارمنگ کو نشانہ بنانے کے سلسلے میں کئی افسوسناک واقعات پیش آئے ہیں، جہاں نامعلوم افراد کی جانب سے زہر ڈالنے کے نتیجے میں کم از کم۵۰ ہزار مچھلیاں ہلاک ہوگئیں۔
اس مجرمانہ کارروائی کے سبب ضلع کے مختلف علاقوں میں قائم ۹ فش فارمز تباہ ہوگئے، جن سے مالکان کو تقریباً ۲۱ لاکھ روپے کا بڑا نقصان برداشت کرنا پڑا۔
شوپیان میں فی الحال کل ۷۲ فش فارمز موجود ہیں، جن سے سینکڑوں افراد اپنی روزی روٹی حاصل کررہے ہیں۔ ان میں زیادہ تر بے روزگار نوجوان اور تعلیم یافتہ افراد شامل ہیں، جنہوں نے یا تو اپنی زندگی بھر کی کمائی ان فارمس میں لگائی یا بینکوں سے قرضہ لے کر یہ کاروبار شروع کیا۔ تاہم چند خود غرض اور منفی عناصر نے ان کا روزگار بے دردی سے چھین لیا۔
متاثرہ علاقوں میں زورہ، ہیف، امام صاحب، علیال پورہ، نارہ پورہ اور دیگر مقامات شامل ہیں جہاں فش فارمز کو نشانہ بنایا گیا۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اگرچہ معاملہ متعلقہ پولیس اسٹیشنوں اور محکمے تک پہنچایا گیا ہے مگر اب تک کسی بھی شخص کو نہ گرفتار کیا گیا اور نہ ہی ان واقعات کی روک تھام کے لیے کوئی ٹھوس اقدامات کئے گئے۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز شوپیان، فیاض احمد فیاض نے اس سلسلے میں بتایا ’’ضلع میں اس وقت کل ۷۲ فش فارمز ہیں۔ رواں برس کے دوران اب تک ۷فارمز کو زہر دے کر تباہ کیا گیا، ۵۰ ہزار مچھلیاں مار دی گئیں اور قریب ۲۱ لاکھ روپے کا نقصان ہوا۔ گزشتہ روز مزید دو فارمز کو نشانہ بنایا گیا ہے جن کے نقصانات کا تخمینہ ابھی لگایا جارہا ہے‘‘۔
متاثرین نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ انہیں فوری مالی معاونت فراہم کی جائے، تاکہ وہ دوبارہ اپنا کاروبار شروع کرسکیں۔ تاہم افسوسناک امر یہ ہے کہ فی الحال فش فارمنگ کو کسی بھی انشورنس کے دائرے میں شامل نہیں کیا گیا ہے، جس کے سبب حادثے کی صورت میں فارمرز کو کوئی تحفظ حاصل نہیں رہتا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

یوکرین میں نیٹو امن فوج کسی صورت قبول نہیں روس کا دوٹوک انکار

Next Post

لاپتہ افراد کے زندہ بچ جانے کی امیدیں ختم ہوتیں جارہی ہیں :وزیر اعلیٰ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کشمیر میں فروری کی ریکارڈ توڑ گرمی
اہم ترین

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

2026-10-16
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
مقامی خبریں

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

2026-10-15
ٹی ای ٹی سے متعلق سپریم کورٹ  میں نظرثانی درخواست دائر: ایتو
اہم ترین

’نجی تعلیمی ادارے مخصوص کتاب فروش سے کتابیں خریدنے کی ہدایت نہیں دے سکتا‘

2026-10-15
سوشل میڈیا پر سرکارکی تنقید
اہم ترین

حکومت نے بلدیاتی اداروں کے عارضی ملازمین  کی مستقلی کے لیے قواعد اپنائے

2026-10-15
بالائی علاقوں میں برفباری‘سونمرگ لداخ شاہراہ عارضی طور بن
اہم ترین

وادی کے بالائی علاقوں  میں تازہ برف باری  میدانی علاقوں میں بارش

2026-10-14
جنتر منتر پر احتجاج :’اجازت کے منتظر ہیں‘
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی امتحانات سے آگے بڑھ کر مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیمی نظام کی وکالت

2026-10-11
پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے   قریب پانچ بارودی سرنگیں برآمد
اہم ترین

سوپور کے جنگلات سے اسلحہ گولہ بارود اور دھماکہ  خیز مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد

2026-10-11
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
اہم ترین

اعلیٰ قیادت سے مبینہ بد سلوکی کانگریس کا جموںاور سرینگر میں احتجاج

2026-10-09
Next Post
لاپتہ افراد کے زندہ بچ جانے کی امیدیں ختم ہوتیں جارہی ہیں :وزیر اعلیٰ

لاپتہ افراد کے زندہ بچ جانے کی امیدیں ختم ہوتیں جارہی ہیں :وزیر اعلیٰ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.