ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

جامعہ گرلس سینئر سیکنڈری اسکول کے زیرش اسلم یادگار اعزاز سے سرفراز

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-08-20
in قومی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

نئی دہلی، 19 اگست (یو این آئی) ہندوستان کی اناسیویں یوم آزادی کے موقع پر پانچ دیگر پریرنا المنائی کے ساتھ ساتھ جامعہ گرلس سینیئر سیکنڈری اسکول کے زیرش اسلم کو غیر معمولی اعزاز سے سرفراز ہوئے ۔ صدر جمہوریہ ہند محترمہ درپدی مرمر کی جانب سے راشٹرپتی بھون میں مدعو کیا گیا تھا۔
جاری ریلیز کے مطابق زیرش کا تعلق قدرتی مناظرکی خوبصورتی سے بھرپور جموں کشمیر کے ضلع شوپیاں سے ہے ،انھوں نے ضلع کی سطح کے مقابلہ جاتی امتحان میں اول مقام حاصل کرکے اپنی تعلیمی قابلیت کا مظاہرہ کیا۔ اس کامیابی سے موقر پریرنا پروگرام جو کہ تجرباتی آموزش کی مدد سے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کی بصیر ت پر مبنی ایک مہم ہے اس میں انتخاب کی راہ ہموار ہوگئی ہے ۔گجرات کے پریرنا کیمپس میں زیرش ہندوستان کی دس مختلف ریاستوں سے بیس انتہائی صلاحیت مند طلبہ کے متنوع گروپ میں شریک ہوئی ہیں جہاں وہ قائدین کی نئی ابھرتی نسل میں بنیادی افکار و تصورات پیدا کرنے اور انھیں تحریک دلانے کے مقصد سے تیار ہفتہ بھر کی انقلاب آفریں تربیتی پروگرام میں حصہ لیں گی۔
گجرات کے پریرنا ودناگر کیمپس میں بیس متنوع لوگوں پر مشتمل گروپ میں شریک ہونے کے وقت زیرش اور گروپ کے دوسرے اراکین نے لوگوں کی گرم جوشی اور ا ن کے والہانہ استقبال کویاد کیا۔جب وہ معزز اور باوقار سامعین کی محفل میں داخل ہوئے تو وہ مندوبین،وزرا اور بیرونی سفرا سے گھری ہوئے تھے ۔زیرش کوحیر ت میں ڈالنے والی چیز احساس مساوات، عزت اور شمولیت کی روح تھی۔
پروگرام کے دوران زیرش کو صدر جمہوریہ ہند سے ملاقات کا شرف حاصل ہوا جنھوں نے ان سے گرم جوشی کے ساتھ ملاقات کی اور ان کی تعلیم اور پریرنا میں ان کے تجربات کے متعلق استفسار کیا۔زیرش نے وزیر اعظم نریندر مودی سے بھی بات چیت کی جنھوں نے مسکراہٹ سے ان کا خیر مقدم کیا اور ان کے مستقبل کے منصوبوں کے متعلق پوچھا۔
زیرش نے یاد کرتے ہوئے بتایا کہ میرے رفقائے کار اور میں قومی ترانے کی نغمہ سرائی کے وقت ایک ساتھ کھڑے رہے اور ایک ساتھ قومی ترانہ گایا۔یہ غیر معمولی تجربہ زیرش اور ان کے ساتھ انعام یافتگان کے لیے سرچشمہ تحریک و تشویق بنا جس سے مستقبل کے رہنماؤں کو صیقل کرنے اور وکست بھارت کے تصور میں تعاون دینے کے تئیں پریرنا کے عہد کی توثیق مزید ہوتی ہے ۔اس پروگرام نے ان کی زندگیوں پر غیر معمولی اثرات چھوڑے ہیں اور انھیں افضلیت کے لیے مسلسل کوشاں رہنے کی ترغیب دی ہے اور ان کی برادریوں میں بھی اس کا مثبت اثرا پڑا ہے ۔
یونیورسٹی اور جامعہ کے اسکولوں نے اس عظیم الشان کامیابی اور اعتراف پر زیرش کو مبارک باد دی ہے اور اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ مستقبل میں بھی وہ اسکول اور جامعہ ملیہ اسلامیہ کی نیک نامی کا سبب بنے گیں۔

 

 

متعلقہ

وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے

خواتین کا استحصال کرنے والے رہنماؤں کو تحفظ دیتی ہے کانگریس: بی جے پی

 

 

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بندارو ولسن بابو کو ترکمانستان میں سفیر اور کشن دان دیول کو ڈومینیکن ریپبلک میں سفیر مقرر کیا گیا

Next Post

راہل گاندھی غلط حقائق کی بنیاد پر ملک کو گمراہ کر رہے ہیں: بی جے پی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے
قومی خبریں

وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے

2026-10-16
مغربی بنگال اورآسام اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی شاندار فتح
قومی خبریں

خواتین کا استحصال کرنے والے رہنماؤں کو تحفظ دیتی ہے کانگریس: بی جے پی

2026-10-16
دہلی ہوائی اڈے پر خراب موسم کے باعث پانچ پروازیں ڈائیورٹ
قومی خبریں

دہلی ہوائی اڈے پر خراب موسم کے باعث پانچ پروازیں ڈائیورٹ

2026-10-16
امریکہ میں ہندو مندر پر گولی باری کی مبینہ سازش پرہندوستان کی گہری تشویش
قومی خبریں

امریکہ میں ہندو مندر پر گولی باری کی مبینہ سازش پرہندوستان کی گہری تشویش

2026-10-16
قومی خبریں

پائلٹ پنجاب میں گینگ وار کے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کریں گے، 16 سے 20 اکتوبر تک پانچ روزہ دورہ

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
جے شنکر نے بمسٹیک میں لیا حصہ ، دہشت گردی سمیت کئی امور پر ہوئی بات چیت
اہم ترین

 چین کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کیلئے سرحد پر استحکام ضروری ہے: جئے شنکر

2026-10-15
دوسروں کی قیمت پر نہیں، سب کو ساتھ لے کر آگے بڑھتا ہے ہندستان: مودی
قومی خبریں

دوسروں کی قیمت پر نہیں، سب کو ساتھ لے کر آگے بڑھتا ہے ہندستان: مودی

2026-10-14
Next Post
گلا نائب صدر کون ہوگا ؟ بی جے پی کے ممکنہ امیدواروں میں کون کون ہو سکتے ہیں دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ اور بہار کے گورنر آریف محمد خان کے علاوہ جموںکشمیر کے ایل جی منوج سنہا کا بھی نام لیاجارہاہے

راہل گاندھی غلط حقائق کی بنیاد پر ملک کو گمراہ کر رہے ہیں: بی جے پی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.