نئی دہلی 19 اگست (یواین آئی) ہندوستانی خارجہ سروس کے افسر بندارو ولسن بابو کو ترکمانستان میں سفیر اور کشن دان دیول کو ڈومینیکن ریپبلک میں سفیر مقرر کیا گیا ہے ۔
وزارت خارجہ نے منگل کو یہاں کہا کہ مڈغاسکر میں ہندوستان کے سفیر مسٹر ولسن بابو کو ترکمانستان میں ہندوستان کا اگلا سفیر مقرر کیا گیا ہے اور امکان ہے کہ وہ جلد ہی اپنا چارج سنبھالیں گے ۔
اس کے علاوہ وزارت خارجہ میں جوائنٹ سکریٹری کشن دان دیول کو ڈومینیکن ریپبلک میں ہندوستان کا اگلا سفیر مقرر کیا گیا ہے ۔ ان کے جلد چارج سنبھالنے کا امکان ہے ۔








