ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

یوکرین کے حوالے سے معاہدے کے قریب ہیں، زیلنسکی کو رضامندی کی نصیحت کرتا ہوں: ٹرمپ

روسی اور امریکی صدور کے درمیان مذاکرات میں نیٹو، سلامتی سے متعلق اقدامات اور علاقوں پر گفتگو شامل تھی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-08-18
in عالمی خبریں
A A
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امریکہ نے یوکرین کو روسی میزائل حملوں کی پیشگی اطلاع روک دی؟

ٹرمپ کا دورۂ ایشیا کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کا امکان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اُن کی الاسکا میں روسی صدر ولادی میر پوتین سے علاحدہ ملاقات ہوئی ہے۔ اُنھوں نے مزید کہا کہ "میرا خیال ہے کہ ہم کسی معاہدے تک پہنچنے کے بہت قریب ہیں، اور یوکرین کو اس پر راضی ہونا چاہیے لیکن شاید وہ نہ ہو۔ یوکرینی صدر زیلنسکی کو میری نصیحت یہ ہے کہ وہ معاہدہ کریں۔”
ہفتے کے روز "فوکس نیوز” پر نشر ہونے والے انٹرویو میں انھوں نے انکشاف کیا کہ زیلنسکی، پوتین اور امریکی صدر کے درمیان ایک ملاقات کے لیے تیاری جاری ہے۔ٹرمپ نے واضح کیا کہ پوتین کے ساتھ حتمی معاہدہ نہیں ہوا تاہم "میں پوتین کے ساتھ ملاقات کو 10 میں سے 10 نمبر دیتا ہوں۔”
اُنھوں نے مزید کہا "ہم نے ملاقات میں کئی نکات پر بات چیت کی اور اب بھی ایک یا دو اہم نکات باقی ہیں جن پر پوتین اور زیلنسکی کے ساتھ اتفاق ہونا ہے”۔ ٹرمپ کے مطابق مذاکرات میں نیٹو، سیکیورٹی اقدامات اور علاقوں سے متعلق امور شامل تھے۔
ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ یورپی ممالک کو روس کے ساتھ مذاکرات میں شریک ہونا چاہیے۔
اس سے پہلے ٹرمپ نے کہا تھا کہ پوتین کے ساتھ الاسکا میں ملاقات کے دوران اُنھوں نے "بڑی پیش رفت” حاصل کی ہے۔
مشترکہ پریس کانفرنس میں ٹرمپ نے کہا بہت سے نکات تھے جن پر ہم متفق ہوئے، اگرچہ اُن میں سے بیشتر مکمل طور پر حاصل نہیں ہوئے، لیکن کچھ پیش رفت ضرور ہوئی ہے۔”
اپنی مختصر تقریر میں اُنھوں نے کہا "ہم روس کے ساتھ اختلافات سے آگے بڑھنا چاہتے ہیں اور زیادہ تر مسائل حل کرنے کی راہ پر ہیں۔ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ وہ یوکرینی صدر زیلنسکی اور یورپی رہنماؤں کو الاسکا اجلاس کے نتائج سے آگاہ کریں گے۔
دوسری جانب کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے ہفتے کو کہا کہ روسی صدر ولادی میر پوتین اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان مذاکرات دونوں ملکوں کو تصفیے کے راستے تلاش کرنے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔
پیسکوف نے کہا "بات چیت واقعی بہت مثبت رہی۔ یہی گفتگو ہمیں پر اعتماد انداز میں آگے بڑھنے اور تصفیے کے راستے تلاش کرنے میں مدد دیتی ہے۔”
البتہ اُنھوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ وہ کس تصفیے کی بات کر رہے ہیں۔
امریکا میں روس کے سفیر الیگزینڈر ڈارشیف نے بھی ہفتے کو کہا کہ روس اور امریکا کے درمیان تعلقات میں کشیدگی کے نکات حل کرنے کے لیے جلد نئی مشاورت ہو گی۔ اُن کے مطابق "مستقبل قریب میں ایک اور دور کی مشاورت متوقع ہے، جسے ہم دو طرفہ تعلقات میں کشیدگی کے نکات کے ازالے کے طور پر دیکھتے ہیں۔”
الاسکا کے شہر اینکریج میں قائم "ایلمنڈورف – رچرڈسن” فوجی اڈے پر جمعے کے روز ہونے والی "تاریخی سربراہ ملاقات” دو گھنٹے پینتالیس منٹ جاری رہی۔
اس اجلاس میں کئی تبدیلیاں بھی ہوئیں … دونوں صدور کے مترجمین کے ساتھ بند کمرہ ملاقات کے بجائے اسے "تین بمقابلہ تین” اجلاس میں بدل دیا گیا جس میں ٹرمپ کے ساتھ وزیر خارجہ مارکو روبیو اور خصوصی ایلچی اسٹیو ویٹکوف شامل ہوئے۔ دوسری جانب پوتین کے ساتھ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف اور اُن کے خارجہ پالیسی مشیر یوری اوشاکوف شریک ہوئے۔
بعد ازاں طے شدہ دوپہر کے کھانے پر وسیع اجلاس منسوخ کر دیا گیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

چین کی اقوام متحدہ میں ایران کے خلاف پابندیوں کی مخالفت

Next Post

غزہ کا مسئلہ انسانیت کے اجتماعی ضمیر کو زخمی کررہا ہے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امریکہ نے یوکرین کو روسی میزائل حملوں کی پیشگی اطلاع روک دی؟
عالمی خبریں

امریکہ نے یوکرین کو روسی میزائل حملوں کی پیشگی اطلاع روک دی؟

2026-10-16
ٹرمپ کا دورۂ ایشیا کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کا امکان
عالمی خبریں

ٹرمپ کا دورۂ ایشیا کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کا امکان

2026-10-14
ایئر فرانس کا اسرائیلی پابندیوں پر عمل درآمد کا اعلان، 31 ممالک کے شہری عملے کے لیے پروازوں پر پابندی
عالمی خبریں

ایئر فرانس کا اسرائیلی پابندیوں پر عمل درآمد کا اعلان، 31 ممالک کے شہری عملے کے لیے پروازوں پر پابندی

2026-10-14
بلغاریہ کے ساحل کے قریب تجارتی جہازوں پر ڈرون حملوں کی یورپی یونین کی مذمت
عالمی خبریں

بلغاریہ کے ساحل کے قریب تجارتی جہازوں پر ڈرون حملوں کی یورپی یونین کی مذمت

2026-10-14
شمالی اسرائیل میں دھماکا، کم از کم 20 افراد زخمی
عالمی خبریں

شمالی اسرائیل میں دھماکا، کم از کم 20 افراد زخمی

2026-10-14
فرانسیسی طلبہ کے احتجاج میں گریٹا تھنبرگ بھی شامل
عالمی خبریں

فرانسیسی طلبہ کے احتجاج میں گریٹا تھنبرگ بھی شامل

2026-10-14
عالمی خبریں

روس اور چین ایران کی مدد کر رہے ہیں؟ ٹرمپ نے الزامات مسترد کر دیے

2026-10-14
عالمی خبریں

ایران کے جنوب مشرقی علاقے میں مسلح جھڑپیں تیز، تین افراد ہلاک

2026-10-14
Next Post
غزہ کا مسئلہ انسانیت کے اجتماعی ضمیر کو زخمی کررہا ہے

غزہ کا مسئلہ انسانیت کے اجتماعی ضمیر کو زخمی کررہا ہے

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.