پیر, اکتوبر 12, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

بنگلہ دیش کی طارق کے دورہ ہند کے لیے ‘سازگار ماحول’ بنانے کی اپیل

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-08-18
in عالمی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ریاض ہوائی اڈے پر دو حملے، تین سعودی شہری ہلاک، متعدد زخمی

ٹرمپ کا وسط مدتی انتخابات سے قبل ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان

ڈھاکہ/نئی دہلی، 17 اگست (یواین آئی) بنگلہ دیش نے اتوار کے روز ہندستان سے سابق وزیرِ اعظم شیخ حسینہ کی حوالگی کی اپنی درخواست پر جلد کارروائی کرنے اور وزیرِ اعظم طارق رحمان کے دورہ ہند کے لیے "سازگار ماحول” بنانے میں مدد کرنے کی اپیل کی۔
وزارتِ خارجہ کے ترجمان شاہد الکریم نے وزارت میں میڈیا بریفنگ کے دوران کہا، "ہم نے اس معاملے میں اپنا موقف واضح کر دیا ہے۔ ہمارا ماننا ہے کہ اس دورے کے لیے مناسب ماحول تیار کیا جانا چاہیے۔”
انہوں نے کہا، "اس سمت میں ہم نے ہندستانی حکام سے شیخ حسینہ اور دیگر فرار ملزمان کی حوالگی کی ہماری درخواست پر جلد کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔”
ترجمان نے کہا کہ مسٹر طارق رحمان کے ہندستان کے دو طرفہ دورے کے امکانات پر بنگلہ دیش اور ہندستان کے حکام گزشتہ کئی ہفتوں سے ایک دوسرے کے رابطے میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نئی دہلی میں پانچ اگست کو محترمہ حسینہ کی جانب سے کھلے عام میڈیا سے بات چیت کیے جانے کے بعد یہ عمل متاثر ہوا۔ بنگلہ دیش کے مطابق، شیخ حسینہ کو ملک کے نام نہاد انٹرنیشنل کرائمز ٹربیونل نے انسانیت کے خلاف جرائم کے معاملے میں قصوروار ٹھہرایا ہے۔
بنگلہ دیش نے محترمہ حسینہ کی حوالگی کے علاوہ ‘انقلاب منچ’ کے ترجمان شریف عثمان ہادی کے قتل کے ملزمان کو بھی ہندستان سے سونپنے کی درخواست کی ہے۔ بنگلہ دیش نے یہ مطالبہ دونوں ملکوں کے درمیان طے حوالگی کے معاہدے کے تحت کیا ہے۔
ترجمان نے کہا، "ہم ان کے جواب کے منتظر ہیں۔” رپورٹس کے مطابق، وزیرِ اعظم طارق رحمان کے 20 سے 25 اگست کے درمیان ہندستان آنے کا امکان ہے۔ ترجمان نے کہا کہ بنگلہ دیش اپنی "بنگلہ دیش فرسٹ” پالیسی پر قائم رہے گا اور خود مختارانہ برابری، قومی وقار، ایک دوسرے کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کرنے اور باہمی مفادات کی بنیاد پر ہندستان اور دیگر ممالک و پڑوسی ممالک کے ساتھ دوستانہ دو طرفہ تعلقات کو فروغ دیتا رہے گا۔
مسٹر طارق رحمان کے ممکنہ دورۂ ہند پر قیاس آرائیوں نے 10 اگست کو ڈھاکہ میں ہندستانی ہائی کمشنر دنیش ترویدی اور وزیرِ اعظم رحمان کی ملاقات نیز اگلے دن مسٹر ترویدی کے نئی دہلی کے دورے کے بعد تیز ہو گئی ہیں۔ مسٹر ترویدی نے 11 اگست کو وزیرِ اعظم نریندر مودی سے بھی ملاقات کی تھی۔
اس سے قبل بنگلہ دیش نے پانچ اگست کو نئی دہلی سے محترمہ حسینہ کی آن لائن میڈیا بات چیت پر شدید ناراضگی ظاہر کی تھی۔ یہ بات چیت ان کے اقتدار گنوانے کے دو سال مکمل ہونے کے موقع پر ہوئی تھی۔ محترمہ حسینہ نے اس دوران کہا تھا کہ وہ اس سال دسمبر میں بنگلہ دیش واپس لوٹیں گی، چاہے انہیں جیل بھیجا جائے یا ان کا قتل کر دیا جائے

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مینچسٹر سپر جائنٹس نے اپنا پہلا مینز ہنڈرڈ خطاب جیت لیا

Next Post

روس کے بیلگورود پر یوکرین کے میزائل حملے میں کم از کم 6 افراد ہلاک

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ریاض ہوائی اڈے پر دو حملے، تین سعودی شہری ہلاک، متعدد زخمی
عالمی خبریں

ریاض ہوائی اڈے پر دو حملے، تین سعودی شہری ہلاک، متعدد زخمی

2026-10-10
ٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
عالمی خبریں

ٹرمپ کا وسط مدتی انتخابات سے قبل ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان

2026-10-10
جنوبی کوریا نے پہلے ہائپرسونک گلائیڈ وہیکل کا تجربہ کیا
عالمی خبریں

جنوبی کوریا نے پہلے ہائپرسونک گلائیڈ وہیکل کا تجربہ کیا

2026-10-10
نیپال میں اسکول بس کھائی میں گرنے سے چار طلبہ سمیت پانچ افراد ہلاک، 14 زخمی
عالمی خبریں

نیپال میں اسکول بس کھائی میں گرنے سے چار طلبہ سمیت پانچ افراد ہلاک، 14 زخمی

2026-10-10
عالمی خبریں

فورٹ ہُڈ حملے کے مجرم کو ‘فائرنگ اسکواڈ سے دی جانے والی سزائے موت کی لائیو اسٹریمنگ کی جائے گی: پینٹاگن

2026-10-10
عالمی خبریں

ترکیہ اور چین کے مابین سیٹلائٹ ٹیکنالوجی کا معاہدہ

2026-10-10
وادی کے بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں موسلادھار بارش
اہم ترین

’شملہ معاہدے کے بعد یواین فوجی مبصر گروپ کی افادیت ختم ہوچکی ہے‘

2026-10-10
سلامتی کونسل کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی سخت مذمت، فوجی کشیدگی فوری روکنے کا مطالبہ
اہم ترین

یو این میںبھارت کا پاکستان پر دہشت گردی پروہرے معیار اپنانے کا الزام

2026-10-09
Next Post

روس کے بیلگورود پر یوکرین کے میزائل حملے میں کم از کم 6 افراد ہلاک

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.