ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

جشن آزادی کا مطلب ہر شخص کی خوش حالی

آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس (دہلی) کے جلسہ عام میں شرکاء کا اظہار خیال

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-08-18
in قومی خبریں
A A
خاندان پرستی پر مودی کا زوردار حملہ، ہم وطنوں سے تعاون مانگا

New Delhi: Prime Minister Narendra Modi addresses the nation from the ramparts of the Red Fort on the occasion of the 76th Independence Day, in New Delhi, Monday, Aug 15, 2022. (PTI Photo/Kamal Kishore) (PTI08_15_2022_000026A)

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

آل انڈیا یونانی طبی کانگریس (دہلی) کی جانب سے 79 ویں جشن آزادی کے موقع پر ایک پُروقار تقریب کا اہتمام بیری والا باغ، نئی دہلی میں کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر سیّد احمد خاں نے کہا کہ جشن آزادی کا مطلب ملک کے ہر شخص کی خوش حالی۔
انہوں نے کہا کہ انصاف پر مبنی حکمرانی اور عمدہ صحت ہر شخص کی خوش حالی کی ضمانت ہے ۔ بہت بڑے اسپتال کے قیام سے لوگوں کو تسلی ضرور ملتی ہے مگر تسلی بخش علاج نہیں۔ صحت بخش غذا کا نعرہ یقینا خوش آئند ہے مگر ملاوٹ سے پاک غذا کی فراہمی انتہائی اہم ہے ۔
ڈاکٹر سیّد احمد خاں نے مزید کہا کہ یونانی ڈاکٹروں کی خدمات بلاک سطح تک حاصل کی جائیں تاکہ عوام کو صدیوں آزمائے ہوئے یونانی طریقہ علاج کا فائدہ ملے ۔
دہلی میں طب یونانی کی صورت حال پر آل انڈیا یونانی طبی کانگریس دہلی اسٹیٹ کے صوبائی صدر ڈاکٹر شکیل احمد نے روشنی ڈالی اور امید ظاہر کی کہ گزشتہ دہائیوں میں طب یونانی کے ساتھ ہوئے سوتیلے سلوک مزید نہیں ہوں گے ۔ جبکہ سینئر نائب صدر دہلی اسٹیٹ ڈاکٹر مرزا آصف بیگ نے کہا کہ آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کی سرگرمیاں لائق ستائش ہیں، ان میں مفت یونانی میڈیکل کیمپ کا تسلسل کے ساتھ اور بہت ہی منظم انداز میں انعقاد بڑا کارنامہ ہے ۔ ڈاکٹر ذکی الدین (سابق ڈپٹی ڈائرکٹر یونانی، سی سی آریو ایم) نے کہا کہ ڈسپلن کے ساتھ تحریکی کام اثر انداز ہوتا ہے ۔ اس کے لیے آل انڈیا یونانی طبی کانگریس سے وابستہ افراد اور ذمہ داران قابل مبارکباد ہیں۔ معروف سماجی کارکن عبدالباسط قاضی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور اظہار خیال کرتے ہوئے جشن آزادی اور ہماری ذمہ داریوں پر روشنی ڈالی۔ ایڈووکیٹ شان جبیں قاضی نے دور حاضر میں طب یونانی کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہمیں عوام کے درمیان جانا چاہیے اور ان کی خدمت کرنی چاہیے ۔ خاص طور سے مفت یونانی میڈیکل کیمپ کے ذریعہ عوام اور خواص میں صحت کے تئیں بیداری پیدا کرنے کی سخت ضرورت ہے ۔ ڈاکٹر عزیر بقائی نے عوام کو معیاری دوائیں فراہم کرنا انتہائی اہم بتایا اور کہا کہ عوام کے بھروسہ کے لیے ‘جی ایم پی’ کے اصول کے مطابق دواسازی کا عمل معیاری ہونا چاہیے ۔ اس موقع پر طب یونانی کے فروغ کے لیے بہت سی کارآمد تجاویزیں منظور کی گئیں۔

 

 

متعلقہ

وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے

خواتین کا استحصال کرنے والے رہنماؤں کو تحفظ دیتی ہے کانگریس: بی جے پی

 

۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

خارجہ سکریٹری وکرم مصری کل نیپال کے دو روزہ دورے پر روانہ ہوں گے

Next Post

تمل ناڈو کے وزیر پیریاسامی کے گھر پر ای ڈی کا چھاپہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے
قومی خبریں

وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے

2026-10-16
مغربی بنگال اورآسام اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی شاندار فتح
قومی خبریں

خواتین کا استحصال کرنے والے رہنماؤں کو تحفظ دیتی ہے کانگریس: بی جے پی

2026-10-16
دہلی ہوائی اڈے پر خراب موسم کے باعث پانچ پروازیں ڈائیورٹ
قومی خبریں

دہلی ہوائی اڈے پر خراب موسم کے باعث پانچ پروازیں ڈائیورٹ

2026-10-16
امریکہ میں ہندو مندر پر گولی باری کی مبینہ سازش پرہندوستان کی گہری تشویش
قومی خبریں

امریکہ میں ہندو مندر پر گولی باری کی مبینہ سازش پرہندوستان کی گہری تشویش

2026-10-16
قومی خبریں

پائلٹ پنجاب میں گینگ وار کے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کریں گے، 16 سے 20 اکتوبر تک پانچ روزہ دورہ

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
جے شنکر نے بمسٹیک میں لیا حصہ ، دہشت گردی سمیت کئی امور پر ہوئی بات چیت
اہم ترین

 چین کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کیلئے سرحد پر استحکام ضروری ہے: جئے شنکر

2026-10-15
دوسروں کی قیمت پر نہیں، سب کو ساتھ لے کر آگے بڑھتا ہے ہندستان: مودی
قومی خبریں

دوسروں کی قیمت پر نہیں، سب کو ساتھ لے کر آگے بڑھتا ہے ہندستان: مودی

2026-10-14
Next Post
تمل ناڈو کے وزیر پیریاسامی کے گھر پر ای ڈی کا چھاپہ

تمل ناڈو کے وزیر پیریاسامی کے گھر پر ای ڈی کا چھاپہ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.