ہفتہ, جولائی 25, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home ٹاپ سٹوری

کشتواڑ میںبچائواور امدادی کارروائیاںجاری

وزیر اعلیٰ کا چاشوتی کے متاثرہ علاقوں کا دورہ ‘ ۰۶ اموات کی تصدیق‘ کہا ۷۰تا ۸۰؍ افراد لاپتہ ہیں ”فی الحال یہ ریلیف آپریشن نہیں بلکہ ریسکیو مہم ہے‘ پہلے ہم جتنے زندہ لوگوں کو نکال سکتے ہیں نکالیں گے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-08-17
in ٹاپ سٹوری, مقامی خبریں
A A
کشتواڑ میںبچائواور امدادی کارروائیاںجاری
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جہلم کی سطحِ آب میں کمی کا رجحان جاری

ڈی جی پی کا جموں کشمیر کی  سیکورٹی صورتحال کا جائزہ

جموں کشمیر کے ضلع کشتواڑ کے بادل پھٹنے سے متاثرہ چاشوتی گاؤں میں ہفتے کو مسلسل تیسرے روز بھی بچاؤ اور امدادی کارروائیاں وسیع پیمانے پر جاری ہیں۔
واضح رہے کہ کشتواڑ کے اس دورافتادہ اور ماچیل مندر کی طرف جانے والے آخری موٹر یبل گائوں چاشوتی میں جمعرات کو بادل پھٹنے اور اس کے نتیجے میں آنے والے تباہ کن فلیش فلڈ نے ہولناک تباہی مچا دی جس میں اب تک کم از کم۲۰؍افراد جاں بحق‘۱۲۰سے زائد زخمی اور ۷۰لاپتہ ہو گئے ہیں۔ حکام کے مطابق مزید افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے ۔
جموں وکشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ صورتحال کا جائزہ لینے کےلئے ہفتے کی صبح چاشوتی پہنچے ۔اس دوران انہوں نے فوج سے بریفنگ لی اور حالیہ سیلاب سے ہونے والے نقصان کی حد کو سمجھنے کے لیے ورچوئل ریئلٹی ہیڈسیٹ کا استعمال کیا۔
مرکزی وزیر جتیندر سنگھ نے جموں و کشمیر کے ڈائرکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) نلین پربھات کے ساتھ جمعہ کی رات دیر گئے تباہ شدہ گائوں کا دورہ کیا اور پولیس، فوج، نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف)، اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (ایس ڈی آر ایف)، بارڈر روڈس آرگنائزیشن (بی آر او) اور مقامی سول انتظامیہ کی جانب سے جاری بچائو اور راحت کاری کا جائزہ لیا۔
ضلع انتظامیہ کے مطابق اب تک۰۶۱سے زائد افراد کو بچایا جا چکا ہے جن میں سے۸۳کی حالت تشویش ناک ہے ۔ متاثرہ علاقے میں کنٹرول روم اور ہیلپ ڈیسک قائم کر دی گئی ہے ، جہاں سے لاپتہ افراد کی تلاش اور متاثرہ خاندانوں کو مدد فراہم کی جا رہی ہے ۔
سانحے کے بعد سے ہزاروں یاتری اور مقامی افراد پڈر اور ہموری کے علاقوں میں پھنسے ہوئے ہیں۔ بجلی اور موبائل فون کی سروس معطل ہونے سے رابطے میں دشواری پیش آ رہی ہے ۔ مقامی لوگوں کے مطابق چناب دریا میں کئی لاشیں بہتی ہوئی دیکھی گئیں۔
بادل پھٹنے کے نتیجے میں آنے والے سیلابی ریلے نے چاشوتی گائوں اور اس کے گردونواح میں تباہی مچا دی، جس میں۶۱رہائشی مکانات، سرکاری عمارتیں، تین مندر، چار واٹر ملز، ایک پل اور درجنوں گاڑیاں بہہ گئیں۔ ایک سیکورٹی کیمپ بھی بہہ گیا جبکہ میلہ کمیٹی کا لنگر مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔
ادھر سالانہ ماچیل ماتا یاترا، جو ۵۲جولائی سے شروع ہو کر۵ستمبر کو ختم ہونے والی تھی، ہفتہ کو مسلسل تیسرے دن بھی معطل رہی۔
اس دوران جموں کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ بادل پھٹنے کے بعد لاپتہ رشتہ داروں کے بارے میں جواب طلب کرنے والے متاثرین کا غصہ بالکل فطری ہے ، تاہم اس وقت حکومت اور ریسکیو ٹیموں کی ساری توجہ ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے پر مرکوز ہے ۔
وزیر اعلیٰ ہفتے کے روز کشتواڑ ضلع کے چاشوتی گائوں پہنچےں‘جہاں۴۱اگست کو بادل پھٹنے سے اچانک آنے والے تباہ کن سیلاب نے زبردست تباہی مچائی تھی۔
مقامی لوگوں نے اس موقع پر ریسکیو کارروائیوں میں تاخیر پر سخت ناراضگی ظاہر کی اور اپنے لاپتہ رشتہ داروں کی فوری تلاش کا مطالبہ کیا۔
عمر عبداللہ نے میڈیا کو بتایا”میں ان کے غصے کو سمجھ سکتا ہوں۔ لوگ دو دن سے اپنے اہل خانہ کے بارے میں بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں۔ وہ جاننا چاہتے ہیں کہ آیا وہ زندہ بچ نکلیں گے یا نہیں۔ اگر زندہ نہیں تو کم از کم ان کی لاشیں اہل خانہ کے سپرد کی جائیں تاکہ وہ آخری رسومات ادا کر سکیں“۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اب تک سرکاری طور پر ہلاکتوں کی تعداد۰۶کے قریب بتائی گئی ہے جبکہ۰۷سے۰۸افراد لاپتہ ہیں۔ تاہم انہوں نے کہا کہ یہ تعداد۰۰۵یا۰۰۰۱تک پہنچنے کا امکان نہیں جیسا کہ بعض لوگ کہہ رہے ہیں۔
عمرعبداللہ نے کہا کہ این ڈی آر ایف، ایس ڈی آر ایف، فوج، جموں و کشمیر پولیس اور سی آئی ایس ایف مشترکہ طور پر ریسکیو اور ریلیف آپریشن میں مصروف ہیں۔ فی الحال یہ ریلیف آپریشن نہیں بلکہ ریسکیو مہم ہے ۔ پہلے ہم جتنے زندہ لوگوں کو نکال سکتے ہیں نکالیں گے ، اس کے بعد لاشیں برآمد کر کے اہل خانہ کے حوالے کرنے کی کوشش ہوگی۔
وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ متاثرہ خاندانوں کے لیے ابتدائی طور پر ضلع مجسٹریٹ کے پاس دستیاب۶۳لاکھ روپے تقسیم کیے گئے ہیں اور وزیر اعلیٰ ریلیف فنڈ سے مزید رقم فوری طور پر جاری کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔
متاثرین کی محفوظ مقامات پر منتقلی کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ اس بارے میں ماہرین کی ٹیم فیصلہ کرے گی،۶ان کاکہنا تھا”اگر ہم انہیں یہاں سے ہٹا کر ایسی جگہ رکھیں جہاں مزید خطرہ ہو تو کیا یہ درست ہوگا؟ ہمیں سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنا ہے “۔
۱۴؍اگست کو دوپہر قریب۱۲بجکر۲۵منٹ پر بادل پھٹنے کے نتیجے میں آنے والی طغیانی نے چسوتی میں عارضی بازار، لنگر، ایک سکیورٹی پوسٹ، ۱رہائشی و سرکاری عمارتیں، تین مندر، ایک۰۳میٹر لمبا پل اور درجنوں گاڑیاں بہا دیں۔اس سانحہ کے بعد سالانہ مچیل ماتا یاترا، جو۵۲ جولائی کو شروع ہوئی تھی اور۵ستمبر تک جاری رہنی تھی، مسلسل تیسرے روز معطل رہی۔
یہ یاتر۱۸ء۵کلومیٹر لمبے ٹریک پر مشتمل ہے جو چاشوتی سے شروع ہو کر ۹۵۰۰فٹ کی بلندی پر واقع مندر تک جاتی ہے

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پولیس نے سرینگر میں بدنام زمانہ منشیات فروش کی جائیداد ضبط کرلی

Next Post

کشتواڑ میں تباہ شدہ گھروں کی تعمیر نو کو یقینی بنایا جائے گا: سنہا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جہلم کی سطحِ آب میں کمی کا رجحان جاری
اہم ترین

جہلم کی سطحِ آب میں کمی کا رجحان جاری

2026-07-25
ڈی جی پی کا جموں کشمیر کی  سیکورٹی صورتحال کا جائزہ
اہم ترین

ڈی جی پی کا جموں کشمیر کی  سیکورٹی صورتحال کا جائزہ

2026-07-25
’پاکستان کا سیلاب سے متعلق پروپیگنڈا بے بنیاد‘ چناب میں طغیانی مون سون بارشوں کا نتیجہ‘
اہم ترین

’پاکستان کا سیلاب سے متعلق پروپیگنڈا بے بنیاد‘ چناب میں طغیانی مون سون بارشوں کا نتیجہ‘

2026-07-25
ایل جی کی ہلاک شدہ ہیڈ کانسٹیبل کے اہلِ خانہ سے ملاقات
اہم ترین

ایل جی کی ہلاک شدہ ہیڈ کانسٹیبل کے اہلِ خانہ سے ملاقات

2026-07-25
پیپر لیک پر۱۰ سال قید، ایک کروڑ روپے جرمانہ؛ مرکز کا سخت قانون جو۲۰۲۴ میں نافذ کیا گیا تھا
اہم ترین

پیپر لیک پر۱۰ سال قید، ایک کروڑ روپے جرمانہ؛ مرکز کا سخت قانون جو۲۰۲۴ میں نافذ کیا گیا تھا

2026-07-25
’جنتر منتر پر احتجاج کا پروگرام برقرار‘
اہم ترین

حکومت جموں و کشمیر کو فلم سازوں کی پسندیدہ منزل بنانے کیلئے  پُرعزم:وزیرا علیٰ

2026-07-25
دو بھائیوں کی موت کی تحقیقات کی مانگ
اہم ترین

پرہ کے خلاف استحقاق شکنی معاملے کی سماعت۷؍اگست تک ملتوی

2026-07-25
کشمیر سے امرناتھ یاترا کادونوں بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے با قاعدہ آغاز
اہم ترین

امرناتھ یاترا آج سے دوبارہ شروع ہونے کا امکان

2026-07-25
Next Post
’زیرو ویسٹ یاترا ہمارا عزم ‘:ایل جی کا امر ناتھ یاترا کیلئے دیہی ترقی کے محکمے کے اختراعی اقدامات کا آغاز

کشتواڑ میں تباہ شدہ گھروں کی تعمیر نو کو یقینی بنایا جائے گا: سنہا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.