ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

مورگن انگلینڈ کی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کپتانی چھوڑ سکتے ہیں

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-06-28
in کھیل
A A
میں اب بھی ٹیم کو ورلڈ کپ جیتانے میں مدد کرسکتا ہوں: ایون مورگن
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

تلک کا آؤٹ ہونا میچ کا ‘ٹرننگ پوائنٹ رہا: سیمسن

کبڈی چیمپئنز لیگ: پانچ فرنچائزز نے دیوانک دلال، آشو ملک سمیت 10 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا

لندن// ایون مورگن ساڑھے سات سال ذمہ داری سنبھالنے کے بعد منگل کو انگلینڈ کے محدود اوورز کی کپتانی سے دستبردار ہو سکتے ہیں۔ مورگن کی تقرری 2014 میں ہوئی تھی۔ انہوں نے محدود اوورز کی کرکٹ میں انگلینڈ کے نقطہ نظر کو تبدیل کرنے میں قیادت کی۔ مورگن نے ون ڈے ٹیم میں تبدیلی کی اور انگلینڈ کو 2019 میں اپنا پہلا ورلڈ کپ ٹائٹل دلایا، لیکن ان کی فارم اور فٹنس نے انہیں اپنے مستقبل پر غور کرنے پر مجبور کر دیا۔ دائیں ٹانگ کے پٹھے میں مستقل چوٹ کی وجہ سے وہ اس سال لگاتار میچ نہیں کھیل سکے ہیں۔ نیدرلینڈز کے خلاف تیسرے ون ڈے میں مورگن انجری کے باعث نہیں کھیل پائے تھے جب کہ سیریز کے پہلے دو میچوں میں وہ صفر پر آؤٹ ہوئے تھے۔
انگریزی اخبار دی گارڈین نے اتوار کو رپورٹ کی کہ مورگن اپنے مستقبل کے بارے میں سوچ رہے ہیں اور وہ منگل کو بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے ہیں۔ مورگن کی غیر موجودگی میں ٹیم کی کمان سنبھالنے والے جوس بٹلر کو ان کی جگہ کپتان بنایا جا سکتا ہے۔اس سے قبل معین علی نے بی بی سی کے ٹیسٹ میچ اسپیشل میں کہا تھا کہ ’وہ محسوس کر رہے ہیں کہ وہ اب انٹرنیشنل کرکٹ نہیں کھیل سکتےہیں۔
مورگن نے 2019 اور 2020 میں بہترین کرکٹ کھیلا، لیکن وہ گزشتہ 18 مہینوں میں کچھ خاص نہیں کرسکے ہیں ۔ انہوں نے 2021 کے آغاز سے لے کر اب تک محدود اوورز کی کرکٹ کی 48 اننگز میں صرف ایک میں نصف سنچری اسکور کی ہے۔ وہ نیدرلینڈ کے خلاف حالیہ سیریز میں بھی رن بنانے میں ناکام رہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ہندوستان کی کرکٹ ٹیم نے میانک اگروال کو ایجبسٹن ٹیسٹ کے لیے طلب کیا

Next Post

سری لنکا نے ہندوستان کے خلاف مسلسل 12 میچوں میں شکست کا سلسلہ توڑا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

تلک کا آؤٹ ہونا میچ کا ‘ٹرننگ پوائنٹ رہا: سیمسن
کھیل

تلک کا آؤٹ ہونا میچ کا ‘ٹرننگ پوائنٹ رہا: سیمسن

2026-10-16
کبڈی چیمپئنز لیگ: پانچ فرنچائزز نے دیوانک دلال، آشو ملک سمیت 10 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا
کھیل

کبڈی چیمپئنز لیگ: پانچ فرنچائزز نے دیوانک دلال، آشو ملک سمیت 10 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا

2026-10-16
ایشیائی کھیلوں کے تمغہ فاتح کھلاڑیوں سے وزیراعظم مودی کی ملاقات
کھیل

ایشیائی کھیلوں کے تمغہ فاتح کھلاڑیوں سے وزیراعظم مودی کی ملاقات

2026-10-16
کھیل

شریئس ایّر ٹی-20 بلے بازی رینکنگ میں چوتھے نمبر پر پہنچے

2026-10-16
کھیل

مُرلی سری شنکر کے ٹخنے کی سرجری ہوئی، 2027 کے سیزن میں واپسی پر نظریں

2026-10-16
کھیل

دہلی سینئر خواتین ٹی-20 ٹیم کا اعلان، سونی یادو کپتان

2026-10-16
کھیل

ہاکی ورلڈ کپ 2026 نے دنیا بھر میں 40.33 کروڑ ٹی وی ناظرین کا ریکارڈ بنایا

2026-10-16
کھیل

سریش رینا نے رنجی ٹرافی کے لیے اتر پردیش کی 4 ٹیمیں بنانے کی وکالت کی

2026-10-16
Next Post
ہندوستانی خواتین نے 2-0 کی ناقابل شکست برتری حاصل کی

سری لنکا نے ہندوستان کے خلاف مسلسل 12 میچوں میں شکست کا سلسلہ توڑا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.