ہفتہ, جولائی 18, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

رستا‘ گوشتابا اور کباب سے رشتہ کیا؟

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2025-08-10
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

موسم گرما اور بہکی بہکی باتیں

جناب! غصہ تھوک دیجئے

اس غلط فہمی میں آپ بالکل بھی نہ رہیے کہ کشمیری رستا‘ گوشتابا اور کباب کھانا چھوڑ دیں گے… اگر آپ ایسا سوچتے ہیں تو… تو آپ غلط سوچتے ہیں… آپ کچھ اور ہو سکتے ہیں ‘ لیکن کشمیری نہیں ہو سکتے ہیں۔ ہاں جانتے ہیں کہ گلا سڑا گوشت پکڑا گیا… ابھی بھی پکڑا جا رہا ہے… اس سے بنے رستے‘ گوشتابے اور کبا ب بھی ضائع کئے جا رہے ہیں… اور اللہ میاں کی قسم بڑی تعداد میں کئے جا رہے ہیں … ہول سیل میں کئے جا رہے ہیں… لیکن…لیکن اس کا ہر گز یہ مطلب نہیں ہے کہ… کہ ہم کشمیری پیچھے ہٹ جائیں گے… رستا ‘ گوشتابا اور کباب سے منہ پھیر لیں گے… انہیں کھانا چھوڑ دیں گے… ان سے قطع تعلق کریں گے… ایسا ہوگا نہیں ‘ ایسا ہونے والا نہیں ہے…کہ … کہ کشمیری ماں باپ‘ بھائی بہن اور یار دوستوں سے قطع تعلق کر سکتا ہے… ان سے رشتہ توڑ سکتا ہے… ان سے منہ پھیر سکتا ہے… لیکن ان سب سے نہیں کہ… کہ ہمارا وازہ وان سے …رستے ‘ گوشتابے اور کباب سے تعلق آج کانہیں ہے… یہ سات جنموں کا تعلق ہے… پرانا اور دیرینہ تعلق ہے… ایسا تعلق جو کبھی قطع نہیں ہو سکتا ہے… ٹوٹ نہیں سکتا ہے… یہ اٹوٹ ہے … اور اس لئے اگر ریستوراں والے‘ ہوٹل والے پریشان ہیںکہ اب کشمیری ان کا ہاں رستا‘ گوشتابا اور کباب کھانے نہیں آئیں گے تو… تو ہم انہیں یقین دلانا چاہتے ہیں… پوری قوم کشمیر کی طرف سے یہ یقین دہانی کرانا چاہتے ہیں کہ… ایسا نہیں ہو گا… کشمیر ی آپ سے منہ نہیں پھیر لیں گے اور جلد ہی آپ کے ہاں آئیں گے… رستا ‘ گوشتابا اور کباب کھانے آئیں گے … اس بات کی ہم ضمانت دیتے ہیں… ایسا ہو گا اور آپ کو زیادہ انتظار بھی نہیں کرنا پڑے گا … اور اس لئے نہیں کرنا پڑے گا کہ… کہ کشمیری رستا ‘ گوشتابا اور کباب کھائے بغیر زندہ نہیں رہ سکتے ہیں… وہ ان کے بغیر زندگی کا تصور بھی نہیں کر سکتے ہیں… لیکن کشمیریوں کو زندہ رہنا ہے… اور زندہ رہنے کیلئے انہیں رستا ‘ گوشتابا اورکباب کھانا ہی کھانا اور… اور اللہ میاں کی قسم وہ انہیں کھا کر ہی دم لیں گے کہ… کہ انہی چیزوں کیلئے تو اس کے دم میں دم ہے … اگر یہ نہیں ہوں گی تو کشمیریوں کے دم میں کوئی دم نہیں ہے… بالکل بھی نہیں ہے ۔ ہے نا؟
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پیوٹن نے ٹرمپ سے متحدہ عرب امارات میں ملاقات کا اشارہ دے دیا

Next Post

روایات ا ور اقدار سے انحراف…ہم باغی کیوں بن گئے ہیں ؟

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

موسم گرما اور بہکی بہکی باتیں

2026-07-18
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

جناب! غصہ تھوک دیجئے

2026-07-16
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

۱۳ جولائی کے کتنے سچ ہیں؟

2026-07-15
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

مٹن نہیں تو چکن ہی سہی!

2026-07-12
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

2026-07-11
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

2026-07-10
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

سفینہ بیگم:معجزے اب بھی…….

2026-07-09
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

توڑ یا پھر جوڑ کر …….؟

2026-07-08
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

روایات ا ور اقدار سے انحراف…ہم باغی کیوں بن گئے ہیں ؟

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.