ہفتہ, جولائی 18, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

بھوکوں کے خون سے پیاس نہیں بجھتی

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2025-07-29
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

موسم گرما اور بہکی بہکی باتیں

جناب! غصہ تھوک دیجئے

آپ بھوکے ہیں … کئی دنوں سے آپ کو کھانا نہیں ملا ہے۔آپ کھانے تک پہنچ پاتے ہیں نہ کھانے کو آپ تک پہنچنے دیا جاتا ہے۔آپ خود سے دو وقت کی روٹی کا بندو بدست کریں ‘یہ سہولت بھی چھین لی گئی ہے … دن بہ دن آپ کی بھوک کی شدت بڑھ جاتی ہے … بھوک کے ساتھ ساتھ آپ کو پیاس بھی تنگ کررہی ہے‘چھیڑ رہی ہے… کہ آپ کے پاس پینے کا پانی بھی مسیر نہیں ہے… اسی حالت میں کئی دن گزر جاتے ہیں… پھر نہ جانے سے کہاں سے کھانے کا بندو بست ہو تا ہے اور… اور دوسروں کی طرح آپ بھی کھانا حاصل کرنے کی جد دجہد میں جٹ جاتے ہیں… آپ بھی بھوکے پیاسے شکستہ حال لوگوں کے ہجوم کا حصہ بن جاتے ہیں …اس امید کے ساتھ کہ شاید آج کا دن وہ دن ہو جب آپ پیٹ بھر کے نہ سہی لیکن اتنا کھاسکیں کہ آئندہ کچھ دنوں یا ہفتوں بھوک دستک دینے کی جرأت نہ کرے … اور ہاں اگر قسمت مہر بان رہی تو … تو تھوڑا بہت اپنے معصوم بچوں کو بھی کھلا سکیں… لوگوں کی بھیڑ بڑھتی جا رہی ہے  اور… اور یہ خدشہ بھی کہ کیا جب آپ کی باری آئیگی تو… تو کچھ کھانا … کھانے کے کچھ دانے بچے ہوں گے بھی یا نہیں  … بھوکے پیاسے لوگوں کا شور بڑھ رہا ہے اور… اور اس شور کے ساتھ ایک اور شور بھی مل جاتا ہے… اس شور سے بھی یہ لوگ اب مانوس ہوچ چکے ہیں ‘ عادی ہو گئے ہیں… یہ گولیوں کی گنگناہٹ کا شور ہے… جو آپ پر برسائیں جارہی ہیں… اندھا دھند چلائیں جارہی ہیں اور… اور آپ … آپ بھی اسی شور… گولیوں کی گنگناہٹ کے شور کی نذر ہو جاتے ہیں… اس شور‘گولیوں کے چلنے کے شور سے لوگوں کے چیخنے چلانے کا شور خاموش ہو جاتا ہے… چیخنا چلانا بند ہو جاتا ہے … یہ دم تو ڑدیتا ہے کیونکہ اب وہاں شور کرنے کیلئے کوئی بچا نہیں ہے… اگر کچھ بچا ہے تو … تو وہ کھانا جو ان بھوکے پیاسے لوگوں کیلئے تھا …جوکئی دنوں یا شاید پھر ہفتوں کے بعد آیا تھا… لیکن یہ کھانا دوسرے کھانوں سے بالکل مختلف ہے… مختلف تھا …اور اس لئے کہ کھانا تو بھوک مٹادیتا ہے … اسے ختم کردیتا ہے… لیکن یہ کھانا ایسا ویسا کچھ نہیں کر تا ہے… یہ بھوک نہیں مٹا دیتا ہے … یہ پیاس بھی نہیں بھجا دیتا ہے… خون کی پیاس ‘ ان فوجیوں کی خون کی پیاس جن کی خون بہانے کی پیاس دو برسوں سے بھی بجھ نہیں رہی ہے… الٹا ہر گزرتے دن کے ساتھ اس میں شدت آتی ہے۔اس کھانے سے ان کی یہ پہاس بجھ نہیں سکتی ہے … بالکل بھی نہیں کہ ان کی گولیاں جن کو لگ گئیں… وہ زمین پر گر تو گئے ‘ ان کی روحیں اوپر پرواز تو کر گئیں…لیکن ان کے جسموں سے خون نہیں بہا‘خون نہیں نکلا … بھلا بھوکے پیاسے جسموں سے کب خون بہا جو اب بہتا … اس لئے گولیاں چلانے والوں کی خون کی پیاس نہیں بجھ رہی ہے… ہاں ان بھوکے پیاسوں کو کھانے کیلئے کچھ دیں ‘پھر وہ انہیں کھانے دیں‘ان کی تھوڑی بھوک ختم ہونے دیں…پھر ان پر گولیاں برسائیں… اندھا دھند گولیاں… کیا پتہ کہ کچھ کھا پی کے ان کے جسموں سے گولی لگنے پر خون بہے اور… اور تماری پیاس بجھ جائے ۔ ہے نا؟
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’آئین سماجی‘ اقتصادی وسیاسی انصاف کا ضامن‘

Next Post

ولر میں زندگی کے آثار لوٹنے لگے ہیں… لیکن!

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

موسم گرما اور بہکی بہکی باتیں

2026-07-18
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

جناب! غصہ تھوک دیجئے

2026-07-16
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

۱۳ جولائی کے کتنے سچ ہیں؟

2026-07-15
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

مٹن نہیں تو چکن ہی سہی!

2026-07-12
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

2026-07-11
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

2026-07-10
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

سفینہ بیگم:معجزے اب بھی…….

2026-07-09
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

توڑ یا پھر جوڑ کر …….؟

2026-07-08
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

ولر میں زندگی کے آثار لوٹنے لگے ہیں… لیکن!

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.