بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اداریہ

سیاحوں کوجعلی دستکاریاں بیچ کر کشمیر کو بدنام کرنے والے! 

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-07-24
in اداریہ
A A
آگ سے متاثرین کی امداد
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

۲۰۱۴ سے کوئی سبق کیوں نہیں سیکھا گیا؟

سمارٹ سٹی جو بالکل بھی سمارٹ نہیں ہے

کشمیر کو کیا خوبصورت بنا دیتا ہے؟اس کے سرسبز و شاداب باغات‘ فلک بوس چوٹیاں‘اس کے گنگناتے جھرنے ‘ اس کے لہلہاتے کھیت ‘ اس کی میٹھی اور ٹھنڈی ہوائیں ‘ اس کا شیرین پانی ‘ اس کی جھلیں اور ندیاں … یقینا یہ سب کشمیر کی خوبصورتی میں چار چاند تو لگا ہی دیتے ہیں ‘ لیکن کشمیر ان کی وجہ سے ہی خوبصورت نہیں ہے ‘خوبصورت نہیں ہو سکتا ہے ۔
کشمیر کو جو اصل میں خوبصورت بنا دیتا ہے وہ یہاں کے لوگ ‘ ان کی روایتی مہمان نوازی‘ان کے اقداراورسیاحوں کے تئیں ان کا حسن سلوک ‘ کشمیر کو ایک منفرد جگہ بنادیتا ہے‘ اتنی منفرد کہ شاعروں نے اسے زمین پر جنت کہا ہے ۔
اس لئے جہاں کشمیر کے خوبصورت مقامات کو ہرممکن تحفظ فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے‘ وہیں اپنی اس روایتی مہمان نوازی ‘ جو کہ ہماری ثقافت ‘ ہماری روایت اور ہمارے تمدن کا ایک ناقابل تنسیخ حصہ ہے ‘ کو برقرار رکھنا بھی لازمی ہے ۔اور یہ بھی سچ ہے کہ ہم اس کو برقرار رکھنے میں کامیاب بھی ہو ئے ہیں ۔ لیکن کہتے ہیں نا کہ ہر ایک قوم میں کچھ کالی بھیڑیاں ہوتی ہیں تو کشمیر مستثنیٰ نہیں ہو سکتا ہے ‘ کشمیر مستثنیٰ نہیں ہے ۔
اس لئے ہمارے معاشرے میں بھی ایسے کوگ ‘ موجود ہیں جو سیاحوں کو دو دو ہاتھوں سے لوٹ کر ‘ انہیں جعلی اور نقلی مصنوعات بیچ کر ہمیں بد نام کررہے ہیں‘کشمیر کی کی بد نامی کا باعث بن رہے ہیں اور اپنے پاؤں پر کلہاڑی بھی مار رہے ہیں ۔
ٹنگمرگ میں قالین کے ایک تاجر نے کسی سیاح کو مشین سے تیار کی گئی قالین کو ہاتھ سے بنے ہو ئے قالین کے طور پیش کرکے اس سے ۵۵ء۲لاکھ روپے ہڑپ لئے ۔سیاح سمجھ دار نکلا ‘ اسے لگا کہ اس تاجر نے اسے دھوکہ دیا ہے ‘اس لئے اس نے متعلقہ حکام سے شکایت کی ۔ شکایت کی جانچ ہو ئی اور یہ ثابت ہوا کہ تاجر نے اسے دھوکہ دیا اور مشین کی تیار کی گئی قالین اسے بیچ دی ہے ۔محکمہ ہیڈلوم نے اس تاجر کو بلیک لسٹ کرنے کے ساتھ ساتھ اس کی رجسٹریشن منسوخ کی ہے اور ساتھ ہی اس کیخلاف فوجداری مقدمہ دائر کرنے کی بھی سفارش کی ہے ۔
اس جیسے تاجر وں کی کشمیر کو کوئی ضرورت نہیں ہے ۔جو لالچ میں آکر ‘ کچھ روپیوں کی خاطر پوری قوم کی بد نامی کا باعث بن جاتے ہیں ۔ایک طرف بائسرن پہلگام میں ایک کشمیری ‘سید عادل حسین شاہ نے اپنی جان دے کر سیاحوں کی جان بچائی اور ایک ٹنگمرگ کا یہ قالین بیوپاری ‘ جو شرمندگی کا باعث بن گیا ہے ۔لیکن یہ اکیلا نہیں ہے ‘ اس جیسے کئی لوگ موجود ہیں جو سیاحوں کو لوٹ رہے ہیں ‘ انہیں دھوکہ دے رہے ہیں ۔کوئی امرتسر میں تیار غیر معیاری اور سستی شال کو کشمیری شال قرار دے کر سیاحوں کو دھوکہ دے رہا ہے تو کوئی کشمیری زعفران کے نام پر نہ جانا کیا کیا بیچ رہا ہے ۔
حکومت نے سیاحوں کو اس دھوکہ دہی سے بچانے کیلئے کئی اقدامات اٹھائے ہیں ‘ لیکن سیاحوں پر بھی لازم ہے کہ وہ کوئی ایسی چیز ‘ خاص کر کشمیری دستکاری خریدنے سے پہلے اس کے اصلی ہونے کو یقینی بنائیں ۔
اس بات کو دھیان میں رکھتے ہو ئے ہینڈی کرافٹس اینڈ ہینڈلوم ڈپارٹمنٹ ‘ کشمیر نے کشمیر کا دورہ کرنے والے سیاحوں پر زور دیا ہے کہ اگر انہیں کشمیر ہینڈی کرافٹس کے نام پر کاروباری اداروں یا تاجروں کے ذریعے مشین سے بنی اشیاء فروخت کی جاتی ہیں تو وہ محکمہ سے رابطہ کریں۔امسال مارچ میںمحکمہ نے ایک ایڈوائزری میں سیاحوں اور خریداروں سے کہا تھاکہ اگر انہیں کسی کاروباری ادارے یا تاجر کے ذریعے کشمیر ہینڈی کرافٹس کے نام پر جعلی اشیاء خریدنے کا شبہ ہو تو وہ فوری طور پر محکمہ سے رابطہ کریں۔اس کے علاوہ کشمیر ہینڈی کرافٹ کا کاروبار کرنے والے تمام کاروباری اداروں اور تاجروں کو مشورہ دیا گیا تھا کہ وہ حقیقی ہاتھ سے بنی مصنوعات کے نام پر سیاحوں اور خریداروں کو مشین سے بنی یا جعلی دستکاری کی اشیاء فروخت کرنے سے باز رہیں ۔محکمہ نے متنبہ کیا تھا کہ ایسا نہ کرنے پر ان کے خلاف کوالٹی کنٹرول ایکٹ ۱۹۷۶ کے تحت سخت کارروائی کی جائے گی ، جس میں جرمانہ عائد کرنا ، سامان کی ضبطی ، رجسٹریشن کی منسوخی اور بلیک لسٹنگ شامل ہے۔اور ٹنگمرگ کے قالین تاجر سے بالکل ایسا ہی ہوا ۔
ایسی ایک ایڈوائزری کمرشل ٹرانسپورٹروں کو بھی جاری کی گئی ہے جس میں انہیں تاکید کی گئی ہے کہ وہ سیاحوں سے مقررہ نرخ سے زیادہ پیسے وصول کرنے سے اجتناب کریں ۔
مجموعی طور پر سیاحوں کے ساتھ ایسی دھوکہ دہی نہیں ہو تی ہے‘ لیکن کشمیر کی سیاحت کو بدنام کرنے کیلئے اکا دکا وقعات ہی کافی ہیں ‘ جو کبھی کبھی ہوتے رہتے ہیں ۔ ایسا نہیں ہو نا چاہئے ‘ لیکن لالچ انسان کو اندھا بنا دیتی ہے اور سیاحتی شعبہ میں کچھ ایسے ہیں جو لالچ میں آکر زیادہ سے زیادہ منافع کمانے کیلئے کشمیر کی روایات‘ یہاں کی ثقافت اور تمدن کو پاؤں تلے روندھ دیتے ہیں ۔
کشمیر کے شاندار ثقافتی اقدار اور مہمان نوازی کے بہترین امتزاج نے دنیا بھر کے سیاحوں کو کشمیر کی بے مثال خوبصورتی دیکھنے ، تجربہ کرنے اور لطف اندوز ہونے کی طرف راغب کیا ہے جسے اکثر ’زمین پر جنت‘کہا جاتا ہے ۔بہ حیثیت کشمیری ہمیں اس بات کو یاد رکھنا چاہئے تاکہ سیاح یہاں آئیں اور خوبصورت یادوں کو سمیٹے ہوئے واپس جائیں … دوبارہ لوٹ آنے کیلئے ۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وہ درست پیش گوئیاں کیسے کرتے تھے؟

Next Post

آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو آٹھ وکٹوں سے شکست دی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

۲۰۱۴ سے کوئی سبق کیوں نہیں سیکھا گیا؟

2026-07-22
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

سمارٹ سٹی جو بالکل بھی سمارٹ نہیں ہے

2026-07-21
کشمیر یونیورسٹی کانووکیشن سے نائب صدر کا خطاب
اداریہ

کچرے کے ڈھیر پر کھڑی سیاحت

2026-07-19
بجٹ : بحیثیت مجموعی اطمینان بخش
اداریہ

سرینگر میں آبی ٹرانسپورٹ:

2026-07-18
بجٹ : بحیثیت مجموعی اطمینان بخش
اداریہ

پاکستان کے زیرِ قبضہ جموںکشمیر میں جبر

2026-07-16
بجٹ : بحیثیت مجموعی اطمینان بخش
اداریہ

لداخ میں تازہ پیش رفت کا پیغام

2026-07-15
بجٹ : بحیثیت مجموعی اطمینان بخش
اداریہ

ریاستی درجے کی بحالی:

2026-07-12
بجٹ : بحیثیت مجموعی اطمینان بخش
اداریہ

پائیدار سیاحت :

2026-07-11
Next Post
ٹکر کی زبردست کوشش کی بدوت آسٹریلیا کی جیت

آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو آٹھ وکٹوں سے شکست دی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.