ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

نواکدل میں بھیانک آتشزدگی چار رہائشی مکان خاکستر، فائر مین زخمی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-07-22
in قومی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے

خواتین کا استحصال کرنے والے رہنماؤں کو تحفظ دیتی ہے کانگریس: بی جے پی

سرینگر//
پائین شہر کے گنجان آبادی والے علاقے خانقاہ سوختہ نوا کدل میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب کو ایک ہولناک آتشزدگی میں کم از کم چار رہائشی مکانات خاکستر ہوگئے ، جبکہ آگ بجھانے کی کارروائی کے دوران ایک فائر مین زخمی ہوا ہے ۔
فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے ایک سینئر افسر نے یو این آئی کو بتایا کہ رات تقریباً تین بجے ایک رہائشی مکان سے اچانک آگ بھڑک اٹھی، جو تیزی کے ساتھ پھیل کر اس کے ساتھ متصل تین مزید مکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
انہوں نے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی فائرسروس کے اہلکار سات فائر ٹینڈروں کے ساتھ جائے حادثہ پر پہنچے اور فوری طور پر آگ بجھانے کی کارروائی شروع کی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ علاقے کی گنجان آبادی، تنگ گلیاں اور پرانے طرز تعمیر کے مکانات نے کارروائی کو مشکل بنا دیا۔ تاہم، انتھک محنت کے بعد آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا گیا۔
آگ بجھانے کے دوران ایک فائر مین، جس کی شناخت نصیر احمد کے طور پر کی گئی ہے ، زخمی ہوا جس سے علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس نے واقعے کا سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لیے مقدمہ درج کر لیا ہے اور تفتیشی عمل شروع کر دیا گیا ہے ۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ آگ کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ کئی رہائشی افراد اپنی جان بچا کر مشکل سے گھروں سے نکل پائے ۔ مقامی افراد کے مطابق متاثرہ خاندانوں کا زبردست مالی نقصان ہوا ہے اور فوری امداد کی ضرورت ہے ۔
دریں اثنا، فائر اینڈ ایمرجنسی ذرائع نے مزید انکشاف کیا کہ گزشتہ ۲۴گھنٹوں کے دوران وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں آگ کی متعدد وارداتیں رپورٹ ہو چکی ہیں جن میں مجموعی طور پر دس رہائشی مکانات اور چار دکانیں مکمل طور پر خاکستر ہو چکی ہیں۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

خانیار:منشیات فروش کی۵ء۱کروڑ روپے مالیت کی جائیداد ضبط

Next Post

دن میں جھلستی دھوپ کے بعد سرینگر اور دوسرے علاقوں میں تیز بارشیں

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے
قومی خبریں

وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے

2026-10-16
مغربی بنگال اورآسام اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی شاندار فتح
قومی خبریں

خواتین کا استحصال کرنے والے رہنماؤں کو تحفظ دیتی ہے کانگریس: بی جے پی

2026-10-16
دہلی ہوائی اڈے پر خراب موسم کے باعث پانچ پروازیں ڈائیورٹ
قومی خبریں

دہلی ہوائی اڈے پر خراب موسم کے باعث پانچ پروازیں ڈائیورٹ

2026-10-16
امریکہ میں ہندو مندر پر گولی باری کی مبینہ سازش پرہندوستان کی گہری تشویش
قومی خبریں

امریکہ میں ہندو مندر پر گولی باری کی مبینہ سازش پرہندوستان کی گہری تشویش

2026-10-16
قومی خبریں

پائلٹ پنجاب میں گینگ وار کے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کریں گے، 16 سے 20 اکتوبر تک پانچ روزہ دورہ

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
جے شنکر نے بمسٹیک میں لیا حصہ ، دہشت گردی سمیت کئی امور پر ہوئی بات چیت
اہم ترین

 چین کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کیلئے سرحد پر استحکام ضروری ہے: جئے شنکر

2026-10-15
دوسروں کی قیمت پر نہیں، سب کو ساتھ لے کر آگے بڑھتا ہے ہندستان: مودی
قومی خبریں

دوسروں کی قیمت پر نہیں، سب کو ساتھ لے کر آگے بڑھتا ہے ہندستان: مودی

2026-10-14
Next Post
سانبہ میں گھر گھر تلاشی لوگوں سے پوچھ گچھ

دن میں جھلستی دھوپ کے بعد سرینگر اور دوسرے علاقوں میں تیز بارشیں

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.