جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اداریہ

ایل جی سنہا کے پانچ سال اورجموں کشمیر میں آئے بدلاؤ(۲)

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-07-19
in اداریہ
A A
آگ سے متاثرین کی امداد
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

کشمیر کی سیاسی جماعتیں سبق نہیں سیکھیں گی

بات چیت ہی مسائل کا حل:

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے پانچ سالہ دور میں نہ صرف سکیورٹی منظر نامے میں انقلابی تبدیلی آئی بلکہ تعمیر و ترقی‘شفافیت اور احتساب کے ایک نئے دور کا بھی آغاز ہوا ۔
جموں کشمیر کو بے روز گاری کا سنگین مسئلہ درپیش ہے اور ظاہر ہے کہ حکومت کیلئے یہ ممکن نہیں ہے کہ وہ ہر کسی بے روز گار کو سرکاری نوکری فراہم کرے ۔ روز گار کے نئے مواقع پیدا کرنے کیلئے ایل جی سنہا کی انتظامیہ نے ۲۰۲۱ میں نئی اقتصادی پالیسی متعارف کی ‘ جس کا مقصد مرکز کے زیر انتظام علاقے کو صنعتی خطے میں تبدیل کرنا تھا۔
یہ پالیسی ، جو ۲۰۲۱ سے۲۰۳۰ تک کیلئے ہے ، مینوفیکچرنگ اور خدمات دونوں شعبوں میں سرمایہ کاری کو راغب کرنے پر مرکوز ہے تاکہ جموں کشمیر کی ترقی کو یقینی بنانے کے علاوہ پڑھے لکھے نوجوانوں کو روز گار فراہم ہو ۔
اس پالیسی کے تحت گزشتہ سال دسمبر تک جموں کشمیر میں صنعتی اکائیوں کی ترقی کے سلسلے میں۶۹ء۱ ٹریلین روپے سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی تجویز ملی جبکہ ۸۵۰۰صنعتی یونٹوں کے قیام کیلئے درخواستیں بھی موصول ہوئی ہیں ۔ حکومت کاکہنا ہے کہ اس سے ۶ لاکھ سے زیادہ ملازمتیں فراہم ہو سکتی ہیں ۔
گزشتہ پانچ برسوں میں جس شعبے میں سب سے زیادہ ترقی دیکھنے میں آئی وہ ہے سڑکوں اور سرنگوں کی تعمیر کے پروجیکٹ ہیں ۔ گزشتہ ماہ ہی مرکزی حکومت نے ۱۰۶۰۰کروڑ روپے کے سڑک اور سرنگوں کے پروجیکٹوں کی منظوری دی جس کے تحت مغل روڈ پر پیر کی گلی اور سادھنا پاس پر دو سرنگیں تعمیر کی جائیں گی ۔ نو کلومیٹر طویل پیر کی گلی سرنگ‘جو ۳۸۳۰ کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کی جانی ہے ، تاریخی مغل روڈ کے ذریعے کشمیر اور جموں کے پیر پنجال علاقے کے درمیان ہر موسم میں رابطہ فراہم کرے گی۔ اب تک سردیوں میں برف باری اور برفانی تودے گرنے کی وجہ سے سڑک بند دیکھی گئی ہے۔
دوسری اہم سرنگ ، جو ۳۳۳۰ کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کی جائے گی ، کا مقصد شمالی ضلع کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر کشمیر اور کرناہ خطے کے درمیان ہر موسم میں رابطہ فراہم کرنا ہے۔ سات کلومیٹر طویل اس سرنگ سے سفر کا وقت بھی کم ہو جائے گا۔اس کے علاوہ گزشتہ ماہ ہی کشمیر کو ریک رابطے سے ملک کے دوسرے حصوں سے جوڑ دیا گیا ۔
کشمیر جیسی جگہ‘ جو پہاڑوں سے گھری ہوئی ہے اور جہاں موسم سرما میں معمولی بارشوں اور برفباری کی وجہ سے سرینگر جموں شاہراہ‘ جو وادی کیلئے لائف لائن ‘ ہفتوں بند رہتی ہے ‘ ریل یا دوسرے سڑک اور سرنگ پروجیکٹ یقینا گیم چینجر ہیں جس سے اس خطے کی اقتصادی سرگرمیوں پر بھی ایک مثبت اثرا پڑے گا ۔
کشمیر میں مکمل ریل خد مات کی شروعات ایک نئے دور کا آغاز ہے جو اس خطے کی معاشی و اقتصادی ترقی میں ایک کلیدی رول ادا کرے گی ۔ٹرین کی شروعات کے ساتھ ہی کشمیر کی چیری نہ صرف ملک کے مختلف بازاروں بلکہ سعودی عرب بھی پہنچ گئی اور اگر یہ شروعات ہے تو آگے چل کر کشمیر کے دوسرے میوہ جات‘ جن میں سیب قابل ذکر ہے کہ صرف کم وقت اور لاگت میں ملک بلکہ دنیا کے بازاروں میں بھی پہنچ جائیگا ۔
ایل جی سنہا کے الفاظ میں اسٹریٹجک اہمیت کے حامل یہ پروجیکٹ لاجسٹک سپورٹ اور فوجیوں کی نقل و حرکت کو بہتر بنائیں گے۔ یہ جموںکشمیر میں بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنائیں گے اور مختلف سیاحتی مقامات کو مربوط کریں گے۔ سرنگوں کی تعمیر سفر کے وقت کو کم کرے گی ، ہر موسم میں رابطے کو یقینی بنائے گی اور اقتصادی ترقی کو فروغ دے گی۔
حالیہ کچھ برسوں میں جس ایک اور اہم شعبے میں بہتری آئی ہے وہ ہے بجلی ۔ جموںکشمیر میںپن بجلی پیدا وار ۳۴۵۰ میگاواٹ کے آس پاس ہے لیکن اس شعبے پر گزشتہ پانچ برسوں میں بہت کام ہوا اور اب مزید ۳۱۰۰ میگاواٹ بجلی آنے والے وقتوں میں پیدا ہو جائیگی‘ان میں ایک ہزار میگاواٹ کی صلاحیت  والاپکل ڈول پروجیکٹ بھی شامل ہے جو آئندہ برس کے آخر تک چالو ہو جائیگا ۔ اس سے جموںکشمیر بجلی اور توانائی کے شعبے میں نہ صرف خود کفیل بنے گا بلکہ اگر پن بجلی صلاحیت کو بروئے کار لایا جا تا ہے تو ایک دن اس سے ملک کی دوسری ریاستوں کی بجلی کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے اس کا تجاری استعمال بھی کیا جا سکتا ہے ۔
ایسا نہیں ہے کہ گزشتہ پانچ برسوں کے دوران جموں کشمیر کے سارے مسائل حل ہو ئے ہیں اور اب یہاں دودھ اور شہد کی نہریں بہہ رہی ہیں ۔ ابھی بھی بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے ‘خاص کر بے روز گاری کے حوالے سے ‘لیکن اس حقیقت سے کسی کو انکار نہیں ہو سکتا ہے کہ مجموعی طور پر ترقیاتی منظرنامے میں بہتری آئی ہے جس سے عام لوگوں کی زندگی آسان ہو گئی ہے ۔
البتہ یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ مجموعی طور پر جموں کشمیر میں گزشتہ پانچ چھ برسوں میں بہت بدلاؤ آیا ہے ۔یو ٹی میں غیر معمولی ترقی ہوئی ہے ۔اس کے علاوہ نظام میں شفافیت اور حکمرانی میں احتساب کا عمل دخل بڑ ھ گیا ۔ضرورت اس بات کی ہے کہ جموںکشمیر گزشتہ پانچ برسوں سے امن ‘ ترقی اور خوشحالی کے جس راستے پر چل پڑا ہے ‘اس سفر کو یونہی برقرار رکھا جائے تاکہ یہ خطہ اور اس کے لوگ ملک کے ۲۰۴۷ تک ’وکست بھارت‘ کے مشن میں اپنا حصہ ڈال کر خود بھی ترقی یافتہ بن جائیں ۔
لیفٹیننٹ گورنر یہ کہنے میں حق بجانب ہیں کہ گزشتہ پانچ چھ سال میں جو ترقی ہو ئی ہے اس سے لوگوں کا اعتماد بحال ہوا ہے ۔لوگ امن کے اسٹیک ہولڈر بن گئے ہیں ۔ اس خوشحالی کی وجہ سے لوگوں کی زندگیوں میں بدلاؤ آیا ہے…جموںکشمیر میں بدلاؤ آیا ہے ۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پہلے جنرل‘پھرفیلڈ مارشل اور اب صدر؟

Next Post

ٹی-20 سیریز کے لیے جوئل اینڈریو اور جیڈیا بلیڈز ویسٹ انڈیز ٹیم میں شامل

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کشمیر یونیورسٹی کانووکیشن سے نائب صدر کا خطاب
اداریہ

کشمیر کی سیاسی جماعتیں سبق نہیں سیکھیں گی

2026-06-04
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

بات چیت ہی مسائل کا حل:

2026-06-03
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

عمر عبداللہ حکومت:

2026-06-02
کشمیر یونیورسٹی کانووکیشن سے نائب صدر کا خطاب
اداریہ

حج انتظامات اور جموں و کشمیر :  آخر عازمین کے مسائل کب ختم ہوں گے؟

2026-05-31
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

عید الاضحیٰ، قربانی کے جانور اور حکومتی بے حسی

2026-05-30
بجٹ : بحیثیت مجموعی اطمینان بخش
اداریہ

عید الاضحی :آج کے دن بھی کچھ لوگ خوشیوں سے محروم ہیں!

2026-05-27
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

بڈگام کی بیٹی اور ہمارا زخمی معاشرہ

2026-05-26
کشمیر یونیورسٹی کانووکیشن سے نائب صدر کا خطاب
اداریہ

قربانی کے جانوروں کی من مانی قیمتیں

2026-05-24
Next Post
ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کو چار وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں کیا کلین سویپ

ٹی-20 سیریز کے لیے جوئل اینڈریو اور جیڈیا بلیڈز ویسٹ انڈیز ٹیم میں شامل

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.