لیسٹر//وکیٹ کپیر رشبھ پنت نے لیسیسٹر شائر کی طرف سے کھیلتے ہوئے ہندوستان کیخلاف چار روزہ وارم اپ میچ کے دوسرے دن نصف سنچری بنائی جس کی بدولت میزبان ٹیم نے اپنی پہلی اننگ میں 244رن بنائے۔ ہندوستان کو پہلی اننگ میں دو رن کی سبقت ملی۔
ہندوستان نے صبح کل کے آٹھ وکٹ پر 246رنز کے اسکور پر اننگ ڈکلیئر کردی ۔لیسیسٹر شائر کی جانب سے کھیلتے رشبھ پنت نے سب سے زیادہ 87گیندوں میں 74 رن بنائے جس میں 14 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔وہ ساتویں بلے باز کے طور پر ٹیم کے مجموعی اسکور 208رنز کے اسکور آؤٹ ہوئے ۔ پٹیل اور رومن واکر نے 34،34 رنز بنائے۔ جبکہ اوپنر لوئس کنبر نے 31رنز کا تعاون کیا۔
ہندوستان کی جانب سے تیز گیند محمد شامی نے 42 رن پر تین وکٹ اور لیفٹ آرم اسپنر روندر جڈیجہ نے 28رنز پر تین وکٹ لئے۔ محمد شامی نے کاؤنٹی میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے چتیشور پجارا کو صفر پر بولڈ کیا۔