جمعہ, اکتوبر 16, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

قائد ثانی کا تیز ہوتا لب و لہجہ

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2025-06-22
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

کشمیر کی پارٹیوں کی سیاست

وقف بورڈ: ایک کنفیوژن

اس گرما گرم موسم گرما میںجھلستی گرمی میں کوئی تبدیلی آئیگی یا نہیں یہ تو صاحب ہم نہیں جانتے ہیں… ہمیں معلوم نہیں ہے‘ ہمیں کوئی خبر نہیں ہے… لیکن…لیکن کہیں اور ایک تبدیلی ہمیں نظر آ رہی ہے یاتبدیلی کے آثار ہمیں نظر آنے لگے ہیں… قائد ثانی ‘ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا لب و لہجہ بدل رہاہے … اس میں تبدیلی آ رہی ہے اور… اور واضح تبدیلی آ رہی ہے… گزشتہ کچھ دنوں سے ان کے بیانات اگر کسی بات کی چغلی کھا رہے ہیں تو… تو اسی ایک بات کی کھا رہے ہیں کہ ان کے بیانات میں تبدیلی آ رہی ہے… بیانات تھوڑے تلخ ہوتے جا رہے ہیںاور… اور اس لئے ہوتے جا رہے ہیں کیونکہ لوگوں … کشمیر کے لوگوں کی این سی کے تئیں رائے بدلتی جا رہی ہے… اور ڈاکٹر صاحب چونکہ ٹھہرے ایک کہنہ مشق سیاستدان … وہ اس تبدیلی کو بھانپ گئے اور… اور اسی لئے انہوں نے اپنے بیانا ت میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے… ڈاکٹر صاحب کا تازہ اور ایک دم تازہ بیان اس کی عکاسی کرتا ہے …اس بیان میں قائد ثانی کاکہنا ہے کہ اگر مرکزی حکومت نے جموں کشمیر کا ریاستی درجہ بحال نہیں کیا اور… اور فوری طور پر نہیں کیا تو… تو ان کی پارٹی سپریم کورٹ سے رجوع کرے گی… این سی کی ۸ ماہ کی حکومت میں ایسا پہلی بار ہے جب نیشنل کانفرنس نے ریاستی درجے کی بحالی کے حوالے سے عدالت عظمی کا رخ کرنے کی بات کہی ہے اور… اور اس لئے کہی ہے کیونکہ اس جماعت کو لگتا ہے کہ اس کا صبر کا پیمانہ اب لبریز ہورہا ہے اور… اور وزیرا علیٰ‘ عمرعبداللہ نے بھی حال ہی میں کہا تھا کہ ہر ایک چیز کی ایک ایکسپائری ڈیٹ ہو تی ہے… اشارہ صاف ان کی ریاستی درجے کی بحالی کے مطالبے پر دانستہ خاموشی کی جانب تھا… اس امید میں خاموشی کہ … کہ شاید ان کی اس خاموشی سے یہ جناب کا دہلی جیتنے میں کامیاب ہو جائیں گے اور… اور بدلے میں ریاستی درجہ حاصل کریں گے… لیکن جب این سی قیادت کو ایسا ہوتا نظر نہیں آ رہا ہے تو… تو اس نے گیئر تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور… اور اس ضمن میں ڈاکٹر صاحب نے دوسرے لیڈروں پر سبقت حاصل کر تے ہوئے ریاستی درجے کی بحالی کے حوالے سے ایک سخت لہجہ اختیار کیاہے… لیکن صاحب کیا دہلی قائد ثانی کے اس سخت لہجے سے ڈر جائیگی یا ڈرنے والی ہے… جواب آپ بھی جانتے ہیں اور… اور ہم بھی ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

امر ناتھ یاترا کی تیاریوں کے سلسلے میں پہلگام میں مشترکہ مشق

Next Post

آغا روح اللہ مہدی کا سیاست میں ’گرتے‘ ہوئے معیار کا شکوہ

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

کشمیر کی پارٹیوں کی سیاست

2026-10-16
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

وقف بورڈ: ایک کنفیوژن

2026-10-15
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

ہاں ووٹ چور ہوئی تھی

2026-10-14
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

راہل بابا …… کیسے؟

2026-10-11
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

ایک تعطیل پر اتنا کنفیوژن!

2026-10-09
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

مودی جی کی۲۰۴۷ پر نظریں ؟

2026-10-08
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

یہ گستاخانہ سوچ!

2026-10-07
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

یہ کیا بات ہوئی….؟

2026-10-06
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

آغا روح اللہ مہدی کا سیاست میں ’گرتے‘ ہوئے معیار کا شکوہ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.