اتوار, اگست 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

دستور ہند کا 75 سالہ سفر اہم حصولیابیوں کی کہانی ہے : بی آر گوائی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-06-20
in قومی خبریں
A A
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی نے خلائی شعبے کے اسٹارٹ اپس کے سربراہان اور بانیوں سے بات چیت کی

ماسٹر پلان 2047 دارالحکومت کے مستقبل کو تشکیل دینے میں سنگ میل ثابت ہوگا: منوہر لال

نئی دہلی// سپریم کورٹ کے چیف جسٹس بی آر گوائی نے دستور ہندکے گزشتہ 75 سالہ سفر کو عظیم اور اہم حصولیابیوں کی کہانی قرار دیتے ہوئے کہا کہ سماجی و اقتصادی انصاف فراہم کرنے میں اس دور کا اہم کردار رہا ہے ۔
انہوں نے اٹلی کے بڑے شہر ‘میلان’ میں ‘سماجی و اقتصادی انصاف کی فراہمی میں آئین کا کردار’ کے موضوع پر منعقدہ پروگرام میں اپنے خطاب کے دوران ان خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے بدھ کے روز منعقدہ پروگرام میں کہا، "زمین اور زراعتی اصلاحات نے جاگیردارانہ نظاموں کو ختم کرنے ، وابستہ ڈھانچے کی گرفت کو توڑنے اور زمین اور معاش تک رسائی کو از سرنو تقسیم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔ لاتعداد بے زمین اور پسماندہ افراد، بالخصوص مظلوم ذاتوں اور برادریوں کے لیے ، یہ اصلاحات معاشی ترقی اور حقیقی معنوں میں حصول انصاف کا پہلا موقع ہیں۔” چیف جسٹس نے کہا کہ کوئی بھی قوم ایسی بنیادی عدم مساوات کو دور کیے بغیر حقیقی ترقی یا جمہوری ہونے کا دعویٰ نہیں کر سکتی جو معاشرے کے بڑے طبقوں کو پسماندہ کرتی ہے ، دوسرے لفظوں میں طویل مدتی استحکام، سماجی ہم آہنگی اور پائیدار ترقی کے حصول کے لیے سماجی و اقتصادی انصاف عملی ضرورت ہے ۔
چیف جسٹس گوائی نے آزادی کے بعد سے کیے جانے والے عدالتی اور قانون سازی کے اقدامات کی فہرست پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا، "ہمیں سماجی و اقتصادی انصاف کی ضرورت کو سمجھنا چاہیے ، یہ صرف دوبارہ تقسیم یا فلاح و بہبود کا معاملہ نہیں ہے ، یہ ہر فرد کو عزت کے ساتھ زندگی گزارنے ، اپنی مکمل انسانی صلاحیتوں کا ادراک کرنے اور ملک کی سماجی اور سیاسی زندگی میں یکساں طور پر حصہ لینے سے سروکار رکھتا ہے ۔”
انہوں نے کہا کہ آئین ہند 26 جنوری 1950 کو نہ صرف نظم ونسق کے لیے سیاسی دستاویز کے طور پر اختیارکی گئی تھی بلکہ اسے معاشرے کے لیے ضمانت کے طور پر، انقلابی اعلامیہ اور غربت، عدم مساوات اور سماجی تقسیم سے دوچار نوآبادیاتی دور کے طویل عرصے سے ابھرنے والے ملک کے لیے امید کی کرن کے طور پر اپنایا گیا تھا۔ انہوں نے اس حقیقت کو اجاگر کیا کہ ہندوستانی پارلیمنٹ نے سماجی و اقتصادی انصاف کو فروغ دینے کے لیے وسیع پیمانے پر قوانین بنائے ہیں۔ ان میں سماجی طور پر جابرانہ اور امتیازی سلوک پر پابندی عائد کرنے والے قوانین شامل ہیں جیسے کہ بندھوا مزدوری کا نظام (ممانعت) ایکٹ، بچہ مزدوری (ممنوعہ اور ضابطہ بند) ایکٹ، جہیز پر پابندی کا ایکٹ اور درج فہرست ذات اور قبائل (انسداد مظالم ) ایکٹ۔
انہوں نے کہا کہ ان قوانین میں سے ہر تاریخی ناانصافیوں اور ساختی عدم مساوات کو دور کرنے اور تمام شہریوں کے وقار اور حقوق کو برقرار رکھنے والے قانونی ڈھانچے کی تعمیر کے واسطے شعوری کوشش کی نمائندگی کرتا ہے ۔
چیف جسٹس نے کہا کہ 1970 کی دہائی کے آخر سے ، سپریم کورٹ نے ملکی پالیسی کے اصولوں کا حوالہ دے کر آئین کے آرٹیکل 21 کے تحت ‘حق زندگی’ کی تشریح کو کافی حد تک وسیع کیا ہے ۔ عدالت عظمی نے کہا کہ زندگی کا حق صرف جسمانی بقا سے متعلق نہیں ہے بلکہ اس میں عزت کے ساتھ جینے کا حق بھی شامل ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ایف آئی ایچ ہاکی مینز جونیئر ورلڈ کپ کے لوگو کی رونمائی

Next Post

پانچ اسمبلی حلقوں کے ضمنی انتخابات میں شام پانچ بجے تک نیلمبور سیٹ پر سب سے زیادہ 70 فیصد سے زائد ووٹنگ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

مودی نے خلائی شعبے کے اسٹارٹ اپس کے سربراہان اور بانیوں سے بات چیت کی
قومی خبریں

مودی نے خلائی شعبے کے اسٹارٹ اپس کے سربراہان اور بانیوں سے بات چیت کی

2026-08-22
ماسٹر پلان 2047 دارالحکومت کے مستقبل کو تشکیل دینے میں سنگ میل ثابت ہوگا: منوہر لال
قومی خبریں

ماسٹر پلان 2047 دارالحکومت کے مستقبل کو تشکیل دینے میں سنگ میل ثابت ہوگا: منوہر لال

2026-08-22
’کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا‘
قومی خبریں

وندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ

2026-08-22
این ایس یو آئی کا آئی ٹی پی آئی صدر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ
قومی خبریں

این ایس یو آئی کا آئی ٹی پی آئی صدر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

2026-08-22
جاپان کے وزیر دفاع نے وزیراعظم مودی سے ملاقات کی، تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے جاپان کے عزم کا اظہار
قومی خبریں

جاپان کے وزیر دفاع نے وزیراعظم مودی سے ملاقات کی، تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے جاپان کے عزم کا اظہار

2026-08-22
راہل کا پیلٹ گن معاملے میں ایف آئی آر درج کرنے کے مطالبے کےحق میں دھرنا، شاہ سے پوچھا – انصاف سے ڈر کیوں
قومی خبریں

راہل کا پیلٹ گن معاملے میں ایف آئی آر درج کرنے کے مطالبے کےحق میں دھرنا، شاہ سے پوچھا – انصاف سے ڈر کیوں

2026-08-22
آزاد اور کھلے ہند- بحرالکاہل کے لیے دفاعی تعاون بڑھائیں گے ہند-جاپان، بحری سلامتی معاہدے پر دستخط
قومی خبریں

آزاد اور کھلے ہند- بحرالکاہل کے لیے دفاعی تعاون بڑھائیں گے ہند-جاپان، بحری سلامتی معاہدے پر دستخط

2026-08-21
دہلی جل بورڈ گھوٹالے کی تحقیقات مکمل ہونے پر کیجریوال بھی جیل جائیں گے: ملہوترا
قومی خبریں

دہلی جل بورڈ گھوٹالے کی تحقیقات مکمل ہونے پر کیجریوال بھی جیل جائیں گے: ملہوترا

2026-08-21
Next Post
بانڈی پورہ میونسپل کونسل کے صدر کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک کامیاب

پانچ اسمبلی حلقوں کے ضمنی انتخابات میں شام پانچ بجے تک نیلمبور سیٹ پر سب سے زیادہ 70 فیصد سے زائد ووٹنگ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.