واشنگٹن//
وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکا یوکرین کو راکٹ سسٹم سمیت مزید اسلحہ فراہم کرے گا۔
ترجمان وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یوکرین کو 450 ملین ڈالر مالیت کا مزید اسلحہ دے رہے ہیں۔
دوسری جانب غیر ملکی ویب سائٹ کا گزشتہ روز اپنی خبر میں کہنا تھا کہ امریکا سے بھیجا گیا طویل فاصلے تک مار کرنے والا ہائی موبیلٹی آرٹلری راکٹ سسٹمز (ہیمارس) یوکرین پہنچ گیا ہے۔
ویب سائٹ کے مطابق یہ طاقتور ہتھیاروں کا ایک نظام ہے، اس سے کیف کو امید ہے کہ روس کے حملے کا رخ موڑنے میں مدد مل سکتی ہے۔
یوکرین کے وزیر دفاع اولیکسی ریزنیکوف نے ہیمارس کی آمد کے بارے میں ٹوئٹ کیا تھا کہ ’ان طاقتور آلات پر میرے امریکی ساتھی اور دوست وزیر دفاع لائیڈآسٹن کا شکریہ! روسی قابضین کے لیے موسم گرما گرم رہے گا‘۔