جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

افغانستان میں زلزلے کے ملبے میں زندہ افراد کی تلاش روک دی گئی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-06-25
in عالمی خبریں
A A
افغانستان میں زلزلے کے ملبے میں زندہ افراد کی تلاش روک دی گئی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

غزہ جنگ کی توسیع کا مطلب ہے یرغمالوں کی قربانی: حماس

ولی عہد کی حجاج کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کی ہدایت

کابل//
افغان سینئر عہدیدار کے مطابق افغان حکومت نے زلزلے کے ملبے سے بچ جانے والے شہریوں کی تلاش کا سلسلہ روک دیا ہے۔ افغان حکام کے مطابق زلزلے سے بچ جانے والے شہریوں کو ادویات اور دیگر ضروری امداد کی فوری ضرورت ہے۔
افغانستان کی وزارت ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے ترجمان محمد نسیم حقانی نے عالمی خبر رساں ایجنسی ‘رائیٹرز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان کی سرحد کے ساتھ پکتیکا کے صوبے میں 2000 افراد زخمی ہوئے ہیں اور دس ہزار گھر جزوی یا مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں۔
حقانی کے مطابق "ہمارا سرچ آپریشن روک دیا گیا ہے، ابھی تک 1000 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں جبکہ دو ہزار افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ ان میں شدید زخمی افراد بھی شامل ہیں۔”
افغانستان میں دارالحکومت کابل سے 160 کلومیٹر دور 6.1 شدت کا زلزلہ آیا جس کے نتیجے میں پکتیکا صوبے میں سب سے زیادہ تباہی دیکھنے میں آئی۔اقوام متحدہ کے افغانستان کے لیے نائب مندوب خصوصی رمیض ال اکبروف نے بتایا ہے کہ علاقے میں کم از کم دو ہزار مکانات منہدم ہو گئے ہیں جہاں ایک اندازے کے مطابق ہر گھر میں اوسطاً سات سے آٹھ لوگ رہائش پذیر ہوتے ہیں۔
پہاڑوں میں گھرے دیہاتوں سے زلزلے کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کی اطلاعات خاصی تاخیر سے سامنے آ رہی ہیں۔ سڑکیں جن کی خراب حالت کے سبب اچھے دنوں میں سفر دشوار ہوتا تھا، اب مکنہ طور پر لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے مزید توڑ پھوڑ کا شکار ہو گئی ہوں گی۔زلزلے کے جھٹکے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد سمیت کوہاٹ، مالاکنڈ، سوات، بونیر اور دیگر شہروں میں بھی محسوس کیے گئے ہیں۔ تاہم پاکستان سے فوری طور پر ہلاکتوں اور مالی نقصان کی کوئی معلومات نہیں آئیں۔
پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے افغانستان میں زلزلے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ پاکستان کے متعلقہ ادارے مشکل وقت میں افغانستان کی امداد کے لیے کام کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ افغانستان میں 2002 میں چھ اعشاریہ ایک شدت کے زلزلے کے نتیجے میں ایک ہزار افراد جاں بحق ہوئے تھے جب کہ اسی شدت کا زلزلہ 1998 میں بھی آیا تھا جس کے نتیجے میں کم از کم 4500 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

دروپدی مرمو نے صدارتی انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی داخل کیا

Next Post

یوکرین کو راکٹ سسٹم سمیت مزید اسلحہ دیں گے، امریکا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

غزہ؛ اسرائیل کی بمباری میں تاریخی مسجد ’العمری الکبیر‘ شہید
عالمی خبریں

غزہ جنگ کی توسیع کا مطلب ہے یرغمالوں کی قربانی: حماس

2025-05-08
محمدبن سلمان کی یمنی صدارتی لیڈرشپ کونسل کے سربراہ اور ارکان سے ملاقات
عالمی خبریں

ولی عہد کی حجاج کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کی ہدایت

2025-05-08
عالمی خبریں

خالدہ ضیاء کی بنگلہ دیش واپسی، ہزاروں کارکنان کا شاندار استقبال

2025-05-08
شام داعش رہنما نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا
عالمی خبریں

شام میں طبی قافلے پر حملے میں دو افراد ہلاک

2025-05-08
سعودی عرب نے ہر قسم کا ویزا رکھنے والوں کو عمرے کی اجازت دے دی
عالمی خبریں

سعودی ریلوے نے حج سیزن کے منصوبے کا اعلان کر دیا

2025-05-08
امریکا: طیارے میں دورانِ پرواز شدید جھٹکے، 36 مسافر زخمی
عالمی خبریں

امریکی لڑاکا طیارہ بحیرہ احمر میں گر ا

2025-05-08
غزہ؛ اسرائیل کی بمباری میں تاریخی مسجد ’العمری الکبیر‘ شہید
عالمی خبریں

ہمارے پاس حماس کو ختم کرنے کا منصوبہ ہے: اسرائیل

2025-05-07
عالمی خبریں

بچوں کے کم کھلونے رکھنے کے ٹرمپ کے بیان پر مائیک پینس کا ردعمل

2025-05-07
Next Post
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ

یوکرین کو راکٹ سسٹم سمیت مزید اسلحہ دیں گے، امریکا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.