لیسٹر// ٹیم انڈیا اور انگلش کلب لیسٹر شائر کے درمیان چار روزہ پریکٹس میچ میں ہندوستانی تیز گیند باز جسپریت بمراہ کی تیز گیند پر کپتان روہت شرما زخمی ہو گئے۔
اس پریکٹس میچ میں لیسٹر شائر کے لیے رشبھ پنت، جسپریت بمراہ، چیتشور پجارا اور پرسدھ کرشنا کھیل رہے ہیں۔ میچ میں ٹیم انڈیا کے کپتان روہت شرما کو جسپریت بمراہ کی خطرناک گیند کا سامنا کرنا پڑا اور گیند روہت شرما کے پیٹ میں لگ گئی۔ اس واقعہ کا ویڈیو کافی وائرل ہو رہا ہے۔
روہت اس میچ کی پہلی اننگز میں زیادہ کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکے۔ روہت نے پہلی اننگز میں 47 گیندوں پر 25 رنز بنائے۔ روہت شرما واکر کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔