ہفتہ, ستمبر 12, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو ریکارڈ 238 رنز سے شکست دی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-05-31
in کھیل
A A
انگلش ٹیم میں کپتانی کے معاملے پر نئی تجویز سامنے آگئی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ظہیر خان وینکوور اینکرز کے شریک مالک کے طور پر یوراج سنگھ کے ساتھ شامل

مشکل حالات سے نمٹنے میں ناکامی پر سعود شکیل مایوس، کہا: ہم بار بار وہی غلطیاں کر رہے ہیں

برمنگھم، 30 مئی (یواین آئی) جیکب بیتھل (82)، بین ڈکٹ (60)، کپتان ہیری بروک (57) اور جو روٹ (60) کی نصف سنچری اننگز کے بعد جیمی اوورٹن اور ثاقب محمود (تین تین وکٹیں) کی شاندار گیند بازی کی بدولت انگلینڈ نے پہلے ایک روزہ میچ میں ویسٹ انڈیز کو ریکارڈ 238 رنز سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز میں 0-1 سے برتری حاصل کر لی ہے ۔ انگلینڈ کی مردوں کی ایک روزہ کرکٹ میں رنز کے لحاظ سے یہ دوسری سب سے بڑی فتح ہے ۔ میچ میں 82 رنز کی اننگز کھیلنے والے انگلینڈ کے جیکب بیتھل کو ‘پلیئر آف دی میچ’ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ایجبسٹن اسٹیڈیم میں جمعرات کی رات کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ بیٹنگ کے لیے اتری انگلینڈ کے لیے جیمی اسمتھ اور بین ڈکٹ کی اوپننگ جوڑی نے اچھی شروعات کرتے ہوئے پہلی وکٹ کے لیے 64 رنز جوڑے ۔ ساتویں اوور میں الزاری جوزف نے جیمی اسمتھ (37) کو آؤٹ کر کے ویسٹ انڈیز کو پہلی کامیابی دلائی۔ اس کے بعد انگلینڈ کا جو بھی بلے بازکریز پر آیا اس نے تیزی سے رنز بنائے ۔ بیتھل نے 82 رنز کی اننگز کھیلی اور ایک وکٹ بھی لی۔ بین ڈکٹ (60)، جو روٹ (57)، کپتان ہیری بروک (58) نے شاندار نصف سنچری اننگز کھیلیں۔ انگلینڈ کی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں آٹھ وکٹوں پر 400 رنز کا بڑا اسکور بنایا۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے جے ڈن سیلز نے سب سے زیادہ چار وکٹیں حاصل کیں۔ الزاری جوزف اور جسٹن گریوس کو دو دو وکٹیں ملیں۔401 رنز کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم انگلینڈ کے گیند بازی حملے کے سامنے 26.2 اوورز میں 162 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ ویسٹ انڈیز کی شروعات انتہائی خراب رہی۔ 17 رنز پر اس کے دونوں اوپننگ بلے بازوں کے وکٹ گنوا دیے ۔ جسٹن گریوس (4) اور برینڈن کنگ (10) رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ کیسی کارٹی (22) اور کپتان شائی ہوپ (25) نے اننگز سنبھالنے کی کوشش کی۔ لیکن انگلینڈ کے گیند بازی حملے کے سامنے ویسٹ انڈیز کا کوئی بھی بلے باز زیادہ دیر تک پچ پر نہ ٹک سکا۔ عامر جنگو (14)، گڈاکیش موتی (18) اور الزاری جوزف (12) رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ آخر میں بلے بازی کے لیے اترے جے ڈن سیلز (ناٹ آؤٹ 29) رہے ۔ ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 162 رنز ہی بنا سکی اور 238 رنز سے میچ ہار گئی۔ انگلینڈ کی مردوں کی ایک روزہ کرکٹ میں رنز کے لحاظ سے یہ دوسری سب سے بڑی فتح ہے ۔ اس سے قبل انگلینڈ نے 2018 میں ٹرینٹ برج میں آسٹریلیا کے خلاف 242 رنز سے فتح حاصل کی تھی۔انگلینڈ کی جانب سے ثاقب محمود اور جیمی اوورٹن نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ عادل رشید کو دو وکٹیں ملیں۔ برائیڈن کارس اور جیکب بیتھل نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔یواین آئی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’’ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کے تعلق سے کبھی سوچا نہیں تھا‘‘

Next Post

ہندوستان کی جونیئر خاتون ہاکی ٹیم شوٹ آؤٹ میں چلی سے ہار گئی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ظہیر خان وینکوور اینکرز کے شریک مالک کے طور پر یوراج سنگھ کے ساتھ شامل
کھیل

ظہیر خان وینکوور اینکرز کے شریک مالک کے طور پر یوراج سنگھ کے ساتھ شامل

2026-09-11
مشکل حالات سے نمٹنے میں ناکامی پر سعود شکیل مایوس، کہا: ہم بار بار وہی غلطیاں کر رہے ہیں
کھیل

مشکل حالات سے نمٹنے میں ناکامی پر سعود شکیل مایوس، کہا: ہم بار بار وہی غلطیاں کر رہے ہیں

2026-09-11
ہم نے دلیپ ٹرافی کا یہ خطاب ایک ٹیم کے طور پر جیتا ہے: ایشان کشن
کھیل

ہم نے دلیپ ٹرافی کا یہ خطاب ایک ٹیم کے طور پر جیتا ہے: ایشان کشن

2026-09-11
کھیل

بمراہ فٹ، ہرشیت کی جگہ یش ٹھاکر ہندوستانی ٹی-20 ٹیم میں شامل

2026-09-11
کھیل

پاکستان انڈر 19 ٹیم کو پناہ گزین سمجھ کر انگلینڈ میں احتجاج

2026-09-11
کھیل

میرا آندریوا کو شکست دے کر کوکو گاف یو ایس اوپن کے سیمی فائنل میں

2026-09-11
فرانسس ٹیافو نے ایلکس مائیکلسن کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی
کھیل

فرانسس ٹیافو نے ایلکس مائیکلسن کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی

2026-09-10
انتم پنگھل کی ایشیائی کھیلوں میں تمغے پر نظریں
کھیل

انتم پنگھل کی ایشیائی کھیلوں میں تمغے پر نظریں

2026-09-10
Next Post
پہلا بین علاقائی ہاکی ٹورنامنٹ 19مارچ سے

ہندوستان کی جونیئر خاتون ہاکی ٹیم شوٹ آؤٹ میں چلی سے ہار گئی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.