جمعرات, جولائی 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

بھارت کی بلوچستان میں سکول بس حملے میں ملوث ہونے کی تردید

’داخلی مسائل کا الزام ہم پر عائد کرنا پاکستان کی عادت‘/پاکستانی سفارتکار کو ملک چھوڑنے کا حکم

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-05-22
in اہم ترین
A A
Randhir-Jaiswal
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک

 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی

سرینگر//
وزارتِ خارجہ نے پاکستان کی جانب سے صوبہ بلوچستان کے علاقے خضدار میں سکول بس پر حملے میں بھارت کے ملوث ہونے کے الزام کو مسترد کر دیا ہے۔
وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے آج ایک پریش بریفنگ میں کہا’’بھارت خضدار کے واقعے میں ملوث ہونے کے بارے میں پاکستان کی جانب سے لگائے گئے بے بنیاد الزامات کو مسترد کرتا ہے۔ بھارت ایسے تمام واقعات میں ہونے والی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتا ہے‘‘۔
وزارتِ خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا ’’پاکستان کی عادت بن چکی ہے کہ وہ اپنے تمام اندرونی مسائل کا الزام بھارت پر عائد کرتا ہے۔‘‘
واضح رہے کہ بدھ کی صبح پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع خضدار میں ایک سکول بس پر ہونے والے حملے میں چار بچوں سمیت چھ افراد ہلاک ہوئے جبکہ ۴۲ بچے زخمی ہیں۔
اس واقعے کے بعد پاکستان کے وزیراعظم ‘شہباز شریف اور پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے ’ ’بھارت کے دہشتگرد نیٹ ورک نے بلوچستان میں اپنی پراکسی تنظیموں کے ذریعے یہ حملہ کروایا ہے۔‘
پاکستان کے واقعے میں بھارت ملوث ہونے کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے جیسوال نے کہا’’بھارت ایسے تمام واقعات میں جانوں کے نقصان پر افسوس کرتا ہے‘‘۔
جیسوال نے مزید کہا’’تاہم، دہشت گردی کے عالمی مرکز کے طور پر اپنی شہرت سے توجہ ہٹانے اور اپنی بڑی ناکامیوں کو چھپانے کے لئے، پاکستان کے لئے بھارت کو اپنے تمام داخلی مسائل کا الزام دینا ایک فطری بات بن گئی ہے‘‘۔
جیسوال نے کہا’’دنیا کو دھوکہ دینے کی اس کوشش کا مقدر ناکامی ہے ۔آئی ایس پی آر نے حملے میں بھارت کے ملوث ہونے کے اپنے دعوے کی حمایت کے لئے کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا۔ اس نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ بھارتی ایجنٹوں کوبلوچستان اور خیبر پختونخوا کے صوبوں میں شورش پھیلانے کیلئے کھلا چھوڑ دیا گیا ہے‘‘۔
پاکستان کا بلوچستان، جو سب سے زیادہ وسائل سے مالا مال مگر کم آبادی والا صوبہ ہے، ایک طویل عرصے سے جاری بغاوت کا شکار رہا ہے۔ مقامی عسکریت پسند گروہوں نے قدرتی وسائل کے استعمال میں زیادہ حصہ لینے اور خود مختاری کا مطالبہ کرنے کیلئے ہتھیار اٹھا لئے ہیں۔
یہ بمباری انڈیا اور پاکستان کے درمیان سمجھوتہ ہونے کے دس دن کے قریب بعد ہوئی جس میں دونوں ملکوں نے چار دن کی جھڑپوں کے بعد عسکری اقدامات ختم کرنے پر اتفاق کیا۔
یہ جھڑپیں۷ مئی کو انڈیا کی طرف سے شروع کیے گئے آپریشن سندور کے بعد ہوئی، جس کا مقصد پاکستان کے کنٹرول میں موجود علاقوں میں دہشت گردی کے ڈھانچے کو نشانہ بنانا تھا، اور یہ پہلگام دہشت گرد حملے کے جواب میں کیا گیا تھا جو ۲۲؍ اپریل کو ہوا تھا‘جس میں ۲۶؍لوگ مارے گئے تھے ۔
دریں اثنا بھارت کی حکومت نے ایک پاکستانی اہلکار، جو نئی دہلی میں پاکستان ہائی کمیشن میں کام کر رہا ہے، کو غیر پسندیدہ شخص قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بھارت میں اپنے سرکاری درجے کے برعکس سرگرمیوں میں ملوث رہا ہے۔
اس اہلکار سے کہا گیا ہے کہ وہ ۲۴ گھنٹوں کے اندر بھارت چھوڑ دے۔
پاکستان ہائی کمیشن کے ایک اہلکار کو آج اس حوالے سے ایک مکتوب جاری کیا گیا۔ انہیں سختی سے یہ بات یقینی بنانے کے لیے کہا گیا کہ بھارت میں موجود کوئی بھی پاکستانی سفارتکار یا اہلکار اپنے حقوق اور حیثیت کا غلط استعمال نہ کرے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سری نگر ہوائی اڈے پر طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

Next Post

دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹولرنس’’: آپریشن سندھور کے تحت پہلی آل پارٹی وفد روانہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک
اہم ترین

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک

2026-07-23
 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی
اہم ترین

 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی

2026-07-23
جموں میں آمنے سامنے آئے بی جے پی اور کانگریس کارکن، پولیس نے بیریکیڈ لگا کر ٹکراؤ ٹال دیا
اہم ترین

جموں میں آمنے سامنے آئے بی جے پی اور کانگریس کارکن، پولیس نے بیریکیڈ لگا کر ٹکراؤ ٹال دیا

2026-07-23
  سنہا نے بارش، سیلاب   اورلینڈ سلائیڈ سے متاثرہ   اضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا
اہم ترین

  سنہا نے بارش، سیلاب  اورلینڈ سلائیڈ سے متاثرہ  اضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا

2026-07-23
’ جہلم خطرے کی سطح سے کافی نیچے، گھبرانے کی ضرورت نہیں‘
اہم ترین

’ جہلم خطرے کی سطح سے کافی نیچے، گھبرانے کی ضرورت نہیں‘

2026-07-23
بانڈی پورہ میں فلیش فلڈ‘‘۱۴ سالہ لڑکا جاں بحق، ماں تاحال لاپتہ
اہم ترین

بانڈی پورہ میں فلیش فلڈ‘‘۱۴ سالہ لڑکا جاں بحق، ماں تاحال لاپتہ

2026-07-23
’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
Next Post
دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹولرنس’’: آپریشن سندھور کے تحت پہلی آل پارٹی وفد روانہ

دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹولرنس’’: آپریشن سندھور کے تحت پہلی آل پارٹی وفد روانہ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.