پرتھ//ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم سخت مقابلہ کے باوجود ہفتہ کو آسٹریلیا کے دورے کے اپنے چوتھے میچ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں 2-3 سے ہار گئی۔
ہندوستان کے لیے نونیت کور (35′) اور لالریمسیامی (59′) نے گول کیے جبکہ آسٹریلیا نے گریس اسٹیورٹ (2′)، جیڈ اسمتھ (36′) اور گریٹا ہیس (42′) کے گولوں کی بدولت پرتھ ہاکی اسٹیڈیم میں قریبی مقابلہ جیت لیا۔
آسٹریلیا نے پہلے کوارٹر میں پہلا گول کر کے 1-0 کی برتری حاصل کر لی یہ کامیابی دوسرے ہی منٹ میں گریس اسٹیورٹ کے گول سے ملی۔ ہندوستان نے کوارٹر کے بقیہ وقت میں اسکور برابر کرنے کی بھرپور کوشش کی لیکن برابری کا گول نہیں کرسکا۔
دوسرے کوارٹر میں ہندوستان نے ابتدائی پنالٹی کارنر کا کامیابی کے ساتھ دفاع کیا اور مدت کے اختتام میں ایک اور خطرے کا سامنا کیا، ہاف ٹائم تک فرق ایک گول تک محدود رہاا۔ ہندوستان نے تیسرے کوارٹر میں واپسی کی جب نونیت نے 35ویں منٹ میں پنالٹی کارنر کو کامیابی کے ساتھ گول کر کے اسکور برابر کر دیا۔ یہ راحت اگرچہ قلیل مدتی تھی، کیونکہ آسٹریلیا کے فوری جواب میں جیڈ اسمتھ نے36ویں منٹ میں فیلڈ گول کے ذریعے برتری دلادی۔ پہلے آسٹریلیا نے مزید دو پنالٹی کارنر حاصل کیے اس سے پہلے گریٹا ہیز کے 42ویں منٹ کے گول نے ایک بار پھر اپنی برتری کو بڑھادیا۔
ہندوستان نے آخری کوارٹر میں اس وقت فرق کو کم کیا جب کھیل کےآخر میں لالریمسیامی نے گول کیا، لیکن آسٹریلیا نے ہندوستانی حملے کو روک کر جیت حاصل کرلی ۔