چنئی// پنجاب کنگز کے کپتان شریاس ائیر پر چنئی سپر کنگز کے خلاف انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2025 کے 49ویں میچ کے دوران سلو اوور ریٹ کی وجہ سے 12 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
آئی پی ایل کا یہ میچ بدھ کو چنئی کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ آئی پی ایل کوڈ آف کنڈکٹ کے مطابق یہ جرم آرٹیکل 2.22 کے تحت آتا ہے، جو کم از کم اوور ریٹ کے معیارات کی خلاف ورزی سے متعلق ہے۔ یہ اس سیزن میں پنجاب کنگز کا پہلا جرم ہے اور اسی لیے ائیر پر 12 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
آئی پی ایل کا ضابطہ اخلاق اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ ٹیمیں مقررہ وقت کے اندر کھیلیں۔ مقررہ اوور ریٹ کی کسی بھی خلاف ورزی پر کپتان پر جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے اور بار بار خلاف ورزی کی صورت میں تادیبی کارروائی بھی کی جا سکتی ہے۔