واشنگٹن//
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے بات چیت میں یقین ظاہر کیا ہے کہ یوکرین کے ساتھ جنگ کے خاتمے کے لئے روس کے صدر ولادیمیر پوتن اور یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی کے ساتھ ایک معاہدہ ہو سکتا ہے۔تاہم، بدھ کے روز جاری کردہ بیان میں انہوں نے اشارہ دیا ہے کہ زیلنسکی کے ساتھ معاہدہ اب بھی مشکل ہے اور یہ کہ یوکرین کے رہنما کے ساتھ اتفاق رائے پر پہنچنا پوتن کے مقابلے میں زیادہ دشوار ہے ۔دوسری جانب زیلنسکی نے، کریمیا پر روسی قبضے کو تسلیم نہ کرنے کی وجہ سے، یوکرین پر امریکی تنقید کی بھی مخالفت کی ہے۔بدھ کے روز، صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ زیلنسکی کی کریمیا کو مذاکرات سے باہر رکھنے کی شرط جاری امن مذاکرات کے لیے بہت نقصان دہ ہے۔