لکھنؤ// وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور سنٹرل فوڈ اینڈسول سپلائی وزیر پرہلاد جوشی نے جمعرات کو پی ایم سوریہ گھر مفت بجلی اسکیم اور پی ایم کثوم یوجنا اور ربیع سال 2025۔26 کے تحت گیہوں خرید کے حوالے سے جوائنٹ جائزہ میٹنگ کی۔
وزیر اعلیٰ نے مسٹر جوشی کو بتایا کہ اتر پردیش شمسی توانائی اور گیہوں کی خریداری میں بہت اچھا کام کر رہا ہے ۔ انہوں نے مرکزی وزیر کو یقین دلایا کہ اتر پردیش بہترین نتیجہ دینے کی پوری کوشش کرے گا۔ اس کے ساتھ ہی مرکزی وزیر پرہلاد جوشی نے بھی اتر پردیش کی بہترین کارکردگی کے لیے وزیر اعلیٰ کو مبارکباد دی اور کہا کہ ریاستی حکومت توانائی کی بڑھتی ہوئی ضروریات کے مطابق کام کر کے پورے ملک کے لیے ایک ماڈل بن رہی ہے ۔مشترکہ جائزہ کے دوران وزیر اعلیٰ اور مرکزی وزیر نے ریاستی اور مرکزی حکومت کے افسران کو ضروری ہدایات دیں۔ میٹنگ کے بعد وزیر اعلیٰ نے مرکزی وزیر پرہلاد جوشی کو او ڈی او پی تحفہ اور پھولوں کا گلدستہ دے کر ان کی تہنیت کی گئی۔
یوگی نے کہا کہ آج عام آدمی اور خاص طور پر خوراک پیدا کرنے والے کسانوں سے متعلق تین اہم اسکیموں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وزیر اعظم کی رہنمائی میں، اتر پردیش ان اسکیموں میں اچھا کام کر رہا ہے اور ریاستی حکومت کی طرف سے ، میں یقین دلاتا ہوں کہ اتر پردیش اس کے بہترین نتائج دے گا۔
انہوں نے کہا کہ اتر پردیش میں قابل تجدید توانائی کو فروغ دینے کی مسلسل کوششیں کی جا رہی ہیں۔ اس کے پیش نظر، اتر پردیش سولر انرجی پالیسی 2022 کو جاری کیا گیا ہے ۔ اس کے تحت ریاست میں کم قیمت اور قابل اعتماد شمسی توانائی تک عام لوگوں کی رسائی کو یقینی بنایا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ اتر پردیش بائیو انرجی پالیسی 2022 اور اتر پردیش گرین ہائیڈروجن پالیسی 2024 کو بھی جاری کیا گیا ہے ۔