سرینگر/۸؍اپریل
منشیات فروشوں کے خلاف جنگ کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے بونیار علاقے میں ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے بڑی مقدار میں ممنوعہ مواد بر آمد کیا ہے ۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ایک پولیس پارٹی نے پیر اور منگل کی درمیانی شام برنیٹ بالا بونیار میں ایک مشتبہ شخص کو روکا جس نے پولیس کو دیکھ کر جائے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم اس کو دھر لیا گیا۔
ترجمان نے کہا کہ تلاشی کے دوران اس کی تحویل ایک کلو۲۱۶گرام ممنوعہ مواد،جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ براؤن شوگر ہے اور ایک ڈیجیٹل وزنی مشین بر آمد کی گئی۔
ان کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار جبکہ ممنوعہ مواد کو این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ضبط کرلیا گیا۔
گرفتار شدہ کی شناخت منظور احمد میر ولد مرحوم حفیظ اللہ میر ساکن برنیٹ بونیار کے طور پر کی گئی ہے ۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن بونیار میں ایک این ڈی پی ایس ایکٹ کے متعلقہ دفعات کے تحت ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ بارہمولہ پولیس منشیات کی لعنت کے خلاف جنگ جاری رکھنے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتی ہے اور عوام سے تعاون کرنے اور اپنے علاقوں میں منشیات کی تجارت سے متعلق کسی بھی معلومات کو شیئر کرنے کی اپیل کرتی ہے ۔