منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

تمل ناڈو کے گورنر کا 2023 میں 10 بلوں کو روکنا غیر قانونی: سپریم کورٹ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-04-09
in قومی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ  کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘ کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان

اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی

نئی دہلی//) سپریم کورٹ نے تمل ناڈو کے گورنر آر این روی کے سال 2023 میں 10 بلوں کو صدر جمہوریہ کے پاس بھیجنے کے لیے محفوظ رکھنے کے فیصلے کو منگل کو غیر قانونی، غلط اور ناقص قرار دیتے ہوئے نوٹس جاری کردیا ہے ۔
جسٹس جے بی پاردیوالا اور آر مہادیون کی بنچ نے مسٹر روی کی جانب سے کی گئیں سبھی کارروائیوں کو منسوخ کرنے کا فیصلہ سنایا۔
اپنا فیصلہ سناتے ہوئے بنچ نے کہا کہ گورنر آئین کے تحت ‘پاکٹ ویٹو’ یا مکمل ویٹو کا استعمال نہیں کر سکتے ۔
سپریم کورٹ نے کہا ‘‘پاکٹ ویٹو یا مکمل ویٹو کے تصور کی آئین میں کوئی جگہ نہیں ہے ۔ جتنی جلد ہوسکے ، اس کا مطلب ہے کہ گورنر کو بلوں کو اپنے پاس لے کر بیٹھے رہنے کی اجازت نہیں ہے ۔’’
عدالت نے آئین کے آرٹیکل 142 کے تحت اپنے غیر معمولی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے فیصلہ سنایا اور کہا کہ 10 بلوں کو گورنر کے سامنے دوبارہ پیش کرنے کی تاریخ سے ہی درست تصور کیا جائے گا۔
سپریم کورٹ نے کہا کہ گورنر کی جانب سے منظوری روکنے کے بعد، ان کے لیے آرٹیکل 200 کے پہلے التزام کے تحت طریقہ کار پر عمل کرنا لازمی ہے ۔
عدالت نے کہا ‘‘گورنر بلوں کو اپنے پاس رکھ کر پاکٹ ویٹو کا استعمال نہیں کر سکتے ۔ گورنر کے لیے منظوری کو روکنے کے اعلان کی کوئی گنجائش نہیں ہے ۔ اس لیے آرٹیکل 200 کے تحت پاکٹ ویٹو کا کوئی التزام نہیں ہے ۔’’
بلوں پر وقت کی حد مقرر کرتے ہوئے ، عدالت عظمیٰ نے کہا کہ منظوری روکے جانے اور وزراء کی کونسل کی مدد اور مشورے سے صدر جمہوریہ کو بھیجنے کے لیے محفوظ کئے جانے کی صورت میں وقت کی حد زیادہ سے زیادہ ایک ماہ ہے ۔ اگر وزراء کی کونسل کی مدد اور مشورے کے بغیر منظوری روکی جاتی ہے تو بل کو تین ماہ کے اندر واپس کر نا ہوگا۔
بنچ نے آخر میں واضح کیا کہ اگر ریاستی اسمبلی کی طرف سے دوبارہ غور کرنے کے بعد بل پیش کیے جانے کی صورت میں گورنر کو ایک ماہ کے اندر انہیں منظوری دینی چاہیے ۔ بنچ نے یہ بھی کہا کہ اس وقت کی حد پر عمل نہ کئے جانے پر عدالتی جانچ کی جائے گی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

یوپی میں نظم ونسق نظام پوری طرح خستہ حال:اکھلیش

Next Post

نیا ہندوستان تیز رفتار اصلاحات کے ساتھ ” نئے مواقع کی سرزمین” ہے : لوک سبھا اسپیکر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ   کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘  کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان
اہم ترین

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ  کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘ کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان

2026-09-01
اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی
قومی خبریں

اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی

2026-08-31
سونم وانگچک معاملے پر کھرگے کا مرکز پر حملہ، بولے- جنتر منتر کا واقعہ جمہوریت پر سیاہ دھبہ
قومی خبریں

سونم وانگچک معاملے پر کھرگے کا مرکز پر حملہ، بولے- جنتر منتر کا واقعہ جمہوریت پر سیاہ دھبہ

2026-08-31
زمین کے ریکارڈ اور ڈیجیٹل لون کو جوڑنے کے لیے وزارتِ دیہی ترقی اور آر بی آئی کے درمیان میٹنگ
قومی خبریں

زمین کے ریکارڈ اور ڈیجیٹل لون کو جوڑنے کے لیے وزارتِ دیہی ترقی اور آر بی آئی کے درمیان میٹنگ

2026-08-31
پی ایم مودی نے ہندستان سے اولمپک میں رسائی بڑھانے، 2036 کھیلوں کی تیاریاں ابھی سے شروع کرنے پر زور دیا
قومی خبریں

وزیر اعظم نے وکرم یان بنانے والی کمپنی اسکائی روٹ کے بانیوں کو مبارکباد دی

2026-08-31
وانگچک کی حالت مستحکم، لیکن علاج سے کیا انکار: صفدر جنگ ہسپتال
قومی خبریں

وانگچک کی حالت مستحکم، لیکن علاج سے کیا انکار: صفدر جنگ ہسپتال

2026-08-31
وانگچک کوجنترمنتر سے ہٹانا ،طلبا کی آواز دبانا غلط : راہل
قومی خبریں

وانگچک کوجنترمنتر سے ہٹانا ،طلبا کی آواز دبانا غلط : راہل

2026-08-31
قومی خبریں

ویشنو اور دھامی نے دکھائی رام نگر-دہرادون ایکسپریس کو ہری جھنڈی

2026-08-31
Next Post
سرحد پار سے دہشت گردی ایک عالمی چیلنج بن گئی ہے : لوک سبھا اسپیکر

نیا ہندوستان تیز رفتار اصلاحات کے ساتھ " نئے مواقع کی سرزمین" ہے : لوک سبھا اسپیکر

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.