نئی دہلی// زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود کے مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے کسانوں کے ساتھ بات چیت کرنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کسان لیڈر جگجیت سنگھ ڈلیوال سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی اپیل کی ہے ۔
ہفتہ کو سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں مسٹر چوہان نے کہا کہ کسان تنظیموں کے نمائندوں کے ساتھ پہلے طے شدہ تاریخ کے مطابق 4 مئی کو بات چیت ہوگی۔
مرکزی وزیر زراعت نے کہا کہ حکومت کے نمائندوں اور کسان تنظیموں کے نمائندوں کے درمیان ان کے مطالبات کے سلسلے میں بات چیت کا سلسلہ جاری ہے ۔ انہوں نے کہا، "کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال اب ہسپتال سے واپس آ چکے ہیں اور ہم ان کی جلد صحت یابی کی خواہش کرتے ہیں۔ ہم ان سے بھی درخواست کرتے ہیں کہ وہ اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دیں۔”