جمعہ, مئی 23, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

شریس ایئر اور سنجو سیمسن کے درمیان مقابلہ دلچسپ ہوگا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-04-05
in کھیل
A A
آئی پی ایل میں کرکٹ کے نئے ضوابط نافذ ہوں گے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

دھونی کی ٹیم 10 واں میچ ہاری، آئی پی ایل کی تاریخ میں پہلی بار

آئی پی ایل میں ٹیسٹ جیسی اننگز، پھر بھی دھونی نے توڑ دیا روہت شرما کا طوفانی ریکارڈ، نکلے سب سے آگے

چندی گڑھ// آئی پی ایل 2025 کے سیزن میں پہلے ہی دلچسپ مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں لیکن پنجاب کنگز (پی بی کی ایس) اور راجستھان رائلز (آر آر) کے درمیان ہفتہ کو مہاراجہ یادوندر سنگھ انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم ملاں پور میں ہونے والا میچ زیادہ دلچسپ ہونے کے آثار ہیں۔
پنجاب کے کپتان شریس ایر اور راجستھان کے کپتان سنجو سیمسن اس میچ کے مرکز میں ہوں گے۔ دونوں کھلاڑیوں نے اپنے حصے کی ناکامیوں کو برداشت کیا ہے لیکن وہ دوبارہ سرخیوں میں ہیں اور اپنی ٹیموں کو آئی پی ایل خطاب تک لے جانے کے لیے پرعزم ہیں۔ ایئر نے دو ناٹ آوٹ نصف سنچریوں (97* اور 52*) کے ساتھ منظرعام پر آگئے ہیں جس سے پی بی کے ایس نے دو میچوں میں دو جیت کے ساتھ شاندار شروعات کی ہے۔ دوسری طرف سیمسن، راجستھان کے اسٹینڈ آؤٹ پرفارمر رہے ہیں، انہوں نے تین میچوں میں 108 رن بنائے، لیکن ان کی ٹیم مستقل مزاجی کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔
اس مقابلے میں جوش و خروش میں اضافہ کرتے ہوئے سیمسن نے گزشتہ مقابلوں میں پی بی کے ایس کے تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ پر غلبہ حاصل کیا ہے۔ دونوں کپتانوں کے ہندوستان کے T20 ورلڈ کپ اسکواڈ میں جگہ کے لئے زور لگا رہے ہین ، ایسے میں یہ مقابلہ صرف آئی پی ایل پوائنٹس سے کہیں زیادہ ہے، یہ بڑے اسٹیج پر دعویٰ کرنے کے بارے میں ہے۔
پنجاب زبردست فارم میں ہے، اس نے مسلسل دو جیت کے ساتھ ٹورنامنٹ میں دھوم مچا دی ہے۔ انہوں نے گجرات ٹائٹنز کے خلاف 11 رن کی سنسنی خیز جیت کے ساتھ آغاز کیا، جس نے 243/5 کا اسکور بنایا۔ اس سے قبل پربھسمرن سنگھ اور ائیر کی زبردست کارکردگی کی بدولت لکھنؤ سپر جائنٹس کو آٹھ وکٹ سے شکست دی۔ اس کے برعکس راجستھان کی شروعات ہنگامہ خیز رہی۔ انہوں نے سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف ایک بڑے اسکورنگ مقابلے میں 242/6 اسکور کیا، لیکن ایس آر ایچ کے ریکارڈ توڑ 286 بہت زیادہ ثابت ہوئے۔ اس کے بعد مایوس کن بلے بازی کی وجہ سے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف ایک اور شکست کا سامنا کرنا پڑ۔ تاہم آر آرنے چنئی سپر کنگز کے خلاف واپسی کی اور چھ رن کی سنسنی خیز جیت درج کی۔ اس میچ میں نتیش رانا کی 36 گیندوں میں 81 رن کی دھماکہ خیز اننگز فیصلہ کن ثابت ہوئی۔
ریکارڈ میں دیکھا جائے تو آر آرنے برتری حاصل کی ہے، جس نے پی بی کے ایس کے خلاف اپنے 28 مقابلوں میں سے 16 جیتے ہیں، جبکہ پنجاب نے 11 بار جیت حاصل کی ہے ، ایک میچ ٹائی پر ختم ہوا۔ پی بی کے ایس کی بیٹنگ یونٹ مضبوط دکھائی دے رہی ہے، جس میں ایئر اور پربھسمرن سنگھ قیادت کر رہے ہیں جبکہ نہال وڈھیرا نے گزشتہ میچ میں ناٹ آوٹ 43 رن بنا کر ٹیم کو تقویت بخشی۔ آل راؤنڈرز میں ششانک سنگھ، گلین میکسویل اور مارکس اسٹوئنس توازن فراہم کرتے ہیں۔ میکسویل نے ابھی تک بلے سے اپنا جادو نہیں دکھایا لیکن گیند کے ساتھ انہوں نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ اسٹوئنس اب بھی اپنی بہترین فارم کی تلاش میں ہیں۔
پی بی کے ایس کی گیند بازی ارشدیپ پر بہت زیادہ انحصار کرے گی، جو پہلے ہی دو میچوں میں پانچ وکٹیں لے چکے ہیں۔ لوکی فرگوسن اور مارکو جانسن رفتار اور اچھال میں اضافہ کریں گے، جبکہ یوجویندر چہل کے اسپن کے شعبے میں کلیدی کردار ادا کرنے کی امید ہے۔ آر آر کی امیدیں اپنے کپتان سیمسن پر ہیں، جو ان کے لیے سب سے زیادہ مستقل مزاج بلے باز رہے ہیں۔ انہین دھرو جوریل نے اچھی طرح سے سپورٹ کیا، جنہوں نے ایس آر ایچ کے خلاف 70 رن بنائے اور نتیش رانا، جنہوں نے سی ایس کے کے خلاف 81 رن بنائے، جنہوں نے راجستھان کے حق میں جیت کا راستہ موڑ دیا۔ ان کے باؤلنگ اٹیک کی قیادت وینندو ہاسرنگا کریں گے جنہوں نے گزشتہ میچ میں چار وکٹیں حاصل کی تھیں۔
جوفرا آرچر کی تیز رفتار، تشار دیشپانڈے کی سوئنگ اور مہیش تھیکشنا کی پراسرار اسپن آر آر کی گیند بازی میں مختلف قسم کا اضافہ کرتی ہے۔ ملان پور میں میچ کے دن آسمان صاف رہنے کی امیدہے اور درجہ حرارت 19 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہے گا۔ امید ہے کہ پچ ابتدائی طور پر بلے بازوں کے حق میں رہے گی، لیکن جیسے جیسے کھیل آگے بڑھے گا اسپنرز کو بھی کچھ مدد مل سکتی ہے۔ اس گراؤنڈ پر تعاقب کرنے والی ٹیموں کو فائدہ ملا ہے، پچھلے سیزن میں پانچ میں سے تین میچ دوسرے نمبر پر بلے بازی کرنے والی ٹیم نے جیتے تھے۔
ٹیمیں: پنجاب کنگز ممکنہ الیون: پریانش آریہ، پربھسمرن سنگھ (وکٹ کیپر)، شریاس ایئیر (کپتان)، ششانک سنگھ، مارکس اسٹوئنس، گلین میکسویل، سوریانش شیڈگے، مارکو جانسن، لوکی فرگوسن، یوجویندرا چہل، ارشدیپ سنگھ۔ کلیدی کھلاڑی: شریاس ایر، پربھسمرن سنگھ، ارشدیپ سنگھ۔
راجستھان رائلز کی ممکنہ الیون: یشسوی جیسوال، سنجو سیمسن، نتیش رانا، ریان پیراگ (کپتان)، دھرو جوریل (وکٹ کیپر)، شمرون ہیٹمائر، ونیندو ہسرنگا، جوفرا آرچر، مہیش تھیکشانا، سندیپ شرما، تشار دیشپانڈے۔ کلیدی کھلاڑی: سنجو سیمسن، نتیش رانا، وینندو ہسرنگا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

رضوان کی کپتانی اورپچھلے میچوں میں سفیان کی غیرموجودگی نے سوالات اٹھا دیے

Next Post

کپتانی کا بوجھ اُترنے کے بعد جوز بٹلر کی بیٹنگ میں نکھار

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

تسکین اور تمیم نے بنگلہ دیش کو تاریخی سیریز جیت دلائی
کھیل

دھونی کی ٹیم 10 واں میچ ہاری، آئی پی ایل کی تاریخ میں پہلی بار

2025-05-22
ورلڈ کپ کے نتائج کا مطلب یہ نہیں کہ ہم نے خراب کرکٹ کھیلی: روہت
کھیل

آئی پی ایل میں ٹیسٹ جیسی اننگز، پھر بھی دھونی نے توڑ دیا روہت شرما کا طوفانی ریکارڈ، نکلے سب سے آگے

2025-05-22
پنک بال ٹیسٹ میں ہندوستان نے سری لنکا کو 238 رن سے شکست دے کر سیریز 2-0 سے اپنے نام کی
کھیل

انتظار ختم، 24 مئی کو ہندوستان کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان کا ہوگا اعلان

2025-05-22
ہندوستانی فٹ بال کو بہتر بنانا ہم سب کا فرض- کوئل
کھیل

پلوامہ کے زون ٹہاب میں نوجوان کھلاڑیوں کو پلیٹ فارم مہیا کرنے کا عمل جاری

2025-05-22
آر سی بی نے ممبئی انڈینز کو 11 رنز سے شکست دی، دہلی کیپٹلس فائنل میں
کھیل

آر سی بی اور ایس آر ایچ کا میچ لکھنؤ میں، ملّانپور اور احمد آباد میں ہوں گے پلے آف میچز

2025-05-21
برکس ممالک دنیا کی 70 فیصد آبادی کو ٹیکہ لگانے کے ہدف پر کام کر رہا ہے: وزیر صحت
کھیل

ہم کے آئی بی جی کے ذریعے کھیلوں کے انقلاب کا آغاز کررہے ہیں : مانڈویہ

2025-05-21
وراٹ کوہلی پر ہوں گی سب کی نظریں
کھیل

چناسوامی میں مداحوں کا کوہلی کو ’وراٹ‘ سلام، 18 سال بعد RCB رقم کرے گی تاریخ!

2025-05-21
کھیل

نیرج کو ارشد ندیم سے متعلق وضاحتیں دینی پڑیں

2025-05-21
Next Post

کپتانی کا بوجھ اُترنے کے بعد جوز بٹلر کی بیٹنگ میں نکھار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.