نئی دہلی// ہندوستان میں کورونا انفیکشن کے 13,216 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ۔
مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ بلیٹن کے مطابق اس سے کل کیسز بڑھ کر 4,32,83,793 ہو گئے ۔ اس وباء سے مزید 18 افراد کی موت ہونےسے مرنے والوں کی تعداد 5,24,840 تک پہنچ گئی ۔
معلومات کے مطابق 8,148 لوگ اس وبا سے صحتیاب ہو چکے ہیں ۔ اس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 4,26,90,845 ہو گئی ہے ۔ اس سے شفایابی کی شرح 98.63 فیصد ہے اور ایکٹو کیسزکی تعداد 68,108 ہے ۔
بلیٹن کے مطابق ملک میں جاری ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کے تحت اب تک کورونا کے 85.73 کروڑ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں اور اب تک 196 کروڑ لوگوں کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں ۔
ملک بھر میں قومی کووڈ ٹیکہ کاری مہم کے تحت 196 کروڑ سے زیادہ کووڈ ٹیکے لگائے گئے ہیں۔
مرکزی وزارت برائے صحت اور خاندانی بہبود نے ہفتے کے روزیہاں بتایا کہ آج صبح 7 بجے تک 196 کروڑ 42 ہزار 768 ٹیکے لگائے گئے ہیں۔
وزارت نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے 13 ہزار 216 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد 68 ہزار 108 ہو گئی ہے ۔
یہ کیسز کا 0.16 فیصد ہے ۔ یومیہ انفیکشن کی شرح 2.73 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
وزارت نے بتایا کہ اسی مدت میں 8,148 لوگوں کو کووڈ وبا سے صحتیاب ہوئے ہیں ۔ اب تک کووڈ سے کل 4 کروڑ 84 لاکھ 67 ہزار 924 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ شفایابی کی شرح 98.63 فیصد ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 4 لاکھ 84 ہزار 624 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں کل
85 کروڑ 73 لاکھ 95 ہزار 624 کووڈ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔