منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن کے لیے آئین میں تبدیلی کو برداشت نہیں کیا جائے گا: رجیجو

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-03-25
in قومی خبریں
A A
مودی نے ملک کی سرزمین کی ایک انچ بھی نہیںدی :رجیجو
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ  کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘ کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان

اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی

نئی دہلی//پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے پیر کو کرناٹک میں سرکاری ٹھیکوں میں مسلم ریزرویشن کے معاملے پر کانگریس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ریزرویشن معاشی اور سماجی معیار کی بنیاد پر دیا جا سکتا ہے لیکن مذہبی شناخت اور وابستگی کی بنیاد پر نہیں۔
مسٹر رجیجو کا یہ تبصرہ اس وقت آیا جب کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار نے اتوار کو کہا کہ کانگریس کرناٹک میں مسلمانوں اور دیگر پسماندہ طبقات کو ریزرویشن فراہم کرنے کے لیے "آئین میں ترمیم” کرے گی۔ مسٹر رجیجو نے کہاکہ "یہ مسئلہ 1947 میں واضح طور پر مسترد کر دیا گیا تھا، جب مسلم لیگ نے یہ معاملہ دستور ساز اسمبلی میں اٹھایا تھا۔ اس وقت سردار پٹیل اور باقی اراکین نے مسلمانوں کو ریزرویشن دینے کے اس سوال کو مسترد کر دیا تھا کیونکہ ان کا ماننا تھا کہ ہندوستان کے آئین کے مطابق مذہبی بنیادوں پر ریزرویشن نہیں ہونا چاہیے ۔ لہذا ہمارا آئین سیکولر ہے ۔”
پارلیمانی امور کے وزیر نے کرناٹک میں سرکاری ٹھیکوں میں مسلم کمیونٹی کو ریزرویشن دینے کے معاملے پر کانگریس صدر سے وضاحت طلب کی۔
انہوں نے یہاں نامہ نگاروں سے کہاکہ‘‘کانگریس پارٹی کے صدر کو ایوان میں کانگریس کا موقف واضح کرنا چاہئے کہ آیا وہ آئینی عہدہ پر فائز کسی شخص کو برطرف کرنے جارہے ہیں یا وہ واضح طور پر یہ کہنے جارہے ہیں کہ کانگریس ہندوستان کے آئین کو تباہ کردے گی، وہ دونوں طرف نہیں جاسکتے ’’۔
مسٹر رجیجو نے کہا کہ ہم اس بیان کو ہلکے میں نہیں لے سکتے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ بیان کسی عام پارٹی رہنما کی طرف سے نہیں بلکہ آئینی عہدے پر فائز شخص کی طرف سے آیا ہے ۔ اسے "انتہائی سنگین” قرار دیتے ہوئے ، انہوں نے کہا کہ مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن دینے کے لیے آئین میں تبدیلی کو "برداشت نہیں کیا جا سکتا”۔
کرناٹک ریاستی کابینہ نے کرناٹک ٹرانسپرنسی ان پبلک پروکیورمنٹ (کے ٹی پی پی) ایکٹ میں ترمیم کو منظوری دی ہے جس کا مقصد اقلیتی ٹھیکیداروں کو ٹینڈرز میں چار فیصد ریزرویشن فراہم کرنا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

میں طلبہ کے ساتھ ان کی لڑائی میں کھڑا ہوں: راہل

Next Post

پارلیمنٹ کو قانون بنانے کا حق ہے : دھنکڑ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ   کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘  کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان
اہم ترین

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ  کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘ کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان

2026-09-01
اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی
قومی خبریں

اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی

2026-08-31
سونم وانگچک معاملے پر کھرگے کا مرکز پر حملہ، بولے- جنتر منتر کا واقعہ جمہوریت پر سیاہ دھبہ
قومی خبریں

سونم وانگچک معاملے پر کھرگے کا مرکز پر حملہ، بولے- جنتر منتر کا واقعہ جمہوریت پر سیاہ دھبہ

2026-08-31
زمین کے ریکارڈ اور ڈیجیٹل لون کو جوڑنے کے لیے وزارتِ دیہی ترقی اور آر بی آئی کے درمیان میٹنگ
قومی خبریں

زمین کے ریکارڈ اور ڈیجیٹل لون کو جوڑنے کے لیے وزارتِ دیہی ترقی اور آر بی آئی کے درمیان میٹنگ

2026-08-31
پی ایم مودی نے ہندستان سے اولمپک میں رسائی بڑھانے، 2036 کھیلوں کی تیاریاں ابھی سے شروع کرنے پر زور دیا
قومی خبریں

وزیر اعظم نے وکرم یان بنانے والی کمپنی اسکائی روٹ کے بانیوں کو مبارکباد دی

2026-08-31
وانگچک کی حالت مستحکم، لیکن علاج سے کیا انکار: صفدر جنگ ہسپتال
قومی خبریں

وانگچک کی حالت مستحکم، لیکن علاج سے کیا انکار: صفدر جنگ ہسپتال

2026-08-31
وانگچک کوجنترمنتر سے ہٹانا ،طلبا کی آواز دبانا غلط : راہل
قومی خبریں

وانگچک کوجنترمنتر سے ہٹانا ،طلبا کی آواز دبانا غلط : راہل

2026-08-31
قومی خبریں

ویشنو اور دھامی نے دکھائی رام نگر-دہرادون ایکسپریس کو ہری جھنڈی

2026-08-31
Next Post
آئین میں ترمیم کرنا پارلیمنٹ کا حق ہے : دھنکھر

پارلیمنٹ کو قانون بنانے کا حق ہے : دھنکڑ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.