بدھ, نومبر 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

ٹی ٹوئنٹی میں 16 سال بعد نصف سنچری بنا کر اچھا لگا: دنیش کارتک

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-06-19
in کھیل
A A
کارتک ہندوستان کے لیے عالمی کپ کھیلنا چاہتے ہیں

DK

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

یوتھ اولمپک کھیلوں میں ہندوستان کے 17 ایتھلیٹ 11 مقابلوں میں حصہ لیں گے

ہندوستان کی نظریں جیت کے ساتھ اختتام پر مرکوز، نیوزی لینڈ ایک اور شاندار کارکردگی کا خواہاں

راجکوٹ// راجکوٹ میں دنیش کارتک نے ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ میں 16 سال قبل ڈیبیو کرنے کے بعداپنی پہلی نصف سنچری بنائی۔
کارتک کا وہ ڈیبیو میچ ہندوستان کا پہلا ٹی20 انٹرنیشنل میچ تھا اور وہ ایک مختلف نسل کے ساتھ کھیل رہے تھے۔ اس میچ میں مخالف ٹیم کے کپتان رہے گریم اسمتھ جمعہ کے میچ میں کمنٹری کر رہے تھے۔ تاہم اتنے لمبے کیریئر میں کارتک کو صرف 34 ٹی20 انٹرنیشنل میچ کھیلنے کا موقع ملا۔ 2010 سے 2017 کے درمیان سات برسوں میں انہوں نے ہندوستان کے لیے ایک بھی ٹی20 انٹرنیشنل میچ نہیں کھیلا تھا۔
ہندوستانی ٹیم سے ان کی جلاوطنی کی بڑی وجہ یہ تھی کہ کارتک اس عرصے میں مہندر سنگھ دھونی کے بعد ٹیم کے دوسرے وکٹ کیپر تھے اور یہ خیال کیا جاتا تھا کہ وہ ایک ماہر بلے باز کے طور پر ٹیم میں کھیلنے کے لیے فٹ نہیں ہیں۔ تاہم اب یہ فارمیٹ بدل گیا ہے اور سپر اسپیشلسٹ کھلاڑیوں کے لیے موقع ہی موقع ہے۔ پچھلے کچھ مہینوں میں، کارتک ایسے ہی ایک سپر اسپیشلسٹ کے طور پر فنشر کے کردار میں ابھرے ہیں۔ آئی پی ایل 2022 کے آغاز سے ہی وہ اس سطح پر بیٹنگ کر رہے ہیں کہ ہندوستانی ٹیم مینجمنٹ کو انہیں الیون میں جگہ دینی ہی پڑی۔
ہندوستان اننگ کے آخری پانچ اووروں میں ان کا استعمال کرنا چاہتا تھا۔ چنانچہ سیریز کے دوسرے میچ میں جب 13ویں اوور میں چوتھا وکٹ گرا تو اکشر پٹیل ان سے پہلے بیٹنگ کرنے آئے۔ یہ حکمت عملی ناکام رہی اور اکشر نے 10 رنز بنانے کے لیے 11 گیندوں کا سامنا کیا۔
راجکوٹ میں بھی ہندوستان نے 13ویں اوور میں چوتھا وکٹ گنوایا لیکن پچ حرکت کررہی تھی۔ سست پچ کی وجہ سے گیند بلے پر ٹھیک سے نہیں آرہی تھی اور ڈبل باؤنس بھی مل رہا تھا۔ نویں اوور میں انرک نورتجے کی پہلی گیند ہاردک پانڈیا کے بلے کے نیچے سے نکل گئی جبکہ پانچویں گیند رشبھ پنت کے دستانے میں لگی۔
ان تمام باتوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے ہندوستان نے اکشر کو نہیں بلکہ کارتک کو ہی نمبر چھ پر بھیجنے کا فیصلہ کیا۔ ہاردک نے ان سے کہا کہ وہ شروع میں اپنا وقت نکالیں کیونکہ ایک بار سیٹ ہونے کے بعد رنز بنانا آسان ہوتا ہے۔ کارتک نے چار گیندوں کے بعد اپنا کھاتہ کھولا اور ایک وقت میں آٹھ گیندوں پر چھ رن پرکھیل رہے تھے۔ تاہم اس دوران انہوں نے حالات کا جائزہ لیا۔
16ویں اوور میں ٹیمبا باوما نے نورتجے کو بولنگ میں واپس بلایا۔ تب تک کارتک سیٹ ہو چکے تھے اور اب اٹیک کرنے کاوقت تھا۔ چہل قدمی کرتے ہوئے انہوں نے مڈ آف کے اوپر سے چوکالگایا۔ دو گیندوں کے بعد، انہوں نے ایک کٹ کی مدد سے پوائنٹ کی سمت میں ایک اور باؤنڈری لگائی۔
دوسرے سرے پر، انہوں نے کیشو مہاراج کے خلاف سوئپ، ڈرائیو اور ریورس پل پر مزید تین چوکے لگائے۔ مہاراج نے بعد میں کہا، "وہ عجیب و غریب علاقوں میں رن بناتے ہیں۔ اس سے ان کے خلاف گیندبازی کرنا مشکل ہے۔”

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

آئی سی سی ہندوستان میں اپنے میڈیا حقوق فروخت کرے گی

Next Post

ثانیہ مرزا کے بیٹے نے گریجویشن کرلی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

یوتھ اولمپک کھیلوں میں ہندوستان کے 17 ایتھلیٹ 11 مقابلوں میں حصہ لیں گے
کھیل

یوتھ اولمپک کھیلوں میں ہندوستان کے 17 ایتھلیٹ 11 مقابلوں میں حصہ لیں گے

2026-10-31 - Updated on 2026-11-03
ہندوستان کی نظریں جیت کے ساتھ اختتام پر مرکوز، نیوزی لینڈ ایک اور شاندار کارکردگی کا خواہاں
کھیل

ہندوستان کی نظریں جیت کے ساتھ اختتام پر مرکوز، نیوزی لینڈ ایک اور شاندار کارکردگی کا خواہاں

2026-10-31 - Updated on 2026-11-03
کھیل

نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے تین ون ڈے کے لیے عاقب نبی ہندوستانی ٹیم میں شامل

2026-10-31 - Updated on 2026-11-03
کھیل

ہندوستانی مردوں کی ٹیم کامن ویلتھ کبڈی چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئی

2026-10-31 - Updated on 2026-11-03
اہم ترین

رن فار یونٹی‘ کے پیش نظر آج  بلیوارڈ روڈ پر ٹریفک پابندیاں

2026-10-31
کھیل

معاہدہ نہ ہونے پر امریکا و اسرائیل ایران پر بڑے حملوں کی تیاری کر رہے ہیں: امریکی ویب سائٹ کا دعویٰ

2026-10-30
دہلی نے خواتین کی ڈومیسٹک ٹی20 کرکٹ میں 262 رنز کا نیا ریکارڈ قائم کیا
کھیل

دہلی نے خواتین کی ڈومیسٹک ٹی20 کرکٹ میں 262 رنز کا نیا ریکارڈ قائم کیا

2026-10-30
ہندوستان کی نظریں 0-4 کی برتری پر، نیوزی لینڈ کو حل تلاش کرنا ہوگا
کھیل

ہندوستان کی نظریں 0-4 کی برتری پر، نیوزی لینڈ کو حل تلاش کرنا ہوگا

2026-10-30
Next Post
ثانیہ-لوسی کی جوڑی کی چارلسٹن فائنل میں شکست

ثانیہ مرزا کے بیٹے نے گریجویشن کرلی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.