پیر, جولائی 27, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

نیوزی لینڈ نے پاکستان کو پانچ وکٹوسے شکست دے دی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-03-19
in کھیل
A A
نیوزی لینڈ کے خلاف جیت کے ساتھ ونڈیز نے اپنی شکست کا سلسلہ ختم کیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

لیونل میسی ٹیم کی پریڈ چھوڑ کر روزاریو روانہ

کلدیپ یادو کاؤنٹی چیمپئن شپ اور ون ڈے کپ کے لیے یارکشائر سے وابستہ

ڈنیڈن (نیوزی لینڈ//ٹم سیفرٹ (45) اور فن ایلن (38) کی شاندار گیند بازی کی بدولت نیوزی لینڈ نے منگل کو دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان کو 11 گیندیں باقی رہتے پانچ وکٹ سے شکست دے دی۔ اس کے ساتھ ہی نیوزی لینڈ نے پانچ میچوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کر لی ہے۔
پاکستان کے 135 رن کے جواب میں بیٹنگ کرنے آئی نیوزی لینڈ کی اوپننگ جوڑی ٹم سیفرٹ اور فن ایلن نے عمدہ آغاز کیا اور پہلی وکٹ کے لیے 66 رن جوڑے۔ پانچویں اوور میں محمد علی نے اپنی نصف سنچری کی جانب بڑھ رہے ٹم سیفرٹ کو آؤٹ کر کے پاکستان کو پہلی کامیابی دلائی۔ ٹم سیفرٹ نے 22 گیندوں پر تین چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے 45 رن بنائے۔ ساتویں اوور میں جہانداد خان نے فن ایلن کو ایل بی ڈبلیو کرکےپویلین بھیج دیا ۔ فن ایلن نے 16 گیندوں پر ایک چوکے اور پانچ چھکوں کی مدد سے 38 رن بنائے۔ خوشدل شاہ نے اس کے بعد مارک چیپ مین (1) کو آؤٹ کیا۔ ڈیرل مچل (14) اور جمی نیشم (5) کو حارث رؤف نے آؤٹ کیا۔ نیوزی لینڈ نے 13.1 اووروں میں پانچ وکٹ پر 137 رن بنا کر پانچ وکٹوں سے میچ جیت لیا۔ مچل نے 16 گیندوں میں 21 اور کپتان مائیکل بریسویل 5 رن بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے دو جبکہ محمد علی، خوشدل شاہ اور جہانداد خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے پہلے آج بارش کی وجہ سے ٹاس میں تاخیر ہوئی۔ جس کے بعد اووروں کی تعداد 15-15 اوورکر دی گئی۔ نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی بیٹنگ کے دوران اچھی شروعات نہیں رہی اور اس نے اپنے دونوں سلامی بلے بازوں کو 19 کے اسکور پر کھو دیا۔ حسن نوازصفر اور محمد حارث 11 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد کپتان آغا سلمان اور عرفان خان نے اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی۔ ایش سودھی نے ساتویں اوور میں عرفان خان (11) کو آؤٹ کر کے اس شراکت کو توڑا۔ اسی اوور کی آخری گیند پر سوڈھی نے خوشدل شاہ (0) کو آؤٹ کر کے پاکستان کی چوتھی وکٹ حاصل کی۔ پاکستانی بلے باز نیوزی لینڈ کے باؤلنگ اٹیک کے سامنے زیادہ دیر نہ ٹک سکے۔ 10ویں اوور میں بین سیئرز نے کپتان آغا سلمان کو آؤٹ کر کے پاکستان کو بڑا جھٹکا دیا۔ آغا سلمان نے 28 گیندوں میں چار چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے (46) رن بنائے۔ شاداب خان (26) کو 12ویں اوور میں جیکب ڈفی نے آؤٹ کیا۔ 13ویں اوور میں جمی نیشم نے جہانداد خان (0) اور عبدالصمد (11) کو آؤٹ کیا۔ حارث رؤف (1) 15ویں اوور کی آخری گیند پر رن ​​آؤٹ ہوئے۔ پاکستان نے 15 اووروں میں نو وکٹوں پر 135 رن بنائے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے جیکب ڈفی، بین سیئرز، جمی نیشم اور ایش سوڈھی نے دو دو بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ہمیں پاور پلے میں بہتر ہونے کی ضرورت ہے: کپتان سلمان آغا

Next Post

ویرات کوہلی نے براڈ کاسٹرز کو ’شٹ اپ‘ کال دے دی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

میسی رواں سال اپنا آخری فٹبال ورلڈکپ کھیلیں گے
کھیل

لیونل میسی ٹیم کی پریڈ چھوڑ کر روزاریو روانہ

2026-07-24
دہلی کو کلدیپ اور وارنر سے بہت امیدیں ہیں
کھیل

کلدیپ یادو کاؤنٹی چیمپئن شپ اور ون ڈے کپ کے لیے یارکشائر سے وابستہ

2026-07-24
ورلڈ کپ کے نتائج کا مطلب یہ نہیں کہ ہم نے خراب کرکٹ کھیلی: روہت
کھیل

ںتنقیدوں سے بے پروا ہیں روہت شرما

2026-07-21
ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو
کھیل

ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو

2026-07-21
فیفا نے ویمنز ورلڈ کپ کے باضابطہ پوسٹر کی نقاب کشائی کی
کھیل

فیفا ورلڈکپ 2026 میں گزشتہ دو ورلڈکپ کی مجموعی تعداد سے زیادہ شائقین کی شرکت

2026-07-14
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

ورلڈ کپ کی تیاریاں تیز: انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے روہت، کوہلی اور بمراہ کی ٹیم میں واپسی

2026-07-14
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

لارڈز ٹیسٹ کے پہلے دن ہندوستان کی جدوجہد پر دیپتی شرما مطمئن

2026-07-12
میسی رواں سال اپنا آخری فٹبال ورلڈکپ کھیلیں گے
کھیل

میسی ہی پنالٹی کک لیں گے، جب تک وہ خود انکار نہ کریں: اسکالونی

2026-07-12
Next Post
کوہلی بین الاقوامی ٹی 20 رینکنگ میں 15 ویں نمبر پر

ویرات کوہلی نے براڈ کاسٹرز کو ’شٹ اپ‘ کال دے دی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.