ووبئی//
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے تازہ ترین ون ڈے پلیئرز رینکنگ جاری کر دی۔
بھارتی بلے باز شبمن گل کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ بابر اعظم دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔
رینکنگ کے مطابق بھارتی کپتان روہت شرما نے دو درجے ترقی پا کر تیسری پوزیشن حاصل کر لی، جبکہ جنوبی افریقہ کے ہینرک کلاسن چوتھے اور ویرات کوہلی پانچویں نمبر پر ہیں۔
بولرز میں سری لنکا کے مہیش تھیکشانہ پہلی پوزیشن پر ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر شاندار کارکردگی کے بعد چھٹے سے دوسرے نمبر پر آ گئے۔ بھارتی اسپنر کلدیپ یادیو نے تین درجے ترقی کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
جنوبی افریقہ کے کیشو مہراج چوتھے اور نامیبیا کے برنارڈ اسکالٹز پانچویں نمبر پر آ گئے۔ قومی فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نویں نمبر پر موجود ہیں۔
آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں افغانستان کے عظمت اللہ عمرزئی پہلی، محمد نبی دوسری اور زمبابوے کے سکندر رضا تیسری پوزیشن پر ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کے مچل سینٹنر ایک درجہ بہتری کے بعد چوتھے نمبر پر پہنچ گئے۔
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی ٹائٹل جیتنے کے باوجود بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کی جانب سے وننگ پریڈ کا اہتمام نہ کیے جانے کی وجہ سامنے آگئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کپتان روہت شرما کی قیادت میں میگا ایونٹ کا ٹائٹل جیتنے کے باوجود کھلاڑی ٹکڑوں میں اپنے اپنے گھروں کو روانہ ہوئے، بورڈ کی جانب سے پلئیرز کیساتھ وننگ پریڈ کا اہتمام نہیں کیا گیا تھا۔
قبل ازیں ٹی20 ورلڈکپ 2024 میں تاریخی فتح کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کا شاندار استقبال کیا تھا اور بعد ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم تقریب منعقد کی تھی جبکہ پریڈ کا بھی اہتمام کیا گیا تھا جس میں ہزاروں فینز نے شرکت کی تھی اور اپنے کھلاڑیوں کو داد دی تھی۔
تاہم چیمپئینز ٹرافی ٹائٹل کی جیت بعد ایسا نہیں ہوا، جس کی وجہ انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کا 22 مارچ سے آغاز اور کھلاڑیوں کی تھکن ہے۔