بدھ, جولائی 2, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

امریکا، چین کا پاکستان اور بھارت پر براہِ راست مذاکرات کیلئے زور

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-03-16
in عالمی خبریں
A A
امریکا، چین کا پاکستان اور بھارت پر براہِ راست مذاکرات کیلئے زور
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایلون مسک کا بڑا اعلان: امریکی نظام کے خلاف ’امریکا پارٹی‘ لانے کی دھمکی

فون کال لیک ہونے کا معاملہ۔ تھائی عدالت نے وزیراعظم کو معطل کردیا

واشنگٹن: امریکا اور چین نے پاکستان اور بھارت پر زور دیا کہ دونوں جوہری ہتھیاروں سے لیس ممالک کشیدگی کو کم کرنے کے لیے براہ راست بات چیت کریں۔ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ایک عہدیدار سے جب یہ پوچھا گیا کہ کیا امریکا بھارت اور پاکستان پر حالیہ میزائل واقعے اور دیگر مسائل پر براہ راست بات چیت کرنے پر زور دے گا تو انہوں نے کہا، ’ہم تشویش کے معاملات پر بھارت اور پاکستان کے درمیان براہ راست مذاکرات کی حمایت کرتے رہیں گے‘۔اس سے قبل پیر کو چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے واقعے کی مشترکہ تحقیقات کے پاکستان کے مطالبے کی حمایت کی اور تمام مسائل پر دونوں پڑوسیوں کے درمیان براہ راست بات چیت کی ضرورت پر زور دیا تھا۔چینی ترجمان ژاؤ لیجیان نے بیجنگ میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’ہم متعلقہ ممالک سے جلد از جلد رابطہ اور بات چیت کرنے کے علاوہ اس واقعے کی مکمل تحقیقات شروع کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔‘انہوں نے بھارت اور پاکستان پر بھی زور دیا کہ وہ ’معلومات کے تبادلے کو مضبوط بنائیں اور اس طرح کے واقعات کے دوبارہ ہونے سے بچنے اور غلط حساب کتاب کو روکنے کے لیے بروقت اطلاع کا طریقہ کار قائم کریں‘۔چینی عہدیدار نے کہا کہ پاکستان اور بھارت ’جنوبی ایشیا کے دونوں اہم ممالک ہیں، جو علاقائی سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنے کی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں‘۔خیال رہے کہ بھارت رواں ہفتے کے اوائل میں تسلیم کیا تھا کہ 9 مارچ 2022 کو ’تکنیکی خرابی کی وجہ سے ایک میزائل حادثاتی طور پر پاکستانی علاقے میں فائر کیا گیا‘۔تاہم پاکستان نے کہا تھا کہ وہ نئی دہلی کی ’سادہ وضاحت‘ سے مطمئن نہیں ہے اور اس واقعے سے منسلک حقائق جاننے کے لیے مشترکہ تحقیقات کا مطالبہ کرتا ہے۔بھارت میڈیا کی ایک رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ براہموس سپرسونک میزائل کا ایک غیر مسلح، پریکٹس ورژن بھارتی فضائیہ کی خفیہ سیٹلائٹ بیس پر معائنے کے دوران غلطی سے پاکستان میں فائر ہوگیا تھا۔بھارتی وزارت دفاع کے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ میزائل نے اس رفتار سے گیا جو کسی تصادم کی صورت میں ہوسکتی تھی لیکن ’بعض عوامل‘ نے اس بات کو یقینی بنانے میں کردار ادا کیا کہ پہلے سے تیار کردہ کوئی بھی ہدف خطرے سے باہر تھا۔رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ چونکہ یہ ’ایک پریکٹس میزائل‘ تھا اس لیے اس میں کوئی وار ہیڈز نہیں تھے اور یہ بھی دعویٰ کیا گیا تھا کہ بھارت نے پاکستان کو اس ’حادثاتی فائرنگ‘ کے فوراً بعد اطلاع دی تھی۔تاہم پاکستان کا کہنا ہے کہ بھارت اسلام آباد کو اس حادثے کے بارے میں فوری طور پر مطلع کرنے میں ناکام رہا اور اس نے انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کی جانب سے واقعے کے اعلان اور نئی دہلی سے وضاحت طلب کیے جانے تک انتظار کیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

حجاب پر پابندی کا حکم عدالت عظمیٰ میں چیلنج

Next Post

اسرائیلی فوج نے گزشتہ سال فلسطینی صحافیوں پر 260 سے زیادہ حملے کیے، رپورٹ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ایلون مسک کا امریکا کو دوسرے ممالک میں مداخلت بند کرنے کا مشورہ
عالمی خبریں

ایلون مسک کا بڑا اعلان: امریکی نظام کے خلاف ’امریکا پارٹی‘ لانے کی دھمکی

2025-07-02
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
عالمی خبریں

فون کال لیک ہونے کا معاملہ۔ تھائی عدالت نے وزیراعظم کو معطل کردیا

2025-07-02
عالمی خبریں

ایران کی جوہری تنصیبات پر بمباری کے بعد تہران سے کوئی رابطہ نہیں:امریکی صدر

2025-07-01
عالمی خبریں

امریکا، آئیڈاہو میں فائر فائٹرز پر فائرنگ، 2 ہلاک

2025-07-01
عالمی خبریں

جرمنی کا رافیل گروسی کو مبینہ ایرانی دھمکیوں پر اظہار تشویش

2025-07-01
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

نیتن یاہو کے خلاف کرپشن کیسز کا امریکہ ساتھ نہیں دے گا

2025-06-30
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

امریکہ کے ساتھ معاہدہ ہوا تو افزدوہ یورینیم بیرون ملک منتقل کردینگے: ایران

2025-06-30
سمندر میں موسکوا بحری جہاز سے دھویں کے بادل …کیئف اور ماسکو کے متضاد دعوے
عالمی خبریں

ملائیشیا میں کشتی پلٹنے سے تین افراد ہلاک

2025-06-30
Next Post
اسرائیلی فوج نے گزشتہ سال فلسطینی صحافیوں پر 260 سے زیادہ حملے کیے، رپورٹ

اسرائیلی فوج نے گزشتہ سال فلسطینی صحافیوں پر 260 سے زیادہ حملے کیے، رپورٹ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.