گاندربل/۳مارچ
گاندربل میں میر بابا حیدر خانقاہ کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک راہگیر جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔
حکام کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب بریزا کار جس کا رجسٹریشن نمبر نامعلوم ہے، دونوں پیدل چلنے والوں سے ٹکرا گئی اور موقع سے فرار ہوگئی۔
جاں بحق ہونے والوں کی شناخت عبدالرشید ڈار ولد عبدالاحد ساکن شیر پورہ تلملہ اور عبدالقیوم شیخ ولد علی محمد ساکن نیو کالونی تلملہ کے نام سے ہوئی ہے۔
عہدیداروں نے بتایا کہ دونوں کو علاج کےلئے ضلع اسپتال گاندربل لے جایا گیا۔انہوں نے بتایا کہ عبدالرشید ڈار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے جبکہ عبدالقیوم شیخ زیر علاج ہیں۔
حکام نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور حادثے میں ملوث ڈرائیور اور گاڑی کا سراغ لگانے کےلئے کام کر رہے ہیں۔