نئی دہلی// وزیر اعظم نریندر مودی کل یہاں سندر نرسری میں منعقد ہونے والے عظیم الشان صوفی میوزک فیسٹیول جہاں خسرو 2025 میں شرکت کریں گے ۔
وزیر اعظم کے دفتر کے مطابق مسٹر مودی ملک کے متنوع فنون اور ثقافت کو فروغ دینے کے زبردست حامی رہے ہیں۔ اس کے تحت وہ جہان خسرو میں شرکت کریں گے جو کہ صوفی موسیقی، شاعری اور رقص کے لیے وقف ایک بین الاقوامی میلہ ہے ۔ یہ امیر خسرو کی میراث کو منانے کے لیے پوری دنیا کے فنکاروں کو یکجا کر رہا ہے ۔ رومی فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام یہ میلہ 2001 میں معروف فلم ساز اور فنکار مظفر علی نے شروع کیا تھا، فیسٹول کی 25 ویں سالگرہ اس سال 2 مارچ تک منائی جائے گی۔
فیسٹیول کے دوران وزیر اعظم ٹی ای ایچ بازار (ٹی ای ایچ [؟] ہاتھ سے بنی اشیاء کی تلاش) کا بھی دورہ کریں گے ، جس میں ایک ضلع ایک پروڈکٹ کے دستکاری اور پورے ملک سے مختلف شاہکار، دستکاری اور ہینڈ لوم وغیرہ پر مختصر فلمیں دکھائی جائیں گی۔