منگل, جولائی 8, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

چیمپئنز ٹرافی، بابر اعظم کی بجائے فخر زمان بھارت کیلئے خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں : ہربھجن سنگھ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-02-18
in کھیل
A A
ہربھجن سنگھ کو عام آدمی پارٹی نے راجیہ سبھا کیلئے نامزد کر دیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آئی سی سی نے جون کے لیے پلیئر آف دی منتھ کے نامزد کھلاڑیوں کا اعلان کیا

پرتھوی شا اب مہاراشٹرا کے لیے کھیلیں گے

لاہور// چیمپئنز ٹرافی میں کون سا پاکستانی کھلاڑی بھارت کے لیے خطرناک ہو سکتا ہے سابق بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ نے اپنی رائے بتا دی۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری سے ہو رہا ہے تاہم شائقین کرکٹ کو اصل انتظار 23 فروری کو دبئی میں ہونے والے پاک بھارت ٹاکرے کا ہے۔
اس دن دونوں ٹیموں کا گھمسان کا رن پڑنے کا امکان ہے۔
روایتی حریف جب بھی میدان میں ہوں جیت کے لیے سر دھڑ کی بازی لگا دیتے ہیں۔ اس بار بھارت کے لیے کون سا پاکستانی کھلاڑی خطرناک ہو سکتا ہے۔
اس بارے میں سابق اسپنر ہربھجن سنگھ نے اپنی رائے بتا دی ہے۔ اگر آپ سمجھ رہے ہیں کہ ہربھجن سنگھ نے بابر اعظم، محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی یا نسیم شاہ کا نام لیا تو آپ غلط ہیں۔
سابق بھارتی اسپنر کے مطابق بھارت کے لیے اگر کوئی پاکستانی کھلاڑی مشکل پیدا کر سکتا ہے تو وہ جارح مزاج اوپنر فخر زمان ہے۔
ہربھجن سنگھ کا اپنے یو ٹیوب چینل پر اس حوالے سے کہنا ہے کہ پاکستان کے اہم بلے بازوں پر نظر ڈالیں تو ان کے اسٹار بلے باز بابر اعظم کی بھارت کے خلاف اوسط 31 جب کہ محمد رضوان جو بطور کھلاڑی مجھے بہت پسند ہیں، ان کی اوسط 25 ہے جب کہ ٹاپ آرڈر میں کم از کم اوسط 50 کے قریب ہونی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ اس صورتحال میں فخر زمان پاکستان سائئیڈ سے فُل ٹائم اوپنر ہے۔
اس کی اوسط 46 ہے اور یہ ایک اچھی ایوریج ہے اور وہ کھیل کو بھارت کے ہاتھوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
ہربھجن سنگھ نے یہ بھی کہا کہ پاک بھارت میچ کو ضرورت سے زیادہ ہائپ مل رہی ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے آؤٹ آف فارم ہونے کی وجہ سے کرکٹ فینز کو یکطرفہ میچ دیکھنے کو ملے گا۔
واضح رہے کہ 2017ء کے فائنل میچ کے ہیرو بھی فخر زمان تھے، جنہوں نے فیصلہ کن میچ میں شاندار سنچری اسکور کرتے ہوئے پاکستان ٹیم کی فتح کی بنیاد رکھی تھی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

شراب پرپابندی ، حساس معاملہ

Next Post

ہندوستان نے ایف آئی ایچ ہاکی پرو لیگ میں اسپین کو دو-صفر سے شکست دی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کھیل

آئی سی سی نے جون کے لیے پلیئر آف دی منتھ کے نامزد کھلاڑیوں کا اعلان کیا

2025-07-08
کھیل

پرتھوی شا اب مہاراشٹرا کے لیے کھیلیں گے

2025-07-08
کھیل

دھونی نے رانچی میں سادگی کے ساتھ اپنی 44ویں سالگرہ منائی

2025-07-08
نیرج نے پاو نورمی گیمز میں قومی ریکارڈ توڑا، چاندی کا تمغہ جیتا
کھیل

ڈائمنڈ لیگ ایونٹ کی میزبانی کا بنیاد بن سکتا ہے نیرج چوپڑا کلاسیک

2025-07-05
ون ڈے رینکنگ: شبمن گل، روہت اور کوہلی ٹاپ فائیو بلے بازوں میں شامل
کھیل

شبھمن گل نے اپنی تاریخی 269 رن کی اننگز کے دوران کئی ریکارڈ توڑے

2025-07-05
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ڈونالڈ کے معاہدے میں توسیع کی
کھیل

بنگلہ دیش کے ہیڈ کوچ فل سمنز ڈاکٹروں سے ملنے لندن روانہ ہوئے

2025-07-05
صاحب سنگھ ورما کے خوابوں کی دہلی بنانے کے لیے پرعزم: ریکھا گپتا
کھیل

درخت آنے والی نسلوں کے زندہ محافظ ہیں: ریکھا

2025-07-04
یشسوی ٹیسٹ بلے بازی کی درجہ بندی میں 12ویں نمبر پر پہنچ گئے
کھیل

گل ایک عظیم کپتان اور عظیم بلے باز ہیں: جیسوال

2025-07-04
Next Post
پہلا بین علاقائی ہاکی ٹورنامنٹ 19مارچ سے

ہندوستان نے ایف آئی ایچ ہاکی پرو لیگ میں اسپین کو دو-صفر سے شکست دی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.